Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بوڑھے حکیم کا شفائی نسخہ!گھر میںتیار.....معدہ‘ جگر کےامراض اور موٹاپے کالاجواب علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم قارئین السلام علیکم!آج آپ کی خدمت میں ایک خاص طبی نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ہمارے علاقہ میں ایک بزرگ حکیم تھے جن کے پاس قبض‘جگر اور معدے کے امراض میں مبتلا بے شمار لوگ آتے وہ ان سب کو چند پُڑیاں دے دیتے جس کے استعمال سے انہیں شفاء مل جاتی۔اس شفائی پُڑیا میں کوئی سفوف تھا ‘ کافی لوگوں نے ان سے یہ نسخہ لینے کی کوشش کی مگر وہ کسی کو نہ دیتے ‘ جو بھی مریض ہوتا اسے پہلے سے تیار شدہ پُڑیاںہاتھ میں تھما دیتے مگر یہ کن اجزاء سے اور کیسے تیار کی گئی ہیں یہ راز کسی کو نہ بتاتے۔ہمارے تمام گھر والوں کے ان کے ساتھ اچھے روابط تھے‘بہت عزت کرتے تھے اور وہ بھی بھر پور شفقت فرماتے۔ایک دن انہوں نے اس شفائی پُڑیا کا راز ہمیں بتادیا۔ہم نےاسے بنایا ‘استعمال کیااور کئی لوگوں کو استعمال کرنے کے لئے دیا جس سے انہیںمذکورہ امراض سے شفاءملی۔

شفائی راز حاضرِخدمت!

میں نے فیصلہ کیا کہ اس شفائی راز کو خود تک محدود نہ رکھوں بلکہ عبقری کے ذریعےعام کردوں تاکہ ان بیماریوں میں مبتلا ہر شخص اس سے مستفید ہو سکے۔نسخہ درج ذیل ہے۔

ھوالشافی:کوڑ تمہ ‘ اجوائن آدھا ‘سونف ‘ کالی مرچ ‘ کالانمک‘ ٹھیکری نشادر‘میٹھا سوڈا‘ ان تمام اجزاء کو آدھا آدھا پائو لیں اور پانچ عدد لیموںلیں۔ کوڑ تمہ کاٹ کر ایک برتن میں ڈال لیںاور اس کے ساتھ سونف‘ اجوائن ‘ لیموں اور ایک گلاس پانی شامل کر لیں۔اس برتن کو اچھی طرح ڈھانپ کر پانچ دن کے لئے پڑا رہنے دیں۔پھر کالی مرچ‘کالا نمک‘ٹھیکری نشادر اور میٹھا سوڈا‘ان اجزاء کا سفوف علیحدہ بنا لیں۔پانچ دن بعد برتن کو کھولیں اور اس میں سے کوڑ تمہ کا بیج اور گودا نکال دیں۔ لیموں‘ سونف اوراجوائن کو نکال کر خشک کر لیں ‘ پھرانہیںاچھی طرح پیس کر سفوف بنالیں۔دوسرے سفوف یعنی کالی مرچ‘ٹھیکری وغیرہ کا تیار کردہ سفوف بھی شامل کرلیں یعنی دونوں سفوف ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔بس نسخہ تیار ہے۔انہیں کسی ڈبی وغیرہ میں محفوظ کر لیں اور روزانہ آدھا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔ معدہ‘ جگر‘قبض اورموٹاپے کے امراض سے نجات کے لئے بہت ہی اکسیر نسخہ ہے‘کچھ عرصہ مسلسل ضرور استعمال کریں اور اپنی دعائوں سے نوازیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شیخ الوظائف ‘ان کی نسلوںکو سدا خیر کا ذریعہ بنائے‘تسبیح خانہ کو دائیں بائیں سے وسعت عطا فرمائے اور مخلوق خدا سدا فیض پاتی رہے‘ آمین۔

کنزہ رئوف‘ فیصل آباد

محترم قارئین السلام علیکم!آج آپ کی خدمت میں ایک خاص طبی نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ہمارے علاقہ میں ایک بزرگ حکیم تھے جن کے پاس قبض‘جگر اور معدے کے امراض میں مبتلا بے شمار لوگ آتے وہ ان سب کو چند پُڑیاں دے دیتے جس کے استعمال سے انہیں شفاء مل جاتی۔اس شفائی پُڑیا میں کوئی سفوف تھا ‘ کافی لوگوں نے ان سے یہ نسخہ لینے کی کوشش کی مگر وہ کسی کو نہ دیتے ‘ جو بھی مریض ہوتا اسے پہلے سے تیار شدہ پُڑیاںہاتھ میں تھما دیتے مگر یہ کن اجزاء سے اور کیسے تیار کی گئی ہیں یہ راز کسی کو نہ بتاتے۔ہمارے تمام گھر والوں کے ان کے ساتھ اچھے روابط تھے‘بہت عزت کرتے تھے اور وہ بھی بھر پور شفقت فرماتے۔ایک دن انہوں نے اس شفائی پُڑیا کا راز ہمیں بتادیا۔ہم نےاسے بنایا ‘استعمال کیااور کئی لوگوں کو استعمال کرنے کے لئے دیا جس سے انہیںمذکورہ امراض سے شفاءملی۔شفائی راز حاضرِخدمت!میں نے فیصلہ کیا کہ اس شفائی راز کو خود تک محدود نہ رکھوں بلکہ عبقری کے ذریعےعام کردوں تاکہ ان بیماریوں میں مبتلا ہر شخص اس سے مستفید ہو سکے۔نسخہ درج ذیل ہے۔ھوالشافی:کوڑ تمہ ‘ اجوائن آدھا ‘سونف ‘ کالی مرچ ‘ کالانمک‘ ٹھیکری نشادر‘میٹھا سوڈا‘ ان تمام اجزاء کو آدھا آدھا پائو لیں اور پانچ عدد لیموںلیں۔ کوڑ تمہ کاٹ کر ایک برتن میں ڈال لیںاور اس کے ساتھ سونف‘ اجوائن ‘ لیموں اور ایک گلاس پانی شامل کر لیں۔اس برتن کو اچھی طرح ڈھانپ کر پانچ دن کے لئے پڑا رہنے دیں۔پھر کالی مرچ‘کالا نمک‘ٹھیکری نشادر اور میٹھا سوڈا‘ان اجزاء کا سفوف علیحدہ بنا لیں۔پانچ دن بعد برتن کو کھولیں اور اس میں سے کوڑ تمہ کا بیج اور گودا نکال دیں۔ لیموں‘ سونف اوراجوائن کو نکال کر خشک کر لیں ‘ پھرانہیںاچھی طرح پیس کر سفوف بنالیں۔دوسرے سفوف یعنی کالی مرچ‘ٹھیکری وغیرہ کا تیار کردہ سفوف بھی شامل کرلیں یعنی دونوں سفوف ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔بس نسخہ تیار ہے۔انہیں کسی ڈبی وغیرہ میں محفوظ کر لیں اور روزانہ آدھا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔ معدہ‘ جگر‘قبض اورموٹاپے کے امراض سے نجات کے لئے بہت ہی اکسیر نسخہ ہے‘کچھ عرصہ مسلسل ضرور استعمال کریں اور اپنی دعائوں سے نوازیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شیخ الوظائف ‘ان کی نسلوںکو سدا خیر کا ذریعہ بنائے‘تسبیح خانہ کو دائیں بائیں سے وسعت عطا فرمائے اور مخلوق خدا سدا فیض پاتی رہے‘ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 731 reviews.