ہمارے گھر پر سخت بندش لگائی گئی تھی۔ میں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کا ٹوکن لیا اور لاہور کلینک پر حضرت جی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات حضرت جی نے ہماراعلاقہ پوچھا تو ہم نے بتایا کہ عبقری حویلی سے قریباً پونے گھنٹے کی مسافت پر گھر ہے۔ حضرت جی نے ہمیں حویلی میں چوبر جی کا ایک عمل عنایت فرمایا اور تلقین کی کہ آپ عبقری حویلی جا کر چند مرتبہ یہ عمل کرو آ پ کے خاندان پر جو اثرات اور بندشیں ہیں سب ختم ہو جائیں گی۔ ہم نے عبقری حویلی جا کر وہاں موجود چوبر جی میں ہر برج کے ساتھ خاص اسم پڑھ کر عمل کیا‘ ہماری بند شیں کھل گئیں زندگی کی خوشیاں کھل گئیں‘ ہمارا بند رزق کھل گیا‘ ہمارے بند رشتے کھل گئے اور صحت کی بندش کھل گئی۔( محمد عثمان، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں