Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیٹی پر آئے جناتی گروہ کا عبرتناک انجام!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

 عبقری تیرا شکریہ

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اللہ تعالیٰ سے قوی اُمید ہے کہ آپ اہلِ خانہ سمیت خیروعافیت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اہلِ خانہ سمیت اور تمام ساتھیوں سمیت عافیت، سلامتی اور برکت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین! اللہ تعالیٰ آپ سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو جنت البقیع کی مبارک قبر نصیب فرمائے اور آپ کی برکت سے ہم گناہ گاروں پر بھی اپنی رحمتِ خاص نصیب فرمائے۔ آمین!

ہم سب گھر والوں کی آپ سے اور تسبیح خانہ سے نسبت ہے۔ میری ایک بیٹی کلاس چہارم میں پڑھتی ہے اور اُس کے ساتھ کلاس میں ایک بچی پڑھتی ہے اس پرشیطانی جن قابض ہے۔ مختصراً عرض یہ ہے کہ جب وہ میری بچی کے ساتھ گھر میں آتی تھی تو اس پر اثرات کا اثر ختم ہو جاتا تھا کیونکہ اس کا تصور کر کے میں اور میری بیوی سورۃ المومنون کی آخری چار آیات اور اذان والا عمل یعنی آیات اور اذان کا ورد سات سات مرتبہ کرتے تھے۔ چند بار یہ عمل کر کے ہم نے چھوڑ دیا‘اب ہوا یہ کہ اس بچی نے گھر آنا چھوڑ دیا مگر اندازہ نہیں تھا کہ کافی عرصہ پہلے ہی وہ جن میری بیٹی پر بھی قابض ہو چکا ہے۔

 ایک دن اچانک میری بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی ‘میری اہلیہ نے کہا کہ دیکھو کہ کیسے غصے اور عجیب قسم کی آوازوںمیں باتیں کر رہی ہے اور بدتمیزی بھی کر رہی ہے ۔

شریرجن نے بیٹی پر حملہ کر دیا

جب میں نے اپنی بیٹی کو بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے پکڑ کر ابھی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمپڑھا ہی تھا کہ اُس پر آئے ہوئے شیطانی جن نے معافی مانگنی شروع کر دی اور کہا کہ مجھے معاف کر دو، میں جا رہا ہوں۔ جب تک میں گھر پر ہوتا تو وہ جن حملہ نہ کرتاجیسے ہی میں گھر سے باہر جاتا تو وہ جن پھر میری بیٹی پر حملہ کر دیتااور جسم میں داخل ہوکر تکلیف پہنچاتےمگرجب میں آتا وہ پھر یہی کہتے کہ ہم جا رہے ہیں مگر میں نے بہت دفعہ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پکڑ کر ’’افحسبتم اور اذان‘‘ کا عمل مسلسل کیا جس کی وجہ سے بہت سارے جن جل گئے اور کوئی تو عہد کرتا کہ میں نہیں آئوں گا مگر پھر دوسرا آجاتا اور میری بیٹی نے خود کتنی مرتبہ کہا کہ جب آپ میری انگلی پکڑ کر عمل کرتے ہو تو وہ جن جل جاتا ہے اور پھر بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے اور پھر ایک مہینے تک کوئی بھی اثر گھر میں داخل نہیں ہوا۔میرے سینے پر ایک چھوٹی سی گلٹی تھی‘ ڈاکٹر نے الٹرا سائونڈ اور ایکسرے کر کے بتایا کہ یہ اوپر ہی ہے معمولی سا آپریشن کر کے وہ نکال دی۔ جس دن آپریشن ہوا اُس کے دوسرے دن خطرناک جن نے دوبارہ حملہ کر دیا اور پھر میں نے یہی عمل کیا جس کی وجہ سے وہ جن بھی جل گیا اور بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہو گئی۔

ایک جن ختم تو دوسرا آجاتا‘عجب معاملہ

میں بہت پریشان تھا کہ بیٹی پر آخر کتنے جنات قابض ہیں ایک ختم ہوتا ہےتو دوسرا آجا تا ہے۔ پھر دوسرے دن اس سے بھی خطرناک جن آ گیا پھر میں نے یہی عمل کر کے اُس سے پوچھا کہ تم لوگ کیوں آتے ہو؟ تمہارا مقصد کیا ہے تو اُس جن نےایک جاننے والا کا نام لیا اور بتایا کہ جادو کے ذریعے ہمیں وہ مسلسل بھیج رہی ہے۔ میں نے پوچھا کس لیے؟ تو اس جن نے کہا کہ آپ کے بچوں کوتباہ وبرباد کرنے کےلئے۔یہ بات سن کر مزید پریشان ہو گیا مگر مجھے یقین تھا اس مسئلہ کا حل یہی عمل ہے۔میں نےتمام تر مسئلہ کا تصور کر کے اس عمل کو مزید یقین اور توجہ سے پڑھنا شروع کر دیا۔ ٹھیک ایک ہفتے بعد جننی آ گئی اُس دن میری بھتیجی بھی اپنے شیرخوار بچے کو لے کر آئی ہوئی تھی۔تمام گھر والے مسلسل افحسبتم اور اذان والا عمل کر رہے تھے۔بھتیجی بھی یہ عمل کر رہی تھی‘ اُس نے اپنی آنکھوں سے اُس جننی کو دیکھا جس نے میری بھتیجی کو کہا کہ تم جو وظیفہ پڑھ رہی ہو اس کو پڑھنا بند کردو ورنہ میں تمہیں ماروں گی مگر ہم سب نے مسلسل عمل کو جاری رکھا۔اس دن گھر سے بہت زیادہ چیخوں پکار کی آوازیں آئیں یعنی جنات کا گھر سے مکمل صفایا ہو گیا۔

خالد محمود،کراچی

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اللہ تعالیٰ سے قوی اُمید ہے کہ آپ اہلِ خانہ سمیت خیروعافیت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اہلِ خانہ سمیت اور تمام ساتھیوں سمیت عافیت، سلامتی اور برکت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین! اللہ تعالیٰ آپ سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو جنت البقیع کی مبارک قبر نصیب فرمائے اور آپ کی برکت سے ہم گناہ گاروں پر بھی اپنی رحمتِ خاص نصیب فرمائے۔ آمین!ہم سب گھر والوں کی آپ سے اور تسبیح خانہ سے نسبت ہے۔ میری ایک بیٹی کلاس چہارم میں پڑھتی ہے اور اُس کے ساتھ کلاس میں ایک بچی پڑھتی ہے اس پرشیطانی جن قابض ہے۔ مختصراً عرض یہ ہے کہ جب وہ میری بچی کے ساتھ گھر میں آتی تھی تو اس پر اثرات کا اثر ختم ہو جاتا تھا کیونکہ اس کا تصور کر کے میں اور میری بیوی سورۃ المومنون کی آخری چار آیات اور اذان والا عمل یعنی آیات اور اذان کا ورد سات سات مرتبہ کرتے تھے۔ چند بار یہ عمل کر کے ہم نے چھوڑ دیا‘اب ہوا یہ کہ اس بچی نے گھر آنا چھوڑ دیا مگر اندازہ نہیں تھا کہ کافی عرصہ پہلے ہی وہ جن میری بیٹی پر بھی قابض ہو چکا ہے۔ ایک دن اچانک میری بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی ‘میری اہلیہ نے کہا کہ دیکھو کہ کیسے غصے اور عجیب قسم کی آوازوںمیں باتیں کر رہی ہے اور بدتمیزی بھی کر رہی ہے ۔شریرجن نے بیٹی پر حملہ کر دیاجب میں نے اپنی بیٹی کو بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے پکڑ کر ابھی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمپڑھا ہی تھا کہ اُس پر آئے ہوئے شیطانی جن نے معافی مانگنی شروع کر دی اور کہا کہ مجھے معاف کر دو، میں جا رہا ہوں۔ جب تک میں گھر پر ہوتا تو وہ جن حملہ نہ کرتاجیسے ہی میں گھر سے باہر جاتا تو وہ جن پھر میری بیٹی پر حملہ کر دیتااور جسم میں داخل ہوکر تکلیف پہنچاتےمگرجب میں آتا وہ پھر یہی کہتے کہ ہم جا رہے ہیں مگر میں نے بہت دفعہ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پکڑ کر ’’افحسبتم اور اذان‘‘ کا عمل مسلسل کیا جس کی وجہ سے بہت سارے جن جل گئے اور کوئی تو عہد کرتا کہ میں نہیں آئوں گا مگر پھر دوسرا آجاتا اور میری بیٹی نے خود کتنی مرتبہ کہا کہ جب آپ میری انگلی پکڑ کر عمل کرتے ہو تو وہ جن جل جاتا ہے اور پھر بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے اور پھر ایک مہینے تک کوئی بھی اثر گھر میں داخل نہیں ہوا۔میرے سینے پر ایک چھوٹی سی گلٹی تھی‘ ڈاکٹر نے الٹرا سائونڈ اور ایکسرے کر کے بتایا کہ یہ اوپر ہی ہے معمولی سا آپریشن کر کے وہ نکال دی۔ جس دن آپریشن ہوا اُس کے دوسرے دن خطرناک جن نے دوبارہ حملہ کر دیا اور پھر میں نے یہی عمل کیا جس کی وجہ سے وہ جن بھی جل گیا اور بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہو گئی۔ایک جن ختم تو دوسرا آجاتا‘عجب معاملہمیں بہت پریشان تھا کہ بیٹی پر آخر کتنے جنات قابض ہیں ایک ختم ہوتا ہےتو دوسرا آجا تا ہے۔ پھر دوسرے دن اس سے بھی خطرناک جن آ گیا پھر میں نے یہی عمل کر کے اُس سے پوچھا کہ تم لوگ کیوں آتے ہو؟ تمہارا مقصد کیا ہے تو اُس جن نےایک جاننے والا کا نام لیا اور بتایا کہ جادو کے ذریعے ہمیں وہ مسلسل بھیج رہی ہے۔ میں نے پوچھا کس لیے؟ تو اس جن نے کہا کہ آپ کے بچوں کوتباہ وبرباد کرنے کےلئے۔یہ بات سن کر مزید پریشان ہو گیا مگر مجھے یقین تھا اس مسئلہ کا حل یہی عمل ہے۔میں نےتمام تر مسئلہ کا تصور کر کے اس عمل کو مزید یقین اور توجہ سے پڑھنا شروع کر دیا۔ ٹھیک ایک ہفتے بعد جننی آ گئی اُس دن میری بھتیجی بھی اپنے شیرخوار بچے کو لے کر آئی ہوئی تھی۔تمام گھر والے مسلسل افحسبتم اور اذان والا عمل کر رہے تھے۔بھتیجی بھی یہ عمل کر رہی تھی‘ اُس نے اپنی آنکھوں سے اُس جننی کو دیکھا جس نے میری بھتیجی کو کہا کہ تم جو وظیفہ پڑھ رہی ہو اس کو پڑھنا بند کردو ورنہ میں تمہیں ماروں گی مگر ہم سب نے مسلسل عمل کو جاری رکھا۔اس دن گھر سے بہت زیادہ چیخوں پکار کی آوازیں آئیں یعنی جنات کا گھر سے مکمل صفایا ہو گیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 715 reviews.