جنہیں ہنومان نے برباد کیا؟:کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔ 3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔4۔ چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے‘ اور ہنومان سے بچنا ہر بندہ کے بس کا کام نہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ۔
تانبے کے برتن کا پانی!ہنومان کے واروں کا علاج
ماہ اکتوبر میں ہر جمعہ والے دن عصر کی نماز سے لے کر مغرب تک کسی بھی وقت تانبے کا گلاس‘ برتن وغیرہ (اگرنبویؐ برتن مدیا صاع ہوں تو سنت کی برکت سے تاثیر زیادہ ملے گی) پانی سے بھر لیں‘اگر میسر نہ ہو تو کسی بھی گلاس میں پانی ڈال کر سامنے رکھ لیںاور آنکھیں بند کر کے 11 بار یَا شَدِیْدَ النَّقِمَات پڑھ کر دم کریں اور اس پانی کا تھوڑا سا چھڑکائو گھر کے مین گیٹ کے باہر اور اندر والی جگہ پر کردیں۔مزید اس پانی کو کھانے ‘ پینے اور غسل کے پانی کے ساتھ استعمال کریں‘پانی کو بڑھاتے جائیں۔عمل کا ہدیہ :عمل کے بعد حسب توفیق جلیبیاں لیں‘ تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ان شاءاللہ ہنومان کےوار ‘شیطانی اثرات سے حفاظت اور نجات حاصل ہو گی۔نوٹـ:یہ عمل ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے‘ اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا ہے تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں۔
جب سے نبویﷺ برتن مد اور صاع کا استعمال شروع کیا ہے رزق میں بے بہا برکت ملنا شروع ہو گئی ہے۔بیماریاں ختم ہوئی ہیں اور گھر کا ہر فرد صحت مند ہو گیا ہے۔(نازیہ رضوان‘اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں