محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!خواتین کے ایک اہم مسئلہ سے متعلق تحریر لکھ رہی ہوں۔جب بھی کوئی عورت پہلی بار ماں بننے لگتی ہےتو اس دوران کئی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماں بننے کی امید کے بعدشروع کے تین چار ماہ میںجو خواتین کا مسئلہ ہوتا ہے، یہ کہ وہ کچھ کھا پی نہیں سکتیں، دل گھبراتا ہے۔اس مسئلہ کی صورت میںآملہ یا سیب کا مربہ صبح تھوڑا سا دھو کر چاندی کا ورق لگا کر کھا لیا جائے تو سکون ملتا ہے۔ پہلے تو لوگ عرقِ گلاب سے دھو کر ورق لپیٹ کر کھلاتے تھے ۔ اگر چاندی کے ورق میسر نہ ہوں یاکچھ خواتین کو مٹھاس اچھی نہیں لگتی ایسی صورت حال میں دل کے متلانے پر میٹھا سوڈا اورخشک آلو بخارا بہت اچھا ہے۔ بازار سے سنہری رنگ کا میٹھا آلو بخارا خشک منگوائیں ۔ایک دانہ منہ میں لے کر چوستی رہیں اس سے بہت فرق پڑتا ہے، پیٹ بھر کر نہ کھائیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کھانا کھایئے۔ خشک آلو بخارا کھانے سے آپ کا مسئلہ تھوڑے ہی عرصہ میں ان شاءاللہ حل ہو جائے گا۔مزید اپنا چیک اپ بھی باقاعدگی سے کراتی رہیں۔(فرحت، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں