محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! گھر میں کچھ مسائل چل رہے ہیں۔رات کو اکثر عجیب سا ڈر اور خوف چھایا رہتا ہے جس وجہ سے رات بھر نیند نہیں آتی یا آبھی جائے توبہت جلد آنکھ کھل جاتی ہے۔گھر میں معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں۔بھائی کے ساتھ شیطانی اثرات اور ہنومان مسلط ہے جس کی وجہ سے وہ بہت سی علتوں میں بھی مبتلا ہو چکا ہے۔باقی افراد مجھے اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گھر میں ایسا کوئی شیطانی جناتی مسئلہ نہیں ہے اور بھائی کے ساتھ جو مسائل چل رہے ہیں وہ نشہ کی وجہ سے ہے۔مگر حقیقت میں ایسانہیں ہے کہ کیونکہ پچھلے کچھ عرصہ سے اچانک یہ مسائل شروع ہوئے ‘ روزانہ باقاعدگی سے صفائی کرنے کے باوجود بھی کمرے سے کثیر تعداد میں کیڑے مکوڑے نکلتے ہیں۔عجیب سا ڈر اور خوف کا سماں ہے‘ذہنی مریضہ بن گئی ہوں۔بھائی جو بالکل ٹھیک تھا اچانک سے الٹی سیدھی حرکتیں کرنا شروع کر دیتا ہے جسے دیکھنے کے بعد مزید ڈر جاتی ہوں۔عبقری رسالہ سے دیکھ کر اب ہر ماہ بھائی کی نیت سے اور تمام گھریلو مسائل کا تصور کرتے ہوئے ہنومان والا عمل کرنا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے بھائی قابو میں آنا شروع ہو گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے جب بھی اسے دورہ پڑتا تھا اس کی طبیعت میںبے قابو ہو جاتی تھی‘غلیظ حرکات اور الفاظ بکتا تھا ۔اب ہر ماہ عبقری رسالہ سے دیکھ کر ہنومان والا عمل کر رہی ہوںاس کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے اور گھر کے مسائل میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ایک اور بات کا ذکر کرنا چاہوں گی کہ جب بھی ہنومان کے توڑ والا عمل کرنے بیٹھوں تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ ضرور پیش آتی ہے ‘کبھی لائٹ چلی جاتی ہے‘کبھی گھر والے تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں یا کبھی کوئی اور مسئلہ بن جاتا ہے مگراس کے باوجود میں عمل کو جاری رکھتی ہوں۔اللہ کا شکر ہے معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔امید کرتی ہوں بہت جلد ان شاءاللہ گھر میں پہلے کی طرح سکون لوٹ آئے گا‘ ان شاءاللہ۔
ن،ت، راولپنڈی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں