حضرت حکیم صاحب کی روحانی محفل میں سنا تھا کہ کپڑے دھونے والا صابن جلدی بیماریوں کا بہترین علاج ہے‘ اس کی تیاری میں بنولہ کا تیل اور ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو انسانی جلد کو بے حد فائدہ دیتے ہیں ۔ جلد کی بیماریاں اس صابن کے ساتھ نہانے سے ختم ہو تی ہے اور جلد کو ہمیشہ خوبصور ت اور صحت مند رکھنے کیلئے بہترین چیز ہے۔یہ فوائد سننے کے بعد مجھے بھی اس کا تجربہ ہو ا۔ میرے بیٹے کو چہرے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آئے‘ بہت مہنگے مہنگے علاج کرائے لیکن فائدہ نہیں ہوا‘ پھر ہم نے کپڑے دھونے والے صابن سے منہ دھلوایا تو کچھ دنوں کے بعد وہ دانے بڑے ہو کر باہر نکل آئے اور پھر آہستہ آہستہ ختم ہو گئے ۔ اب بالکل ٹھیک ہے۔ہم نے نہانے ‘ منہ ہاتھ دھونے کے لئے بھی یہی صابن استعمال کر نا شروع کر دیا‘ بہت فائدہ ہوا۔ پہلے میرے جسم پر اور خاص طور پر بازو پر دانے نکل آتے تھے‘ اب دانے نکلنا بند ہو گئے ہیں۔(مجیب الرحمٰن‘ لاہور) چکناہٹ ختم‘ جلد نکھراٹھی! محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !کپڑے دھونے والے صابن سے منہ دھونے سے میرے چہرے سےایکنی ختم ہو گئے ہیں‘ جہاں مہنگے سے مہنگا فیس واش ناکام ہوجائے وہاں یہ صابن چہرے کی سکن کو صاف اور خوبصورت بناتا ہے ۔یہ جلد کو چمکدار بناتا ہے‘ اس سے منہ دھونے سے میری رنگت نکھر گئی ہے‘ جھریاں کم ہوگئی ہیں‘ دانے نکلنا بند ہوگئے۔ میں کیا میرے گھر والے بھی حیران ہیں کہ ہمیں تو یہ فوائد پتہ ہی نہ تھے‘ سستے سے صابن نے مہنگی کریموں اور فیس واش کی چھٹی کروادی۔ (رباحہ محمود ،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں