محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے میرا تعارف ایک بزرگ کے ذریعے ہوا جو اکثر میری دکان پر آتے رہتے تھے۔ان دنوں میری بیٹی کے کان میں کافی تکلیف رہتی تھی۔پین کلر ادویات سے کچھ دیر کے لئے سکون محسوس ہوتا مگر تھوڑی دیر بعد دوبارہ تکلیف شروع ہو جاتی۔جن بزرگ کا میں نےذکر کیا وہ اکثر کسی نہ کسی مرض سے متعلق لوگوں کو عبقری رسالہ سے دیکھ کر ٹوٹکے بتاتے رہتے تھے۔چند دن بعد جب وہ دکان پر تشریف لائے تو میں نے ان سے بیٹی کے کان کی تکلیف سے متعلق کوئی علاج پوچھا۔انہوں نے بتایا کہ کان درد کے اس مرض سے متعلق میرے پاس عبقری کا ایک آزمودہ نسخہ ہے۔آپ یہ نسخہ اپنی بیٹی کو چند بار استعمال کروائیں‘ ان شاءاللہ اس تکلیف سے نجات مل جائے گی۔میں نے مزید تاخیر کیے بابا جی سے نسخہ پوچھ کر لکھنا شروع کیا مگر نسخہ انتہائی آسان جو بغیر لکھے یاد ہو جائے۔میں نے وہ نسخہ بنایا اور اپنی بیٹی کو استعمال کروایا‘ تھوڑی دیر بعد ہی بچی کو افاقہ محسوس ہوا۔میں نے چند دن صبح و شام یہ بیٹی کو استعمال کروایا جس کے بعد اس کا کان درد بالکل ختم ہو گیا۔وہ نسخہ عبقری قارئین کے لئے حاضر ہے۔ ھوالشافیـ: 50 گرام سرسوں کا تیل اور 10 گرام کافور لے کر انہیں آگ پر کچھ دیر پکائیں۔پھر نیم گرم تیل متاثرہ کان میں ڈال دیں‘ان شاءاللہ اس ٹوٹکہ کے استعمال سے کان درد ٹھیک ہو جاتا ہے‘بہت آزمودہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں