محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میرے بالوں کی افزائش بہت سست تھی، اور بالوں کا گرنا بہت زیادہ تھا۔بال خوبصورت اور مضبوط ہوں تو انسان کی شخصیت کو پر کشش بنا دیتے ہیں ۔ انسان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔اچھے اور خوبصورت بال شخصیت کو پر وقار بناتے ہیں۔ نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کے بال بھی اگر کمزور، الجھے اور روکھے ہوں تو ساری شخصیت مانند پڑ جاتی ہے۔اگر سر میں سکری ہو تو لوگوں میں بیٹھ کر ندامت ہوتی رہتی ہے۔ میں نے عبقری رسالے میںطب نبوی ہیئر آئل کے بارے میں پڑھا تو بہت خوشی ہوئی کہ مجھے میرے مسئلے کا حل عبقری سے ہی مل گیا۔ میں نے طب نبوی ہیئر آئل منگوا کر استعمال کیا ۔ اس سےسر میں ہلکی چبھن ہوئی‘ چند گھنٹوں بعد سر کو دھو لیا۔ اس کے ایک بار کے استعمال سے ہی بال بہت ملائم اورخوبصورت ہو گئے ۔میرا حوصلہ بہت بڑھ گیا۔ پھر میں نے روزانہ رات سونے سے پہلے طب نبوی ہیئر آئل لگانا شروع کر دیا۔ میرے بالوں کی افزائش میں تیزی آنے لگی اور بالوں کا ٹوٹنا بھی تقریباًختم ہو گیا ۔میرے بھائی کے بھی بالوں کی حالت بالکل میرے جیسی ہی تھی لیکن جب اس نے میرے بالوں میں اتنی نمایاں تبدیلی دیکھی تو اس نے بھی یہ تیل استعمال کرنا شروع کر دیا۔اس کے بال بھی بہت اچھے ہو گئے‘ اس کے سر میں سکری بھی بہت تھی وہ بھی ختم ہو گئی ۔ طب نبوی ہیئر آئل میں بالوں کی نشو نما اور حفا ظت کے لئے مکمل تاثیر موجود ہے۔خوبصورت بالوں کی حسرت عبقری دواخانہ کےطب نبوی ہیئر آئل نے پوری کر دی ہے ۔ ( دانش علیم، بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں