Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آپ ہجویری محل پہنچے آپ کو مبارک ہو!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

 شیخ الوظائف کی دعوت پرہجویری محل 18،19،20 اگست2023 بروز جمعہ ‘ہفتہ‘ اتوارکو عاشقانہ اوروالہانہ انداز میںلوگ ہجویری محل(لاہور شیخوپورہ روڈ قلعہ ستار شاہ) پہنچے۔جہاں سوا ارب درود پاک چلہ کے انتظامات کیلئے شدید گرمی میں محنت‘ مشقت‘حبس میں خدمت کر کےکیا جھولیاں بھر گئے‘ کیا مرادیں پا گئے؟۔شیخ الوظائف تین دن مسلسل اپنے بیٹوں اور ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے مخلصین کے ساتھ خدمت میں مصروف رہے۔ جمعہ 18 اگست2023ء: مخلصین نے584 باتھ روم کی لکڑی جو بھگوئی ہوئی تھی‘اسے نکالااورٹرک میں لوڈ کیا۔شیخ الوظائف فرماتے ہیں کہ دوان خدمت ناگواری ان راہوں کا حصہ ہے۔اس دوران بھڑوں کے نام پر ناگواری پیش آئی‘ بھڑوں نے حملہ کیا جس میں سے ایک نے شیخ الوظائف کو بھی کاٹا‘سخت تکلیف کےباوجود بھی آپ خدمت والوں کی معاونت کرتے رہے۔ ہفتہ 19 اگست 2023ء: خدمت والے مخلصین نے سوا ارب درود پاک کے چلہ میں شامل ہونے والے مہمانوں کے لنگر کے انتظامات کے لئے تندور تیار کیے۔اس دوران شیخ الوظائف خدمت والوں کی حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔اس دن سخت گرمی اور دھوپ کے باوجود خدمت والوں کے حوصلے بلند رہے اور مسلسل خدمت کرتے رہے۔خدمت والے احباب کے لئے تین وقت لنگر کا خصوصی اورکشادہ نظام تھا۔ہفتے والے دن شام کے وقت شیخ الو ظائف نے خدمت والے ساتھیوں کو نسلوں میں برکت ‘عافیت اور خیریں پانے کے لئےپھولوں کی پتیوں کا روحانی پیکج اور پتیاں گفٹ کیں ۔ اتوار 20 اگست 2023ء: اس دن ہجویری محل آئے خدمت والے مخلصین نے سوا ارب درود پاک چلہ میں تشریف لانے والے آقا کملیﷺ کے مہمانوں کی راحت کے پیش نظر پنڈال میں سے روڑی اٹھائی‘جگہ کو صاف کیا‘ہجویری میں جاری ترقیاتی کاموں کے لئے موجود اینٹیں اٹھائیں۔ظہر کے وقت لنگر ہوا‘پھر شیخ الوظائف کی نشست ہوئی جس میں آپ نے ہجویری محل آستانہ منت میں موجود اسمائے الحسنیٰ کے جلوئوں کا اپنی نگرانی میں خاص عمل کروایا۔ایسے خوش قسمت جنہوںنے اتوار تک خدمت کی انہیں شیخ الوظائف نے’’ابابیلی کنکریوں کا ایک ایک پیکٹ گفٹ کیا۔یہ سات کنکریاں پرانے جادو جنات‘نظر بد ‘بری عادات‘وساوس‘ڈر‘خوف‘مشکلات‘بندشوں ‘ پرانی بیماریوں‘روگوں ‘ نا ممکن مسائل‘ناکامیوں کے توڑ ہیں۔

نوٹ:ہجویری محل میں ترقی‘ کامیابی پانے‘ مسائل مشکلات اور الجھنوں سے چھٹکارے کیلئے چند دن‘ چند ہفتےوہاں عبادت اورخدمت کیلئے ہمراہ بستر جائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 697 reviews.