Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تسبیح خانہ میں آئے احباب کے بتائے تجربات!عبقری قارئین کے نام

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

گردے کی پتھری ختم اور قبض بھی ٹھیک

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!گزشتہ چند سالوں سے رمضان المبارک کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزار رہا ہوں۔یہاں ہر سال نئے روحانی و طبی موتی ملتے ہیں جس سے زندگی میں خوشیاں‘نعمتیں ‘دولت اور صحت ملتی ہے۔تسبیح خانہ میں جہاں طاقتور روحانی اعمال کی طاقت سے نت نئے فتنوں اور مسائل سےنجات ملتی ہے وہی بیماریوںسے نجات پانے کے لئے ایسے مجرب ٹوٹکے ملتے ہیں جس سے بے شمار لوگ صحت یاب ہوتے ہیں اور ان کے اردگرد کے احباب بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں۔تسبیح خانہ کے رمضان مقیمین کے لئے اپنا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں۔اگر کسی کوشدید قسم کی قبض ہو تو ریوند عصارہ کسی پنسار کی دکان سے لے کر پیس لیں اور اس کاپاؤڈر بنالیں۔اس سفوف کو چنے کے دانے کے برابر ہمراہ پانی استعمال کریں۔دو تین گھنٹے میں واقعی پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔جو بندہ کمزور ہو وہ چنے سے بھی کم استعمال کرے۔ میں نے  3 باریہ نسخہ استعمال کیا ہے ۔اس کو کھانے کے بعد واش روم کے نزدیک رہنا پڑتا ہے کیونکہ اس سے حاجت فوراً آجاتی ہے۔اس کے علاوہ میرے تجربے میںہے کہ یہی نسخہ استعمال کرنے سے گردے کی پتھری بھی نکل جاتی ہے۔

لو بلڈ پریشر کا علاج

السلام علیکم !آج تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے والوں کے لئے اپنے دو مجرب نسخے پیش کرنا چاہوں گا۔پہلا نسخہ لو بلڈ پریشر سے متعلق ہے۔آج کل لوگوں کی کثیر تعداد بلڈ پریشر کےمرض میں مبتلا ہو چکی ہے۔یہاں میں لو بلڈ پریشر سے متعلق اپنا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں‘ امید ہے لوگوں کو اس سے ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔جس شخص کو لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو تو وہ روزانہ دیسی لہسن کہ ایک پوتھی کھالے۔چند دن یہی یہ نسخہ استعمال کرنے سے لو بلڈ پریشرٹھیک ہوجاتا ہے ۔ دوسرا مجرب قے سے متعلق ہے۔اگر کسی شخص کی دوران سفر الٹیاں نہ رکتی ہوںاور اس دوران بہت زیادہ الٹیاں آتی ہوں تو ایسے شخص کوآدھا چمچ چائے والاڈیزل پلایا جائے تو اس سے الٹیاں نہیں آئیں گی‘ ان شاءاللہ۔نوٹ: یہ ذاتی تجربہ ہے‘ ایڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

سر درد کا علاج

السلام علیکم !میرے سر میں اکثر درد رہتی تھی جو بعض اوقات شدت اختیار کر جاتی تھی۔ایک دن میں نے عبقری میں رسالہ میں پڑھا کہ یہ آیت ﷽ کے ساتھ  تین بارپڑھیں ۔ جسم میں جس جگہ بھی درد ہو تو یہ پڑھ کر دم کر دیںجتنا شدید درد ہو اسی وقت ختم ہوجائے گا۔میرے سر میں درد تھا میں نے یہ پڑھا تو میرا سر درد ٹھیک ہو گیا۔درد سے نجات پانے کے لئے آزمودہ علاج ہے۔وہ آیت یہ ہے۔وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ-وَ مَآاَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا(الاسرا‘105)

ناف پڑجائے تو یہ نسخہ آزمائیں

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے بتانا چاہوں گا کہ رمضان المبارک کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزارنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بہت سے الجھے مسائل حل کر دئیے ہیں اور کئی ایسے کام جو نا ممکن نظر آتے تھے وہ ممکن ہوئے ہیں۔یہاں بلا تعطل بجلی اور تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں جس سے رمضان گزارنے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔اس کے علاوہ روزانہ تراویح اور محفل کے اختتام پر جو روحانی اور طبی ٹوٹکوں کی محفل ہوتی ہے اس میں لوگوں کے مشاہدات سن کر دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ان نسخہ جات کو اپنی کاپی میں تحریر کر لیتا ہوں اور پھر دوسروں کو بھی بتاتا ہوں جس سے انہیں بھی فائدہ ہوتا ہے۔آج اپنا بھی ایک مجرب ٹوٹکہ پیش کر رہا ہوں۔ایسا شخص جسے بار بار ناف پڑجاتی ہو اس کے لئے یہ نسخہ بہت زبردست اور آزمودہ ہے۔ سہاگہ بریاں پھول کرکے باریک پیس لیں۔ایک لیموں کاٹ کر اس پرسہاگہ لگا کر زبان سے ہلکا ہلکا چاٹیں۔لیموں اگر تھوڑا سا گرم کرلیں تو پانی زیادہ ہوجائے گا۔اس لیموں کو چوسیں ۔مہینے میں دو بار ضرور کرلیں اس سےکبھی بھی ناف نہیں پڑے گی ۔اگر کسی کو ناف پڑی ہو گی تو وہ بھی ان شاءاللہ ٹھیک ہوجائے گی۔تین چیزیں میری ہر مشکل اور مسئلہ کا حل!

جادو جنات، نظربد اور بندش کو ختم کروانے کے لئے عبقری کی تین چیزوں کی تاثیر بے مثال ہے۔ تین چیزیں عبقری دواخانہ کا روحانی عطر ،دم والا تیل اوردم والا پانی ہیں ۔میرا چھوٹا بیٹا بغیر وجہ کے روتا رہتا تھا، کسی نے کہا کہ اس پر نظر بد کا اثر ہے اور کوئی ہمیں جنات کی شرارتیں بتاتا، آخر پریشان ہو کر ہم نے گھر میں پڑھائیا ںشروع کیں۔ کسی نے ہمیں عبقری کی یہ تین چیزیں ہدیہ کیں۔جیسے ہی بچے کو خوشبو اور تیل لگایا وہ فوراً چپ ہو گیا اور پھر نہیں رویا، ہمیں بھی سکون ہو گیا ورنہ بچے کی پریشانی نے ہماری نیندیں اڑا دی تھیں۔ اس کے بعد ان تین چیزوں کو کئی جگہوں پر آزمایا۔ میں نے اپنی دکان پر بھی ان چیزوں کا استعمال کیا اس سے حیرت انگیز برکت ملی میری دکان پر گاہکوں کی کثرت ہو گئی اور آمدن میں خوب برکت ملی ۔ میں اب جس کو بھی مسائل میں الجھا دیکھتا ہوں انہیں یہ تین چیزیں بتا دیتا ہوں ان کا جو بھی مسئلہ ہو حل ہو جاتا ہے۔ جادو جنات اور نظر بد کے لئے ان تینوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز استعمال کروا دیں، اللہ صحت عطا فرما دے گا۔ جسم کی دردوں کے لئے بھی ان کے اچھے نتائج ملے ہیں۔ الحمد للہ جو میں نے بتایا اس میں مبالغہ نہیں ہو گا۔ میں ابھی فائدے کم بتا رہا ہوں‘ اس کے فائدے زیادہ ہیں۔روحانی عطر کے استعمال سے شیطانی طاقتیں دور رہتی ہے اور عجیب سا سکون محسوس ہو تا ہے اور عبادت میں دل لگتا ہے۔(محمد وارث ، گھوٹکی)

 

 

گردے کی پتھری ختم اور قبض بھی ٹھیکمحترم شیخ الوظائف السلام علیکم!گزشتہ چند سالوں سے رمضان المبارک کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزار رہا ہوں۔یہاں ہر سال نئے روحانی و طبی موتی ملتے ہیں جس سے زندگی میں خوشیاں‘نعمتیں ‘دولت اور صحت ملتی ہے۔تسبیح خانہ میں جہاں طاقتور روحانی اعمال کی طاقت سے نت نئے فتنوں اور مسائل سےنجات ملتی ہے وہی بیماریوںسے نجات پانے کے لئے ایسے مجرب ٹوٹکے ملتے ہیں جس سے بے شمار لوگ صحت یاب ہوتے ہیں اور ان کے اردگرد کے احباب بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں۔تسبیح خانہ کے رمضان مقیمین کے لئے اپنا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں۔اگر کسی کوشدید قسم کی قبض ہو تو ریوند عصارہ کسی پنسار کی دکان سے لے کر پیس لیں اور اس کاپاؤڈر بنالیں۔اس سفوف کو چنے کے دانے کے برابر ہمراہ پانی استعمال کریں۔دو تین گھنٹے میں واقعی پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔جو بندہ کمزور ہو وہ چنے سے بھی کم استعمال کرے۔ میں نے  3 باریہ نسخہ استعمال کیا ہے ۔اس کو کھانے کے بعد واش روم کے نزدیک رہنا پڑتا ہے کیونکہ اس سے حاجت فوراً آجاتی ہے۔اس کے علاوہ میرے تجربے میںہے کہ یہی نسخہ استعمال کرنے سے گردے کی پتھری بھی نکل جاتی ہے۔لو بلڈ پریشر کا علاجالسلام علیکم !آج تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے والوں کے لئے اپنے دو مجرب نسخے پیش کرنا چاہوں گا۔پہلا نسخہ لو بلڈ پریشر سے متعلق ہے۔آج کل لوگوں کی کثیر تعداد بلڈ پریشر کےمرض میں مبتلا ہو چکی ہے۔یہاں میں لو بلڈ پریشر سے متعلق اپنا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں‘ امید ہے لوگوں کو اس سے ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔جس شخص کو لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو تو وہ روزانہ دیسی لہسن کہ ایک پوتھی کھالے۔چند دن یہی یہ نسخہ استعمال کرنے سے لو بلڈ پریشرٹھیک ہوجاتا ہے ۔ دوسرا مجرب قے سے متعلق ہے۔اگر کسی شخص کی دوران سفر الٹیاں نہ رکتی ہوںاور اس دوران بہت زیادہ الٹیاں آتی ہوں تو ایسے شخص کوآدھا چمچ چائے والاڈیزل پلایا جائے تو اس سے الٹیاں نہیں آئیں گی‘ ان شاءاللہ۔نوٹ: یہ ذاتی تجربہ ہے‘ ایڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں۔سر درد کا علاجالسلام علیکم !میرے سر میں اکثر درد رہتی تھی جو بعض اوقات شدت اختیار کر جاتی تھی۔ایک دن میں نے عبقری میں رسالہ میں پڑھا کہ یہ آیت ﷽کے ساتھ  تین بارپڑھیں ۔ جسم میں جس جگہ بھی درد ہو تو یہ پڑھ کر دم کر دیںجتنا شدید درد ہو اسی وقت ختم ہوجائے گا۔میرے سر میں درد تھا میں نے یہ پڑھا تو میرا سر درد ٹھیک ہو گیا۔درد سے نجات پانے کے لئے آزمودہ علاج ہے۔وہ آیت یہ ہے۔وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ-وَ مَآاَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا(الاسرا‘105)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 695 reviews.