Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کالے جادو نے جسم جلا کر کوئلہ کردیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !سالہا سال سے تکلیفوں میں الجھا ہوا تھا۔ جادو کا اتنا گہرا اثر تھا کہ جسم کے اندر خون کی طرح رچ بس چکا تھا۔ ایک پل بھی مجھے کہیں چین نہیں تھا۔ ہر وقت جسم پر ٹنوں کے حساب سے وزن محسوس ہوتا اور لگتا تھا کہ میرے جسم پر کوئی پہاڑ رکھ دیا ہو۔ میرا ایک ایک پل کرب و درد میں گزرتا تھا۔ میرا زندگی کا سارا نظام ختم ہو چکا تھا‘ بیوی بچوں کی کچھ خبر نہیں تھی‘ کاروبار ختم ہو چکا تھا‘ رشتہ داروں سے تعلقات ختم ہو چکے تھے۔ میں بے بس اور لاچار ہو کر رہ گیا تھا۔ میں اللہ کے سامنے گڑگڑا کر شکر ادا کرتا ہوں اگر مجھے عبقری رسالہ نہ ملتا تو آج میں کس ذلت میں پڑا ہوتا۔ ایک دن کہیں سے عبقری رسالہ میرے ہاتھ لگ گیا‘ اس میں میں نے تسبیح خانہ میں ہونے والے تین دن روحانی چلہ کے بارے میں پڑھا اور لوگوں کو اس چلے کا جو فیض ملا پڑھ کر میں بھی کرتا کراتا تسبیح خانہ پہنچ گیا۔ یہاں چلہ کے پہلے ہی دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارتیں ملنا شروع ہو گئیں۔ چلہ کے پہلے دن میری آنکھ لگی تو مجھے خواب میں حرمین شریفین کی زیارت ہوئی‘ ایسامحسو س ہو رہا تھا خواب نہیں بلکہ حقیقت میں میں مکہ اور مدینہ موجود ہوں اور مجھے اگلی صبح اتنا سکون میں جو زندگی میں کبھی نہ ملا۔چلہ کے دوسر دن یا اللہ یا سلام کا ذخر کرتے ہوئے میرے اوپر کیفیت طاری ہو گئی‘ ایسا محسوس ہوا جیسے میرے سر سے کوئی چیز نکل ی ہے‘ کچھ دیر مجھے چکر آئے اور پھر میں بالکل ٹھیک ہو گیا۔ اس عمل نے میرے جسم کے انگ انگ سے بیماری کو نچوڑ کر نکال دیاتھا۔ تیسرے دن جب میں چلہ مکمل کر چکا تو میں اپنی ساری بیماریوں‘ جادو جنات کے اثرات سے پاک ہو چکا تھا۔ تسبیح خانہ اس وقت دکھی انسانیت کے لئے اللہ کا خاص فضل اور رحمت ہے۔ جو انسان جس دکھ پریشانی میں مبتلا ہو اور تسبیح خانہ آ جائے‘ اللہ تعالیٰ اسے ہر دکھ درد سے نکال دیتے ہیں۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ محترم شیخ الوظائف صاحب کو‘ ان کی نسلوں اور تسبیح خانہ کے سارے نظام کو سدا آباد شاد رکھے آمین۔(شہزاد منظور‘کبیروالا) جسم آ گ کی طرح جلتا تھا میں مسائل اور پریشانیوں کی گٹھڑی اٹھا کر تسبیح خانہ لایا تھا اور تین دن روحانی چلہ کے بعد ایسا تھا جیسے دکھوں کی گٹھڑی اتار کر سکھ خوشی اور راحت سے بدل دی گئی ہو۔میرا سب کچھ برباد ہو چکا تھا۔ سفلی اور کالے جادو نے میرے جسم کو جلا کر کوئلہ کر دیا تھا۔ قریب تھا کہ میں قبر میں پہنچ چکا ہو تااگر مجھے ایک مخلص تسبیح خانہ لے کر نہ آتا۔میں پڑھنے لکھنے میں اچھا تھا‘ اللہ نے ترقی اور کامیابی کے راستے کھول دیے۔ کسی حاسد کے حسد کا شکار ہو گیا اور ترقی کا سفر میری بربادی کا سفر بن گیا ۔ شروع میں طبیعت خراب رہتی تھی‘ علاج کرواتے رہے لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔ روحانی علاج کی طرف متوجہ ہوئے لیکن کوئی کامل اور ماہر نہ مل سکا جو میرا علاج کر سکتا۔ آخر کار ہمارے ہمسائے میں ایک شخص تسبیح خانہ سے نسبت رکھتے ہیں وہ مجھے تسبیح خانہ لے آئے۔ میں نے تین دن یہاں رہ کر روحانی چلہ کیا ۔ روحانی چلہ کے روحانی اور نورانی اعمال نے میرے جسم کو آگ کے انگارے سے نکال کر گلاب کا پھول بنا دیا۔ میرے جسم کی جلن ختم ہو گئی۔ میری صحت مجھے واپس مل گئی۔میں سمجھتا ہوں تسبیح خانہ اس دور میں روحانیت کا سب سے بڑا شفاء خانہ ہے۔ یہاں آکر جادو ‘ حسد‘ سفلی عمل‘ خبیث جنات اور لا علاج بیماریاں ایسے دھل جاتی ہیں جیسے کبھی تھیں ہی نہیں۔ چلہ کے دوران میری ملاقات کئی لوگوں سے ہوئی جو اپنے بیماریوں اور دکھوں میں الجھے ہوئے تھے اور اللہ نے روحانی چلہ کی برکت سے انہیں نئی زندگی عطا فرمائی۔اللہ پاک ہمیں ہماری نسلوں کو تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے ۔ آمین ( ب ،ص ،لاہور) حضرت جی روحانی نورانی چلہ میں آ کر میں نے جو اعمال کیے اتنے اعمال اپنی ساری زندگی میں نہیں کیے‘ اللہ نے مجھے تسبیح خانہ سے جوڑ دیا‘ اس کریم کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ حضرت جی میرے جسم میںشدید درد تھا ‘ اسم اعظم کا دم کروانے سے درد ختم ہو گیا۔ میری دعا ہے اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اور عبقری کے سارے نظام کو ہمیشہ شادو آباد رکھے ۔ آمین ( شہزاد منظور، کبیر والا) یہ میرا پہلا چلہ ہے۔ چلہ میں شمولیت سے بفضل خدا جسم بہت ہلکا محسوس ہو رہا ہے۔ جبکہ پہلے جسم بہت بھاری رہتا تھا۔ جا(بابر صدیق، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 694 reviews.