محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کافی عرصہ سے میری پروموشن رکی ہوئی تھی۔ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی تھی ۔میں نے عبقری رسالہ میں جہلم شہر میں موجود قلعہ روہتاس شاہی دور کی مسجد میں جا کر چند دن حاجات کے نوافل پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کی۔گزشتہ دو دن پہلےجب دفتر پہنچا تو نوکری میں ترقی کے لئے پروموشن کا لیٹر مل گیا۔گزشتہ دو سال سے جو ترقی رکی ہوئی تھی چند دن شاہی مسجد میں جا کر اعمال کرنے کی برکت سے وہ رکاوٹ دور ہو گئی۔اس کے علاوہ میرا اکلوتا بیٹا بہت زیادہ نافرمان تھا۔میری کسی بات کو ملحوظ خاطر نہ رکھتا تھا۔سارادن آوارہ لڑکوں کے ساتھ پھرتا رہتا تھااور رات اکثر دیر سے گھر واپس لوٹتا تھا۔قلعہ روہتاس کی مسجد میں نفلی اعمال اور دعا کی برکت سےبیٹا راہ راست پر آگیا ہے۔آوارہ لڑکوں کے ساتھ پھرنا ختم اور میرے ساتھ اب ادب سے پیش آتا ہے۔(محمد اعتصام ‘جہلم) صدیوں پرانی مسجد‘لاجواب فضائل ‘انوکھے تجربات
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں