محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میںبچپن سے پولیو کے مرض کا شکار تھا جس کی وجہ سے ایک ٹانگ معذور ہو گئی۔اس کے علاوہ اکثر ناف چڑھ جاتی تھی جس وجہ سے مزید صحت خراب ہو جاتی۔ادویات کھا کھا کر عاجز آچکا تھا‘ جب موسم سرد ہوتا تو ادویات کے بغیر چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا۔اس کے علاوہ نماز پڑھتے ہوئے بہت مشکل پیش آتی تھی‘جب بھی رمضان میں تروایح پڑھنے لگتا تو بیماری آڑے آجاتی۔کبھی کھڑے ہو کر‘ کبھی بیٹھ کر‘کبھی دوزانوں ہو کر اور کبھی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا تھا۔ اس بیماری کی وجہ سے ہر لمحہ ہر گھڑی تکلیف میں گزرتی تھی۔میری بھی خواہش تھی کہ میں بھی عام انسانوں کی طرح نارمل زندگی گزاروں مگر اب یہ بات نا ممکن نظر آنے لگی تھی‘مختلف علاج معالجےکروا کرواکر تھک چکا تھا مگر کہیں سے بھی شفاء نہیں مل رہی تھی۔ چند سال پہلے عبقری سے متعارف ہوا‘ایک دن روحانی محفل سن رہا تھا جس میں آپ نے رکوع کے بعد کھڑے ہو کر رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ کے بعد حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ پڑھنے کے فوائد بتاتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص ان کلمات کو پڑھتا ہے تو ناف سے لے کر پائوں تک کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔اس دن سے پھر ہر نماز کی ہر رکعت میںیہ کلمات پڑھنا شروع کر دئیے۔اس عمل کا فوری رزلٹ ملنا شروع ہو ا۔الحمدللہ5 سال ہو چکے ہیں آج تک نہ تو میں نے ٹانگ درد کی دوائی لی اور نہ ہی کبھی ناف چڑھی۔اب میں آسانی اور سہولت کے ساتھ نماز بھی کھڑے ہوکر پڑھتا ہو ں‘حتیٰ کے اس عمل کی وجہ سے ہی رمضان المبارک کا سارا مہینہ نماز تراویح بھی الحمدللہ اب کھڑے ہو کر ادا کرتا ہوں۔یہ سب اس مبارک عمل کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا جو شیخ الوظائف کے ذریعے مجھ تک پہنچا۔
تصدق حسین، راولپنڈی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں