محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں اپنے دوستوں، گھر والوں اور کوئی بھی پریشان ہو تو عبقری کے چھوٹے چھوٹے وظائف اور ٹوٹکے اُن کی خدمت میں پیش کرتا رہتا ہوں۔ عبقری رسالہ اور عبقری سوشل میڈیا پر روزمرہ زندگی کے مسائل سے متعلق جو وظائف اور ٹوٹکے آتے ہیں انہیںاپنے رجسٹر ڈائری وغیرہ میںنوٹ کر لیتا ہوں اور جب بھی کوئی دکھیارا ‘غم کا مارا نظر آتا ہے تو ان کی خدمت میں اُن کے مسائل کے مطابق بتاتا ٹوٹکے اور وظائف بتاتا ہوں۔ گھر والے، خاندان ، دوست و احباب اور جو لوگ بھی عبقری کے وظائف اور طبی ٹوٹکے آزماتے ہیں وہ مجھے دعا دیتے ہیں۔ میں سب لوگوں کو کہتا ہوں کہ ان دعائوں کےاصل حقدار شیخ الوظائف ہیں لہٰذا ان کی نسلوں ‘ تسبیح خانہ اور ان کی تمام ٹیم کو دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ شادوآباد رکھے۔ آمین! پھر لوگ آپ کی نسلوں کو اور آپ کو لاتعداد دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ پاک آپ سے ہمیشہ کیلئے راضی ہو جائے اور آپ کی نسلیں ہمیشہ خیر کا کام کرتی رہیں۔ میں چاہتا ہوں اپنے مجربات عبقری میں لکھتا رہوں تا کہ آپ کی طرح عبقری میرے لئے بھی صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے ‘آمین۔
موٹاپا اور سخت قبض کا مسئلہ
آج عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا پہلا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں جس کےذریعے میرا عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں جن کی چائے کی دُکان ہے۔میرا اکثر ان کی دکان پر آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جب میرا ان کے ساتھ تعلق بنا اس وقت سخت قبض کا شکار تھا‘ موٹاپا بھی بہت زیادہ تھا‘اس وقت میرا 108 کلو اور کمر 42 انچ تھی۔میں نے اپنے ان مسائل کا ذکر جب اپنے چائے والے دوست سے کیا تو انہوں نے مجھے چائے کی بجائے ایک قہوہ بنا کر دیا جسے پینے سے قبض کے مرض میں کافی افاقہ ہوا۔اب میں جب بھی ان کے پاس جاتا تو یہ چائے کی بجائے مجھے قہوہ بنا کردیتے۔چند ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے موٹاپے میں بھی کمی واقع ہو لگی۔میں نے ان سے درخواست کی کہ مجھے یہ قہوہ بنانے کا طریقہ بتا دیں تاکہ میں اسے خود گھر میں بنا کر استعمال کروں۔انہوں نے مجھے عبقری رسالہ دیا جس میںسنا مکی کے قہوہ کا نسخہ بھی لکھا ہوا تھا۔بنانے کا طریقہ: پانچ سے سات پتے سناء مکی کے لے کر ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح جوش دلائیں‘ جب ایک یا پونا کپ پانی کا رہ جائے تو کپ میں چھان کر‘ رات کھانے کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں اور صبح ناشتہ کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں‘ یہ قہوہ پینے کے بعد شدید بھوک لگتی ہے مگر اس کو برداشت کرنا ہے اور دوپہر کھانے تک کچھ نہیں کھانا۔میں نے جیسے ہی استعمال شروع کیامجھے کافی افاقہ محسوس ہونے لگا اور چند ہفتے استعمال سے میرا وزن 108 کلو سے کم ہو کر 82 کلو رہ گیا ہے‘اس کے علاوہ کمر بھی 42 سے کم ہو کر 36 انچ ہو گئی ہے۔ میں نے اس نسخے کے پیکٹ بنا کر انسانیت کو نفع پہنچانے کی غرض سے ملک کے مختلف شہروں ‘امریکہ اور بہت سے بیرون ممالک بھجوائے ہیں جس سے لوگوں کو نفع ہورہا ہے اور وہ دعائوں سے نواز رہے ہیں۔قارئین سے درخواست ہے جو بھی موٹاپے اور قبض سے نجات پانا چاہتا ہے تو وہ کچھ عرصہ یہ نسخہ لازمی استعمال کرے‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
ایس۔ ایم آصف، کراچی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں اپنے دوستوں، گھر والوں اور کوئی بھی پریشان ہو تو عبقری کے چھوٹے چھوٹے وظائف اور ٹوٹکے اُن کی خدمت میں پیش کرتا رہتا ہوں۔ عبقری رسالہ اور عبقری سوشل میڈیا پر روزمرہ زندگی کے مسائل سے متعلق جو وظائف اور ٹوٹکے آتے ہیں انہیںاپنے رجسٹر ڈائری وغیرہ میںنوٹ کر لیتا ہوں اور جب بھی کوئی دکھیارا ‘غم کا مارا نظر آتا ہے تو ان کی خدمت میں اُن کے مسائل کے مطابق بتاتا ٹوٹکے اور وظائف بتاتا ہوں۔ گھر والے، خاندان ، دوست و احباب اور جو لوگ بھی عبقری کے وظائف اور طبی ٹوٹکے آزماتے ہیں وہ مجھے دعا دیتے ہیں۔ میں سب لوگوں کو کہتا ہوں کہ ان دعائوں کےاصل حقدار شیخ الوظائف ہیں لہٰذا ان کی نسلوں ‘ تسبیح خانہ اور ان کی تمام ٹیم کو دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ شادوآباد رکھے۔ آمین! پھر لوگ آپ کی نسلوں کو اور آپ کو لاتعداد دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ پاک آپ سے ہمیشہ کیلئے راضی ہو جائے اور آپ کی نسلیں ہمیشہ خیر کا کام کرتی رہیں۔ میں چاہتا ہوں اپنے مجربات عبقری میں لکھتا رہوں تا کہ آپ کی طرح عبقری میرے لئے بھی صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے ‘آمین۔موٹاپا اور سخت قبض کا مسئلہآج عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا پہلا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں جس کےذریعے میرا عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں جن کی چائے کی دُکان ہے۔میرا اکثر ان کی دکان پر آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جب میرا ان کے ساتھ تعلق بنا اس وقت سخت قبض کا شکار تھا‘ موٹاپا بھی بہت زیادہ تھا‘اس وقت میرا 108 کلو اور کمر 42 انچ تھی۔میں نے اپنے ان مسائل کا ذکر جب اپنے چائے والے دوست سے کیا تو انہوں نے مجھے چائے کی بجائے ایک قہوہ بنا کر دیا جسے پینے سے قبض کے مرض میں کافی افاقہ ہوا۔اب میں جب بھی ان کے پاس جاتا تو یہ چائے کی بجائے مجھے قہوہ بنا کردیتے۔چند ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے موٹاپے میں بھی کمی واقع ہو لگی۔میں نے ان سے درخواست کی کہ مجھے یہ قہوہ بنانے کا طریقہ بتا دیں تاکہ میں اسے خود گھر میں بنا کر استعمال کروں۔انہوں نے مجھے عبقری رسالہ دیا جس میںسنا مکی کے قہوہ کا نسخہ بھی لکھا ہوا تھا۔بنانے کا طریقہ: پانچ سے سات پتے سناء مکی کے لے کر ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح جوش دلائیں‘ جب ایک یا پونا کپ پانی کا رہ جائے تو کپ میں چھان کر‘ رات کھانے کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں اور صبح ناشتہ کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں‘ یہ قہوہ پینے کے بعد شدید بھوک لگتی ہے مگر اس کو برداشت کرنا ہے اور دوپہر کھانے تک کچھ نہیں کھانا۔میں نے جیسے ہی استعمال شروع کیامجھے کافی افاقہ محسوس ہونے لگا اور چند ہفتے استعمال سے میرا وزن 108 کلو سے کم ہو کر 82 کلو رہ گیا ہے‘اس کے علاوہ کمر بھی 42 سے کم ہو کر 36 انچ ہو گئی ہے۔ میں نے اس نسخے کے پیکٹ بنا کر انسانیت کو نفع پہنچانے کی غرض سے ملک کے مختلف شہروں ‘امریکہ اور بہت سے بیرون ممالک بھجوائے ہیں جس سے لوگوں کو نفع ہورہا ہے اور وہ دعائوں سے نواز رہے ہیں۔قارئین سے درخواست ہے جو بھی موٹاپے اور قبض سے نجات پانا چاہتا ہے تو وہ کچھ عرصہ یہ نسخہ لازمی استعمال کرے‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں