اس سال 5صفر المظفر(23 اگست2023ء) کو تسبیح خانہ لاہور میںآٹھویں روحانی کلاس اور6،7،8 صفر المظفر(24،25،26 اگست 2023ء)کو دنیا کا طاقتور روحانی عمل دعائے حزب البحرکا چلہ ہوا جس میں اندرون و بیرون ملک سے کل1601 افراد نے شرکت کی جن میں 1061 مرد حضرات اور 540 خواتین شامل تھیں۔آئیں چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
آٹھویں روحانی کلاس کی جھلکیاں
22 اگست 2023ءبروز منگل سے ہی اندرون و بیرون ممالک سے لوگ آٹھویں روحانی کلاس اور دعائے حزب البحر کے چلہ میں شریک ہونے کے لئے آنا شروع ہو گئے۔اس دن شیخ الوظائف نے ان مہمانوں کی راحت ‘سکون اور سہولتوں کو مند نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ان کی تواضع کے لئے دیسی گندم کےآٹے کی روٹی اور حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین لنگر پیش کیا گیا۔رات قیام کے لئے صاف ستھرا اور سہولت والا ماحول فراہم کیا گیا۔ 23اگست2023ء بروز بدھ صبح آٹھ بجے ناشتہ کا انتظام تھا۔صبح نو بجے عبقری آٹھویں روحانی کلاس کاآغاز ہواجس میں شیخ الوظائف نے دعائے حزب البحر کے فوائد‘ کمالات اورخاص رازوں سے پردہ اٹھایا۔روحانی کلاس کے دوران گزشتہ سالوں میں جن لوگوں نے تسبیح خانہ لاہور میںدعائے حزب البحر کا چلہ کیا انہوں نے چلہ کے بعد ہونے والے اپنے مشاہدات بتائے کہ کیسے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل اور مشکلات میں دعائے حزب البحر کے عمل کی وجہ سے انہیں چھٹکارا ملا۔پہلی نشست تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔پھر نماز ظہر اور لنگر کی ترتیب بنی۔نماز مغرب کے بعد روحانی کلاس کی دوسری نشست کا آغاز ہوا جس میں شیخ الوظائف نے مزید دعائے حزب البحر کے کمالات پر بات کی۔پھر دعائے حزب البحر کے چلہ کی ترتیب‘احتیاط اور شرائط کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔اس کے بعددعائے حزب البحر کا چلہ کرنے والوں کے اسی ضمن میں سوالات کے تسلی سے جوابات دئیے۔اسی دن شیخ الوظائف کی طرف سے دعائے حزب البحر کے کتابچے بالکل مفت تقسیم کیے گئے تاکہ جو لوگ چلہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اس دعا کی پہلے سے مشق کر لیں۔
تیسرے دعائے حزب البحر کے چلہ کی جھلکیاں
پہلا دن:24 اگست 2023ء بروز جمعرا ت صبح اڑھائی بجے دعائےحزب البحر کے چلہ کرنے والوں کے لئے سحری کی ترتیب شروع ہوئی۔دیسی گند م کی روٹی اور دال پیش کی گئی۔نماز فجر ادا کرنے کے بعد دعائے حزب البحر پڑھنے کا آغاز ہوا‘مجمع کی کثیر تعداد نے مغرب کی نماز تک دعائے حزب البحر کی مقررہ تعداد 120 مکمل کی ۔اس دوران شیخ الوظائف بھی گاہے بگاہےمجمع میں تشریف لاتے رہے اور تمام انتظامات کو دیکھتے رہے۔لوگوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی گئی‘بجلی جانے کی صورت میں ہیوی ڈیوٹی جنریٹر کو استعمال میں لایا گیا۔ افطاری میں قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار میٹھا شربت‘کھجور اور دیسی گند م سے تیار روٹی اور سالن پیش کیا گیا۔مغرب کی نماز کے بعد شب جمعہ کی روحانی محفل کا آغاز ہوا۔روحانی محفل کے اختتام اور عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد جو لوگ رہ گئے تھے انہوں نے دعائے حزب البحر کی مقررہ تعداد پوری کی اور پھرفوراً سو گئے۔
دوسرا دن:25 اگست 2023:ترتیب کے مطابق سحری ہوئی اور چلہ میں شامل افراددعائے حزب البحر کو پڑھتے رہے‘جمعہ کی نماز کا اہتمام اور پھر شیخ الوظائف مجمع میں چکر لگا کر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔مغرب کے وقت ترتیب کے مطابق افطاری اور لنگر کا انتظام ہوا اور عشاء کی نماز کے بعد سونے کی ترتیب۔تیسرا دنـ:26 اگست 2023:چلہ کے آخری دن بھی شیخ الوظائف مسلسل انتظامات کو دیکھتے رہے اورافطاری کے بعد شیخ الوظائف نے مبارکباد دی اور اختتامی دعا ہوئی۔نوٹ:ان شاءاللہ آئندہ سال بھی روحانی کلاس اور دعائے حزب البحر کا چلہ 5،6،7،8 صفرالمظفر کو تسبیح خانہ لاہورمیں ہوگا۔
اس سال 5صفر المظفر(23 اگست2023ء) کو تسبیح خانہ لاہور میںآٹھویں روحانی کلاس اور6،7،8 صفر المظفر(24،25،26 اگست 2023ء)کو دنیا کا طاقتور روحانی عمل دعائے حزب البحرکا چلہ ہوا جس میں اندرون و بیرون ملک سے کل1601 افراد نے شرکت کی جن میں 1061 مرد حضرات اور 540 خواتین شامل تھیں۔آئیں چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔آٹھویں روحانی کلاس کی جھلکیاں 22 اگست 2023ءبروز منگل سے ہی اندرون و بیرون ممالک سے لوگ آٹھویں روحانی کلاس اور دعائے حزب البحر کے چلہ میں شریک ہونے کے لئے آنا شروع ہو گئے۔اس دن شیخ الوظائف نے ان مہمانوں کی راحت ‘سکون اور سہولتوں کو مند نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ان کی تواضع کے لئے دیسی گندم کےآٹے کی روٹی اور حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین لنگر پیش کیا گیا۔رات قیام کے لئے صاف ستھرا اور سہولت والا ماحول فراہم کیا گیا۔ 23اگست2023ء بروز بدھ صبح آٹھ بجے ناشتہ کا انتظام تھا۔صبح نو بجے عبقری آٹھویں روحانی کلاس کاآغاز ہواجس میں شیخ الوظائف نے دعائے حزب البحر کے فوائد‘ کمالات اورخاص رازوں سے پردہ اٹھایا۔روحانی کلاس کے دوران گزشتہ سالوں میں جن لوگوں نے تسبیح خانہ لاہور میںدعائے حزب البحر کا چلہ کیا انہوں نے چلہ کے بعد ہونے والے اپنے مشاہدات بتائے کہ کیسے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل اور مشکلات میں دعائے حزب البحر کے عمل کی وجہ سے انہیں چھٹکارا ملا۔پہلی نشست تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔پھر نماز ظہر اور لنگر کی ترتیب بنی۔نماز مغرب کے بعد روحانی کلاس کی دوسری نشست کا آغاز ہوا جس میں شیخ الوظائف نے مزید دعائے حزب البحر کے کمالات پر بات کی۔پھر دعائے حزب البحر کے چلہ کی ترتیب‘احتیاط اور شرائط کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔اس کے بعددعائے حزب البحر کا چلہ کرنے والوں کے اسی ضمن میں سوالات کے تسلی سے جوابات دئیے۔اسی دن شیخ الوظائف کی طرف سے دعائے حزب البحر کے کتابچے بالکل مفت تقسیم کیے گئے تاکہ جو لوگ چلہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اس دعا کی پہلے سے مشق کر لیں۔تیسرے دعائے حزب البحر کے چلہ کی جھلکیاںپہلا دن:24 اگست 2023ء بروز جمعرا ت صبح اڑھائی بجے دعائےحزب البحر کے چلہ کرنے والوں کے لئے سحری کی ترتیب شروع ہوئی۔دیسی گند م کی روٹی اور دال پیش کی گئی۔نماز فجر ادا کرنے کے بعد دعائے حزب البحر پڑھنے کا آغاز ہوا‘مجمع کی کثیر تعداد نے مغرب کی نماز تک دعائے حزب البحر کی مقررہ تعداد 120 مکمل کی ۔اس دوران شیخ الوظائف بھی گاہے بگاہےمجمع میں تشریف لاتے رہے اور تمام انتظامات کو دیکھتے رہے۔لوگوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی گئی‘بجلی جانے کی صورت میں ہیوی ڈیوٹی جنریٹر کو استعمال میں لایا گیا۔ افطاری میں قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار میٹھا شربت‘کھجور اور دیسی گند م سے تیار روٹی اور سالن پیش کیا گیا۔مغرب کی نماز کے بعد شب جمعہ کی روحانی محفل کا آغاز ہوا۔روحانی محفل کے اختتام اور عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد جو لوگ رہ گئے تھے انہوں نے دعائے حزب البحر کی مقررہ تعداد پوری کی اور پھرفوراً سو گئے۔دوسرا دن:25 اگست 2023:ترتیب کے مطابق سحری ہوئی اور چلہ میں شامل افراددعائے حزب البحر کو پڑھتے رہے‘جمعہ کی نماز کا اہتمام اور پھر شیخ الوظائف مجمع میں چکر لگا کر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔مغرب کے وقت ترتیب کے مطابق افطاری اور لنگر کا انتظام ہوا اور عشاء کی نماز کے بعد سونے کی ترتیب۔تیسرا دنـ:26 اگست 2023:چلہ کے آخری دن بھی شیخ الوظائف مسلسل انتظامات کو دیکھتے رہے اورافطاری کے بعد شیخ الوظائف نے مبارکباد دی اور اختتامی دعا ہوئی۔نوٹ:ان شاءاللہ آئندہ سال بھی روحانی کلاس اور دعائے حزب البحر کا چلہ 5،6،7،8 صفرالمظفر کو تسبیح خانہ لاہورمیں ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں