محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! عبقری ادویات سے بے شمار اور حیرت انگیز فائدے حاصل کر چکا ہوں۔ چند فائدے لکھ رہا ہوں عبقری میں شائع کر دیجئے تا کہ مخلوق خدا کو نفع پہنچے۔میرا پہلا تجربہ اکسیر البدن کا ہے۔ اگر جسم کمزور اور نا تواں ہو جائے اورآنکھوں کے گر حلقےہوں اور گال پچکے ہوئے ہوں۔ یہ سب علامات جدید دور کی سہولیات کا غلط اور بے دریغ استعمال کا نتیجہ ہے جو آج کی جوان نسل کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ساری رات نیٹ کے نشے میں ڈوبے رہنا اور سارا دن سوتے رہنا اور اپنی زندگی کے جوہر اور جوانی کی طاقتوں کو ضائع کرنا۔ ان سب کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان جوانی میں ہی بڑھاپے کا مزہ چکھ لیتا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے گھٹنوں کا چٹخنا اور جسم میں ہر وقت سستی اور نقاہت کا رہنا۔ شادی کے نام سے گھبرانا،ہر وقت ڈرے سہمے رہنا ، تنہائی میں رہنے کو پسند کرنا اور لوگوں سے خوف کھانا۔ یہ سب صحیح طرز زندگی نہ گزارنے کی سزا ہے جو قدرت کی طرف سے ہمیں ملتی ہے۔ ایسی جسمانی کمزوریوں کے علاج کے لئے عبقری دوا خانہ کی ایک زبردست دوا ’’ اکسیر البدن ‘‘ ہے۔اس کا کما ل یہ ہے کہ یہ جسم کو اس کی بہترین صحت تک پہنچا دیتی ہے۔ طاقت کو اپنے عروج پر لے جاتی ہے۔ اس کے بارے میں یہ بات سو فیصد درست ہے کہ یہ ایسے ہے جیسے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہو ۔ میں نے خود اپنی زندگی کی خزاں کو صرف اس ٹانک سے بہار میں بدلا ہے۔ جسم کی کمزوری اور ناتواں بدن کو پہلوان بنا چکا ہوں اور جسم میں شاہین جیسی پھرتی محسو س کرتا ہوں۔ خود استعمال کے بعد میں نے اس دوا کے بارے میںکئی لوگوں کو بتایا۔ حیرت انگیز فوائد سے لبریز اس دوا نے کسی کو بھی مایوس نہیں کیا۔ اگر کوئی مردانہ طاقت کے لحاظ سے کمزور ہو یا بالکل ختم ہو‘ یہ دوا اس کو مرد کامل بنا دیتی ہے۔ دو گولی شام کے وقت دودھ کے ساتھ اوراگر دودھ میںایک چمچ شہد بھی ملا لیں تو فائدہ زیادہ ہوتاہے‘رات کے کھانے سے پہلے استعمال کرتا ہوں۔ یہ کمزور سے کمزور مرد کو بھی مرد کامل بنا دیتی ہے اور زبردست قوتیں دلاتی ہے۔ اس دوا کو استعمال کریں اور زندگی کا لطف اٹھائیں۔ اکسیر البدن کا ایک اور فائدہ آپ کو بتائوں ‘ جو بچے پیدائشی طور پر کمزور ہو تے ہیں ان میںوٹا منز یا منرلز کی کمی ہو تی ہے جس کی وجہ سے جسمانی معذوری ہو تی ہے تو اس کو بھی یہ دوا ختم کرتی ہے۔ ہمارے محلے میں ایک بچے کو مسلسل یہ دوا استعمال کروائی اس کی معذوری دور ہو گئی۔ اکسیر البدن شاندار اور جاندار زندگی کا راز ہے۔ (عمر فاروق، ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں