گھر کے کام کرتے کرتے اچانک والدہ بے ہوش کر گر گئیں‘ میں نے دیکھا تو حواس باختہ ہو گیا ۔ فوراً ہسپتال لے گیا۔ والدہ کو شوگر کا مسئلہ ہے ‘ مجھے یہی لگا کہ شوگر کی وجہ سے ایسا ہواہے ۔ لیکن ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد کہا کہ مریض کی حالت اور علامات سے محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے دماغ میں رسولی ہے۔ یہ سنتے ہی میرے پیروںتلے زمین نکل گئی، آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا ۔ اچانک یہ کیا ہو گیا امی بالکل ٹھیک تھیں لیکن یہ سب کیسے ہو گیا۔ ڈاکٹر نے کچھ دیر میں نیورولوجسٹ ڈاکٹرکے پاس بھیج دیا‘ اس نے چیک اپ کیا اور کچھ ٹیسٹ کیے ۔ میں نے اپنے بھائی کو جو کہ دوسرے شہر میں ہوتے ہیں فون پر ساری صورتحا ل سے آگاہ کردیا۔ بھائی نے مجھے تسلی دی اور جلد ہی پہنچنے کا کہا۔ کچھ دیر کے بعد بھائی نے فون کیا اور والدہ کا حال احوال پوچھنے لگے‘ میں نے بتایا بظاہر تو اب حالت کافی بہتر ہے لیکن ابھی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا۔بھائی نے بھرپور اعتماد سے کہا ان شاء اللہ کچھ نہیں ہو گا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جس کا خدشہ پہلے ڈاکٹر نے ظاہر کیا تھا۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور بھائی کو بتایا تو انہوں نے کہا جب تم نے مجھے یہ خبر دی میں نے عبقری کا ’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ کافی تعداد میں منگوا کر لوگوں میں تقسیم کر وادیا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ اس کی برکت سے تمام آفتیں اور بلائیں ٹل جائیں گی اور والدہ صحت یاب ہو جائیں گی۔بھائی نے بتایا کہ میرے ایک کولیگ ہیں وہ بتاتے ہیں جب بھی کوئی بڑی مشکل یا مصیبت آ جائے تو یہ عمل کرنے سے انسان اس مصیبت اور پریشانی سے نکل جاتا ہے۔ آج مجھے بھی اس عمل کی طاقت کا مشاہدہ ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے وہ عبقری کے اس فیض کو قیامت تک جاری اور فتنوں سے محفوظ ر کھے(عادل مرتضی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں