Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بگڑا اور بدصورت چہرہ پھر سے کِھل اٹھا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری سے تعلق ہوا ہے کوشش ہوتی ہے کہ فطری زندگی گزاروں یعنی روزمرہ کے استعمال میں آنے والی غذائیں اور چیزیں فطری ہی ہوں۔اسی لئے میری کوشش ہوتی تھی کہ شادی وغیرہ کی تقریب میں شرکت کے وقت بھی میک اپ اور اس طرح کی چیزوں سے پرہیز کروں جس سے نقصان کا خدشہ ہو۔کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ گھر میں شادی تھی ‘بھائی اور گھر والوں کے اصرار پر نہ چاہتے ہوئے بھی بیوٹی پارلر میں میک اپ کروانے کے لئے گئی۔چند ہی دن بعد اس کا نتیجہ ملنا شروع ہو گیا۔میرا چہرہ داغ دھبوں وغیرہ سے بالکل ٓصاف تھا‘کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ تھا مگر میک اپ کی وجہ سے  سائیڈ ایفیکٹ ہوا جس سےچہرہ پر سیاہ داغ پڑنا شروع ہو گئے۔چند ہفتوں میں ہی  چہرہ دانوں سے بھرکر بدنما اور بدصورت ہوگیا۔میں نے علاج کے لئے مختلف اسکن اسپیشلسٹ کو دکھایا‘علاج جاری رہا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔میںسخت پریشان ہو گئی اور پچھتانے لگی کہ کاش کاش گھر والوں کی باتوں میں آکر یہ غلطی نہ کرتی اور نہ ہی آج اس مصیبت اور مسئلہ کا شکار ہوتی ۔اب مختلف ڈاکٹروں سےعلاج کروایا‘کریمیںلگائیں مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔

ایک آس اور امید جاگی

گزشتہ سال درود پاک کے چلہ میں حاضری دی تواس با برکت چلہ کے دوران اپنے چہرہ کا بھی تصوررکھا کہ درود پاک کے نور سے ان شاءاللہ چہرہ صاف اور شفاف ہو جائے گا۔اپنے ارد گرد لوگوں کو دیکھا جن میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی تھی مضطرب دل کے ساتھ درود پاک کا ورد کر رہے تھے۔ایک جگہ پر دیکھا کہ کچھ لوگ ایسی جگہ پر بیٹھے تھے جہاں گرد و غبار اور مٹی تھی۔میں نے وہاں جا کر وہ مٹی لی اس پر درود پاک پڑھ کر اپنے چہرہ پر اس تصور کے ساتھ مل لی کہ یا اللہ اس مٹی میں درود پاک کا نور ہے اور درود پاک پڑھنے والوں کی کیفیات شامل ہوئی ہیں۔اس مٹی کی برکت سے میرا چہرہ بھی صاف کردے۔یقین جانئے جس مسئلہ کا حل بڑے بڑے ڈاکٹر اور اسپیشلسٹ نہ کر سکے وہ درود پاک کے چلہ میںبیٹھنے والوں کے پائوں کی مٹی نے کردیا۔درود پاک کا چلہ مکمل ہوا تو چہرہ کافی حد تک بہتر ہو چکا تھا اور پھر مزید چند دن بعد درود پاک کے نور نے بگڑا چہرہ پہلے سے بھی زیادہ روشن‘صاف اور شفاف ہو گیا۔(رافعہ حسین کراچی)

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری سے تعلق ہوا ہے کوشش ہوتی ہے کہ فطری زندگی گزاروں یعنی روزمرہ کے استعمال میں آنے والی غذائیں اور چیزیں فطری ہی ہوں۔اسی لئے میری کوشش ہوتی تھی کہ شادی وغیرہ کی تقریب میں شرکت کے وقت بھی میک اپ اور اس طرح کی چیزوں سے پرہیز کروں جس سے نقصان کا خدشہ ہو۔کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ گھر میں شادی تھی ‘بھائی اور گھر والوں کے اصرار پر نہ چاہتے ہوئے بھی بیوٹی پارلر میں میک اپ کروانے کے لئے گئی۔چند ہی دن بعد اس کا نتیجہ ملنا شروع ہو گیا۔میرا چہرہ داغ دھبوں وغیرہ سے بالکل ٓصاف تھا‘کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ تھا مگر میک اپ کی وجہ سے  سائیڈ ایفیکٹ ہوا جس سےچہرہ پر سیاہ داغ پڑنا شروع ہو گئے۔چند ہفتوں میں ہی  چہرہ دانوں سے بھرکر بدنما اور بدصورت ہوگیا۔میں نے علاج کے لئے مختلف اسکن اسپیشلسٹ کو دکھایا‘علاج جاری رہا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔میںسخت پریشان ہو گئی اور پچھتانے لگی کہ کاش کاش گھر والوں کی باتوں میں آکر یہ غلطی نہ کرتی اور نہ ہی آج اس مصیبت اور مسئلہ کا شکار ہوتی ۔اب مختلف ڈاکٹروں سےعلاج کروایا‘کریمیںلگائیں مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ایک آس اور امید جاگیگزشتہ سال درود پاک کے چلہ میں حاضری دی تواس با برکت چلہ کے دوران اپنے چہرہ کا بھی تصوررکھا کہ درود پاک کے نور سے ان شاءاللہ چہرہ صاف اور شفاف ہو جائے گا۔اپنے ارد گرد لوگوں کو دیکھا جن میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی تھی مضطرب دل کے ساتھ درود پاک کا ورد کر رہے تھے۔ایک جگہ پر دیکھا کہ کچھ لوگ ایسی جگہ پر بیٹھے تھے جہاں گرد و غبار اور مٹی تھی۔میں نے وہاں جا کر وہ مٹی لی اس پر درود پاک پڑھ کر اپنے چہرہ پر اس تصور کے ساتھ مل لی کہ یا اللہ اس مٹی میں درود پاک کا نور ہے اور درود پاک پڑھنے والوں کی کیفیات شامل ہوئی ہیں۔اس مٹی کی برکت سے میرا چہرہ بھی صاف کردے۔یقین جانئے جس مسئلہ کا حل بڑے بڑے ڈاکٹر اور اسپیشلسٹ نہ کر سکے وہ درود پاک کے چلہ میںبیٹھنے والوں کے پائوں کی مٹی نے کردیا۔درود پاک کا چلہ مکمل ہوا تو چہرہ کافی حد تک بہتر ہو چکا تھا اور پھر مزید چند دن بعد درود پاک کے نور نے بگڑا چہرہ پہلے سے بھی زیادہ روشن‘صاف اور شفاف ہو گیا۔(رافعہ حسین کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 675 reviews.