محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !گزشتہ ماہ سانس میں خرابی اور نزلہ زکام کی شکایت ہوئی تو عبقری ایجنسی ہولڈر کے پاس عبقری دو اخانہ کا تیار کردہ بنفشی قہوہ خریدنے کے لئے گیا۔ایجنسی ہولڈر نے وجہ پوچھی تو میں نے اپنے مرض کے متعلق بتایا۔انہوں نے میری نبض کی اور کہا کہ آپ کا مسئلہ اور ہے وہ بنفشی قہوہ سے ٹھیک نہ ہوگا۔انہوں نے مجھےایک شاپر میں کچھ پتیاں اور جڑی بوٹیوں کا سفوف دیا۔میں نے ان کے مشورے کے مطابق گھر میں جا کر اسے پانی میں ابال لیا اور پھر گھونٹ گھونٹ کر کے پینا شروع کر دیا۔سانس اور نزلہ و زکام کا مسئلہ تو ٹھیک نہ ہوالبتہ سخت کھانسی شروع ہو گئی۔شام کا وقت تھا طبیعت مزید خراب ہونے لگی اور رات گزارنا مشکل ہو گئی۔گھر والوں نے جب میری حالت دیکھی تو ہسپتال لے گئے جہاں کچھ انجیکشن لگے اور ادویات دیں جس کے بعد حالت کچھ بہتر ہوئی۔میں نے عبقری رسالہ سےمشورہ والے نمبر پر کال کی اور ساری بات بتائی ۔انہوں نے مجھ سے ایجنسی ہولڈر کی ساری تفصیل نوٹ کی اور ساتھ یہ بتایا کہ بار بار مطلع کیا جاتا ہے کہ ایجنسی ہولڈر سے صرف عبقری کی ادویات ہی خریدیں‘باتوں اور دھوکے میں ہر گز نہ آئیں۔اس دن کے بعد دوبارہ ایجنسی ہولڈر سے عبقری کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں خریدی۔قارئین آپ بھی ایجنسی ہولڈر کی ایسے مشوروں سے محفوظ رہیں‘صرف عبقری دواخانہ کی تیارکردہ ادویات ہی خریدیں۔میں نے جو غلطی کی اب تک پچھتا رہا ہوں اور اس کا نقصان بھی بھگت رہا ہوں‘براہ کرم آپ ایسی غلطی ہر گز نہ کریں ورنہ میری طرح سوائے صحت کی بربادی کے کچھ بھی حاصل نہ ہو گا۔(اسلم انوار‘کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں