محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ میں ہونے والی شب جمعہ کی روحانی محافل میں آپ نے کئی بار مراد رسولﷺ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہٗ کی روح مبارک کو اعمال کا ہدیہ پیش کرنے اور اس کی برکات بیان فرمائی ہیں۔میں نےجب سے یہ روحانی عمل آپ سے سنا ‘زندگی میں آنے والی مختلف آزمائشوں اور مسائل میں آزما چکی ہوں‘نہایت تیر بہدف عمل ہے۔زندگی میں جب بھی کوئی پریشانی یا مصیبت آئی تو اس عمل کی وجہ سے کبھی مایوسی اور ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اپنے چند مشاہدات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
شفائے کاملہ نصیب ہوئی
میرے بھتیجے کو موشن لگے ہوئے تھے، ادویات سے بھی آرام نہیں آ رہا تھا۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کی روح مبارک کو درود پاک کی تسبیح پڑھ کر حضرت محمدﷺ کے وسیلہ سے ہدیہ کر کے دعا کی تو ماشاء اللہ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے بھتیجے کو شفائے کاملہ عطا فرمائی اور وہ چند ہی دن میں بالکل ٹھیک اور صحت یاب ہو گیا۔
سجدوں کی دولت اور روحانیت ملی
نمازِ فجر کیلئے میری آنکھ نہیں کھلتی تھی،کوشش کے باوجود بھی فجر کی نماز قضا ہو جاتی تھی۔اس معاملے میں کافی فکر مند تھی۔اپنے اس مسئلے کے لئے بھی میں نے ایک رات سوتے وقت درود پاک کی تسبیح پڑھ کر اس کا ثواب پیارے حبیبﷺ کے وسیلے سے حضرت عمر فاروق ؓکی روح مبارک کو ہدیہ کر کے دعا کی کہ یااللہ! حضرت عمرؓ کی برکت سے نمازِ فجر کیلئے بیدار ہو جائوں تو اس عمل کی برکت سے اللہ نے اپنا کرم کیا ‘ماشاء اللہ فجر کے وقت میں بیدار ہو گئی‘فجر کی نماز‘سجدے اور روحانیت نصیب ہوئی۔
ناراضگی رضا مندی میں بدل گئی
میںگھر میں رہتے ہوئے کوئی کام کرنا چاہ رہی تھی، والدہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے ڈانٹا اور ناراض ہوگئیں اور اس کام سے منع کر دیا۔ میں نے درود پاک کی تسبیح پڑھ کر اس کا ثواب حضرت عمر فاروقؓ کی روح مبارک کو پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے ہدیہ کر کے دعا کی کہ والدہ اس کام سے ناراض نہ ہوں۔ والدہ کی ناراضگی اور انکار رضا مندی اور ہاں میں بدل گیا۔ اس عمل کی برکت سے والدہ نے خوشی سے اجازت دے دی۔
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ میں ہونے والی شب جمعہ کی روحانی محافل میں آپ نے کئی بار مراد رسولﷺ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہٗ کی روح مبارک کو اعمال کا ہدیہ پیش کرنے اور اس کی برکات بیان فرمائی ہیں۔میں نےجب سے یہ روحانی عمل آپ سے سنا ‘زندگی میں آنے والی مختلف آزمائشوں اور مسائل میں آزما چکی ہوں‘نہایت تیر بہدف عمل ہے۔زندگی میں جب بھی کوئی پریشانی یا مصیبت آئی تو اس عمل کی وجہ سے کبھی مایوسی اور ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اپنے چند مشاہدات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔شفائے کاملہ نصیب ہوئیمیرے بھتیجے کو موشن لگے ہوئے تھے، ادویات سے بھی آرام نہیں آ رہا تھا۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کی روح مبارک کو درود پاک کی تسبیح پڑھ کر حضرت محمدﷺ کے وسیلہ سے ہدیہ کر کے دعا کی تو ماشاء اللہ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے بھتیجے کو شفائے کاملہ عطا فرمائی اور وہ چند ہی دن میں بالکل ٹھیک اور صحت یاب ہو گیا۔سجدوں کی دولت اور روحانیت ملینمازِ فجر کیلئے میری آنکھ نہیں کھلتی تھی،کوشش کے باوجود بھی فجر کی نماز قضا ہو جاتی تھی۔اس معاملے میں کافی فکر مند تھی۔اپنے اس مسئلے کے لئے بھی میں نے ایک رات سوتے وقت درود پاک کی تسبیح پڑھ کر اس کا ثواب پیارے حبیبﷺ کے وسیلے سے حضرت عمر فاروق ؓکی روح مبارک کو ہدیہ کر کے دعا کی کہ یااللہ! حضرت عمرؓ کی برکت سے نمازِ فجر کیلئے بیدار ہو جائوں تو اس عمل کی برکت سے اللہ نے اپنا کرم کیا ‘ماشاء اللہ فجر کے وقت میں بیدار ہو گئی‘فجر کی نماز‘سجدے اور روحانیت نصیب ہوئی۔ناراضگی رضا مندی میں بدل گئیمیںگھر میں رہتے ہوئے کوئی کام کرنا چاہ رہی تھی، والدہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے ڈانٹا اور ناراض ہوگئیں اور اس کام سے منع کر دیا۔ میں نے درود پاک کی تسبیح پڑھ کر اس کا ثواب حضرت عمر فاروقؓ کی روح مبارک کو پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے ہدیہ کر کے دعا کی کہ والدہ اس کام سے ناراض نہ ہوں۔ والدہ کی ناراضگی اور انکار رضا مندی اور ہاں میں بدل گیا۔ اس عمل کی برکت سے والدہ نے خوشی سے اجازت دے دی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں