ماہ اکتوبر کا عمل
پاؤں کے انگوٹھے کو دیکھیں‘ محفوظ رہیں گے!
صبح جاگنے کے بعدبیڈ یا چارپائی سے اترنے سے پہلےاپنا دایاں پائوںنیچے لائیں اور انگوٹھے کو دیکھتے ہوئےنو مرتبہ یَا بَدِیْعُ پڑھ کر پائوں زمین پر رکھ دیں‘ پھر اسی طرح بائیں پائوں کے انگوٹھے کو دیکھتے ہوئےنو مرتبہ یَا بَدِیْعُ پڑھ کر زمین پر رکھ دیں۔یہی اسم انگلی کے اشاروں سے گھر کی چاروں دیواروں پر چار چار مرتبہ لکھیں۔اگر گھر کی چاروں دیواروں پر لکھنا مشکل ہو تو کسی ایک کمرے کی چاروں دیواروں پر لکھ لیں۔یہ عمل ماہ اکتوبر میں ہفتہ میں ایک بار کسی بھی دن لازمی کریں۔عمل کا ہدیہ:اس ماہ اپنی قریبی مسجد یا مدرسہ کا پانی کا بل خود ادا کریں‘ اگر نہیںکرسکتے توحسب توفیق ٹھنڈا میٹھا پانی تقسیم کریں‘ چاہے ایک گلاس ہی کیوں نہ ہو۔۔خاص ساعتوںکے حساب سے اگلے مہینے کا حفاظت جان کا عمل ’’رسالہ عبقری ماہ نومبر 2023ء ‘‘میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیے!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں