محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چند سالوں سے عبقری کے ساتھ وابستہ ہوں‘عبقری رسالہ اور روحانی محافل میں آپ کو بتائے ہوئے طبی اور روحانی ٹوٹکوں سے بہت نفع پایا ہے۔آج اپنے کچھ ذاتی تجربات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘یہ تمام میرے بارہا کے آزمودہ اور مجرب ہیں۔
اگر کوئی شخص فالج کے مرض میں مبتلا ہو ‘اس بیماری کی وجہ سے اس کے بازو یا ٹانگ متاثر ہوئی اور حرکت نہ کرتی ہو یا پٹھوں کے امراض میں مبتلا ہوتو ان امراض کی صورت میںمیرا یہ آزمودہ نسخہ بنائیں‘اسے استعمال کریں اور شفاء پائیں۔ نسخہ:ھوالشافی:دارچینی ‘ لونگ‘ جائفل‘ جاوتری‘ الائچی بڑی ‘تمام اجزاء سو‘سو گرام لے کر زیتون کے تیل میں پکائیں۔ اجزاء جل جائیں تو چھان کر حسب ضرورت تھوڑی سی مقدار میں زعفران شامل کریں‘اس بات کا خیال رکھیں کہ زعفران کو بغیر جلائیں شامل کرنا ہے۔اب اس تیار شدہ تیل کی ہلکے ہاتھ یعنی آہستہ آہستہ مالش کریں‘زیادہ زور نہ لگائیں۔اس تیل کی کچھ عرصہ مسلسل مالش کریں‘شفاء مل جائے گی‘ ان شاءاللہ۔یہ نسخہ مذکورہ امراض میں مبتلا بہت سے لوگوں کو دیا جو شفاءیاب ہوئے۔
اولاد نرینہ کا مجرب عمل
اولاد نرینہ کے لئے ایک بہت مجرب عمل ہے جس کی برکت سے بہت سے ایسے جوڑےجن کی صرف بیٹیاں تھیں اور وہ اولاد نرینہ کےنعمت سے محروم تھے‘انہیں اس روحانی عمل کی برکت اولاد نرینہ نصیب ہوئی۔وہ عمل یہ ہے۔14 سچے موتی(مروارید) لیں اور ان پرگیارہ مرتبہ کوئی بھی درود شریف‘سورئہ یٰسین 72 مرتبہ سورۂ یوسف(پارہ 12) ایک مرتبہ‘ سورۂ محمدؐ(پارہ26) ایک مرتبہ‘ سورۂ مزمل گیارہ مرتبہ‘سورۂ فتح(پارہ 26) ایک مرتبہ‘سورۂ مریم(پارہ16) تین مرتبہ‘آخر میں پھر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں‘(گھر کے چند افراد مل کر بھی یہ عمل کر سکتے ہیں)جس دن کنفرم ہوجائے کہ حمل ٹھہر گیا ہے‘ اس سے اگلے دن روزانہ ایک موتی بیوی کھائے‘ سات دن سات موتی کھانے ہیں پھر جن تاریخوں کو موتی کھائے تھے‘ اگلے مہینے اگلے سات موتی اسی ترتیب سے کھانے ہیں۔اس عمل کی برکت سے ان شاء اللہ بیٹاپیدا ہوتا ہے۔
ذاتی مکان مل گیا
آپ کی روحا نی محفل میں سنا تھا کہ جس شخص کا ذاتی گھر نہ ہو تو وہ اپنے ذاتی گھر کی نیت سے اندازاً اڑھائی فیصد رقم کسی سفید پوش کو ہدیہ کردے تو اس عمل کی بدولت اسے نیا گھر مل جائے گا‘ہم نے یہ عمل کیا اور بہت سے جاننے والوں کو بتایا ‘ اس عمل کی برکت سے ذاتی گھر مل گیا‘یہ عمل بھی بارہا کاآزمودہ ہے۔
امجد نعیم‘گوجرہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چند سالوں سے عبقری کے ساتھ وابستہ ہوں‘عبقری رسالہ اور روحانی محافل میں آپ کو بتائے ہوئے طبی اور روحانی ٹوٹکوں سے بہت نفع پایا ہے۔آج اپنے کچھ ذاتی تجربات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘یہ تمام میرے بارہا کے آزمودہ اور مجرب ہیں۔اگر کوئی شخص فالج کے مرض میں مبتلا ہو ‘اس بیماری کی وجہ سے اس کے بازو یا ٹانگ متاثر ہوئی اور حرکت نہ کرتی ہو یا پٹھوں کے امراض میں مبتلا ہوتو ان امراض کی صورت میںمیرا یہ آزمودہ نسخہ بنائیں‘اسے استعمال کریں اور شفاء پائیں۔ نسخہ:ھوالشافی:دارچینی ‘ لونگ‘ جائفل‘ جاوتری‘ الائچی بڑی ‘تمام اجزاء سو‘سو گرام لے کر زیتون کے تیل میں پکائیں۔ اجزاء جل جائیں تو چھان کر حسب ضرورت تھوڑی سی مقدار میں زعفران شامل کریں‘اس بات کا خیال رکھیں کہ زعفران کو بغیر جلائیں شامل کرنا ہے۔اب اس تیار شدہ تیل کی ہلکے ہاتھ یعنی آہستہ آہستہ مالش کریں‘زیادہ زور نہ لگائیں۔اس تیل کی کچھ عرصہ مسلسل مالش کریں‘شفاء مل جائے گی‘ ان شاءاللہ۔یہ نسخہ مذکورہ امراض میں مبتلا بہت سے لوگوں کو دیا جو شفاءیاب ہوئے۔اولاد نرینہ کا مجرب عملاولاد نرینہ کے لئے ایک بہت مجرب عمل ہے جس کی برکت سے بہت سے ایسے جوڑےجن کی صرف بیٹیاں تھیں اور وہ اولاد نرینہ کےنعمت سے محروم تھے‘انہیں اس روحانی عمل کی برکت اولاد نرینہ نصیب ہوئی۔وہ عمل یہ ہے۔14 سچے موتی(مروارید) لیں اور ان پرگیارہ مرتبہ کوئی بھی درود شریف‘سورئہ یٰسین 72 مرتبہ سورۂ یوسف(پارہ 12) ایک مرتبہ‘ سورۂ محمدؐ(پارہ26) ایک مرتبہ‘ سورۂ مزمل گیارہ مرتبہ‘سورۂ فتح(پارہ 26) ایک مرتبہ‘سورۂ مریم(پارہ16) تین مرتبہ‘آخر میں پھر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں‘(گھر کے چند افراد مل کر بھی یہ عمل کر سکتے ہیں)جس دن کنفرم ہوجائے کہ حمل ٹھہر گیا ہے‘ اس سے اگلے دن روزانہ ایک موتی بیوی کھائے‘ سات دن سات موتی کھانے ہیں پھر جن تاریخوں کو موتی کھائے تھے‘ اگلے مہینے اگلے سات موتی اسی ترتیب سے کھانے ہیں۔اس عمل کی برکت سے ان شاء اللہ بیٹاپیدا ہوتا ہے۔ ذاتی مکان مل گیاآپ کی روحا نی محفل میں سنا تھا کہ جس شخص کا ذاتی گھر نہ ہو تو وہ اپنے ذاتی گھر کی نیت سے اندازاً اڑھائی فیصد رقم کسی سفید پوش کو ہدیہ کردے تو اس عمل کی بدولت اسے نیا گھر مل جائے گا‘ہم نے یہ عمل کیا اور بہت سے جاننے والوں کو بتایا ‘ اس عمل کی برکت سے ذاتی گھر مل گیا‘یہ عمل بھی بارہا کاآزمودہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں