بچے کے مسئلہ کا آسان حل بتائیے
میرے چھوٹے بیٹے کو جسمانی طور پر خشکی ہے‘ کئی لوشن اور تیل استعمال کیے مگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا، براہ مہربانی اس کاکوئی آسان سا حل بتایئے؟(آفرین‘کوئٹہ)
مشورہ:جسمانی خشکی کو دُور کرنے کے لئےکسی بھی معیاری گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر چند دن جسم پر مالش کی جائے تو اس سے جسمانی خشکی دُور ہو جائے گی۔
چمکدار دانت
میرے دانت بہت خراب ہیں،میں چاہتی ہوں کہ یہ بالکل سفید نظر آئیں۔ ٹوتھ پیسٹ بھی اچھااستعمال کرتی ہوں مگر پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا۔(مریم، حیدرآباد)
مشورہ: آپ سب سے پہلے اپنے ٹوتھ برش کو لیموں میں بھگوئیں پھر سوڈا بائی کاربونیٹ (میٹھا سوڈا) میں ڈبو دیں اس کے بعد آپ اپنے دانتوں پر یہ برش کریں گی توچند دن میں ہی آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔
بالوں کی مضبوطی
شہر سے دورایک گائوں میں رہتی ہوں جہاں جدید سامان اور معیاری چیزیں نہیں ملتیں۔ بالوں کی مضبوطی اور بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے کوئی ایسی ترکیب بتائیں جو میں اپنے گائوں میں رہ کر استعمال کر سکوں؟(نوشین‘ضلع قصور)
مشورہ:یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ سرسوں کی کھل (پنسار یاجہاں سرسوںکا تیل نکالاجاتاہے مل جاتی ہے)کا پانی نتھار کر سر دھویا کریں ۔اس سےآپ کے بال توقعات سے بھی زیادہ بے حد مضبوط اور چمکیلے ہو جائیں گے۔
زیورات کی چمک دمک
میرے پاس نقرئی زیور ہیں، ان کو اگر میں خود صاف کرنا چاہوں تو کیا کروں؟میں نے کپڑے سے صاف کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس سے وہ صاف نہیں ہوتے اورمٹی وغیرہ کے جمے ہوئے داغ بھی نظر آتے ہیں۔(سعدیہ ، ملتان)
مشورہ: ان زیورات کو پھٹے ہوئے دودھ میں ڈال کر دو گھنٹے تک چھوڑ دیں پھر نکال کر خشک کر لیں۔ایسا کرنے سے ان کے داغ دھبے بھی دُور ہو جائیں گے اور زیورات کی چمک دمک بھی بڑھ جائے گی۔
انڈوںکو محفوظ کریں
مجھے انڈوں کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے کا طریقہ بتا دیں جس سے انڈے خراب نہ ہوں ۔(شمائلہ علی، لاہور)
مشورہـ: انڈوں کو زیادہ دن تک محفوظ کرنے کے لئےپہلے پانی کو کسی برتن میں اچھی طرح اُبال کر اُتار لیں پھر جتنے انڈے محفوظ کرنے ہوں اس پانی میں ڈال دیں اس سے انڈے کی اندرونی جھلی پک جائے گی۔اس سے ہوا انڈے کے اندر داخل نہیں ہو سکے گی پھر انڈے خشک کر کے ان کو کسی ڈبے یا برتن وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔اس سے انڈے زیادہ دن تک محفوظ رہیں گے اور خراب نہیں ہوں گے۔
کانوں کی صفائی
کانوں کی میل صاف کرنے کیلئے کچھ بتائیں، بڑی نوازش ہوگی‘کیونکہ میرے ساتھ اکثر یہ مسئلہ رہتا ہے‘اچھی طرح صاف کرنے کے باوجود بھی میل ختم نہیں ہوتی۔(ج‘صوابی)
جواب:آپ کے اس مسئلہ کے لئے مجرب نسخہ ہے۔ میٹھا سوڈا تین ماشے کو ایک تولہ گلیسرین میں حل کر کے اس میں آدھا چھٹانک گرم پانی مکس کریں۔ اس مکسچر کے دوسے تین قطرے کان میں ٹپکا لیا کریں اس سے کانوں کی میل باہر آ جائے گی اور کان بالکل صاف ہو جائیں گے۔
بچے کے مسئلہ کا آسان حل بتائیےمیرے چھوٹے بیٹے کو جسمانی طور پر خشکی ہے‘ کئی لوشن اور تیل استعمال کیے مگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا، براہ مہربانی اس کاکوئی آسان سا حل بتایئے؟(آفرین‘کوئٹہ)مشورہ:جسمانی خشکی کو دُور کرنے کے لئےکسی بھی معیاری گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر چند دن جسم پر مالش کی جائے تو اس سے جسمانی خشکی دُور ہو جائے گی۔چمکدار دانت میرے دانت بہت خراب ہیں،میں چاہتی ہوں کہ یہ بالکل سفید نظر آئیں۔ ٹوتھ پیسٹ بھی اچھااستعمال کرتی ہوں مگر پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا۔(مریم، حیدرآباد)مشورہ: آپ سب سے پہلے اپنے ٹوتھ برش کو لیموں میں بھگوئیں پھر سوڈا بائی کاربونیٹ (میٹھا سوڈا) میں ڈبو دیں اس کے بعد آپ اپنے دانتوں پر یہ برش کریں گی توچند دن میں ہی آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔بالوں کی مضبوطی شہر سے دورایک گائوں میں رہتی ہوں جہاں جدید سامان اور معیاری چیزیں نہیں ملتیں۔ بالوں کی مضبوطی اور بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے کوئی ایسی ترکیب بتائیں جو میں اپنے گائوں میں رہ کر استعمال کر سکوں؟(نوشین‘ضلع قصور)مشورہ:یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ سرسوں کی کھل (پنسار یاجہاں سرسوںکا تیل نکالاجاتاہے مل جاتی ہے)کا پانی نتھار کر سر دھویا کریں ۔اس سےآپ کے بال توقعات سے بھی زیادہ بے حد مضبوط اور چمکیلے ہو جائیں گے۔زیورات کی چمک دمکمیرے پاس نقرئی زیور ہیں، ان کو اگر میں خود صاف کرنا چاہوں تو کیا کروں؟میں نے کپڑے سے صاف کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس سے وہ صاف نہیں ہوتے اورمٹی وغیرہ کے جمے ہوئے داغ بھی نظر آتے ہیں۔(سعدیہ ، ملتان)مشورہ: ان زیورات کو پھٹے ہوئے دودھ میں ڈال کر دو گھنٹے تک چھوڑ دیں پھر نکال کر خشک کر لیں۔ایسا کرنے سے ان کے داغ دھبے بھی دُور ہو جائیں گے اور زیورات کی چمک دمک بھی بڑھ جائے گی۔انڈوںکو محفوظ کریںمجھے انڈوں کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے کا طریقہ بتا دیں جس سے انڈے خراب نہ ہوں ۔(شمائلہ علی، لاہور)مشورہـ: انڈوں کو زیادہ دن تک محفوظ کرنے کے لئےپہلے پانی کو کسی برتن میں اچھی طرح اُبال کر اُتار لیں پھر جتنے انڈے محفوظ کرنے ہوں اس پانی میں ڈال دیں اس سے انڈے کی اندرونی جھلی پک جائے گی۔اس سے ہوا انڈے کے اندر داخل نہیں ہو سکے گی پھر انڈے خشک کر کے ان کو کسی ڈبے یا برتن وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔اس سے انڈے زیادہ دن تک محفوظ رہیں گے اور خراب نہیں ہوں گے۔کانوں کی صفائی کانوں کی میل صاف کرنے کیلئے کچھ بتائیں، بڑی نوازش ہوگی‘کیونکہ میرے ساتھ اکثر یہ مسئلہ رہتا ہے‘اچھی طرح صاف کرنے کے باوجود بھی میل ختم نہیں ہوتی۔(ج‘صوابی)جواب:آپ کے اس مسئلہ کے لئے مجرب نسخہ ہے۔ میٹھا سوڈا تین ماشے کو ایک تولہ گلیسرین میں حل کر کے اس میں آدھا چھٹانک گرم پانی مکس کریں۔ اس مکسچر کے دوسے تین قطرے کان میں ٹپکا لیا کریں اس سے کانوں کی میل باہر آ جائے گی اور کان بالکل صاف ہو جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں