محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جوانی کی عمر میں ہی میرے اندر بڑھاپے والے مسائل شروع ہو گئے۔ میں جب بھی صبح سو کر اٹھتا پورے جسم میں درد ہونا شروع ہو جاتی جس کی وجہ سستی و کاہلی چھا جاتی اورکوئی کام کرنے کو دل نہ کرتا ۔ایسے لگتا تھا جیسے جسم کا رُواں رُواں درد کر رہا ہو۔ تھکاوٹ،اعصابی کمزوری، پٹھوں کا کھچائو بھی ہونےلگ گیا۔ دل چاہتا تھا سارا دن بستر پر لیٹا رہوں ۔ میں کوئی بھی کام ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتا تھا۔ہر وقت جسم دکھتا رہتا تھا۔جسمانی کمزوری بھی شروع ہو چکی تھی۔ ان دنوں ایک عزیز جو عبقری رسالہ پرھتے تھے انہوں نے آپ کا بتایا ہوا چھوٹی الائچی اور میتھرے کے بیج والا نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔میں نے پنسار کی دکان سے ان دونوں اجزاء کو خریدا ۔میں نے ابھی صرف چند دن ہی اس نسخے کو استعمال کیا تھا جس سے جسمانی کمزوری ختم ہونا شروع ہو گئی‘جسم طاقتور ہونے لگا ایسے لگاجیسے کسی نےمیرے جسم میں جان ڈال دی ہو۔سستی اور کاہلی بالکل ختم ہو گئی۔اب صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔ ٹوٹکہ یہ ہے :۔ھوالشافیــ:اچھی کوالٹی کی چھوٹی سبز الائچی 250گرام ‘میتھرے(جو اچار میں ڈالتے ہیں پیلے رنگ کے سخت بیج ہوتے ہیں)250گرام لیں۔ ترکیب استعمال: دونوں اجزاء کو کوٹ پیس کر بالکل باریک کر لیں اور آپس میں ملا لیں دوا تیار ہے ۔خوراک 1چمچ صبح وشام یا صبح‘ دوپہر‘ شام حسب طبیعت استعمال کریں چند ہفتے استعمال کریں اور اس نسخے کے فوائد کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔تھوڑے ہی عرصہ میں ہر طرح کی کمزوری کا خاتمہ ہو جائے گا‘ ان شاءاللہ۔
فیاض ‘ساہیوال
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں