محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے تسبیح خانہ کے ساتھ نسبت ہوئی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے نواز دیا ہے۔دوران محفل آپ جو اعمال کرواتے ہیں ان کی برکت سے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل‘مصائب اور مشکلات سے نجات نصیب ہوتی ہےاور بندے کی دنیا و آخرت دونوں بن جاتی ہیں۔ جب تسبیح خانہ سے تعارف ہوا تو اس سے پہلے میں بھی ایسے ہی مسائل سے دوچار تھا۔مجھ پر سخت شیطانی اثرات تھے جنہوں نے زندگی اجیرن کر رکھی تھی۔جادوئی شیطانی اثرات سے نجات پانے کے لئے جگہ جگہ خوار ہوا‘زندگی میں ہر طرف ناکامی اور رسوائیاں نظر آ رہی تھیں‘سکھ کا ایک پل بھی نصیب نہیں ہو رہا تھا۔چند ماہ پہلے عبقری سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نظر سے گزری جس میں شیخ الوظائف کی 2023ء کے حج سے واپسی کے موقع پر 13 جولائی 2023ء تسبیح خانہ لاہور شب جمعہ کی محفل میں پہلی بار قادری ہجویری شجرہ طیبہ کے عمل کے بارے میں پڑھا۔اس میں جب یہ الفاظ پڑھے کہ یہ عمل پڑھنے والا جادو جنات سے نجات پا لیتا ہےتو دل میں خیال آیا کہ ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے میرا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔اس دن کا بے صبری سے انتظار کرنے لگا اور آخر وہ دن آگیا‘شب جمعہ کی محفل میں شامل ہوا‘شیخ الوظائف نے اپنی نگرانی میں جب یہ عمل کروایا تو پورے یقین اور دھیان کے ساتھ شامل ہوا۔چند منٹ میں ہی جسم ہلکا پھلکا محسوس ہوا‘غنودگی سی چھا گئی اور میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ شیطانی چیزیں اچانک سامنے آکر چیخیں مارنے لگیں اور ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگنےلگیں۔اب روزانہ اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ ایک بار سورئہ فاتحہ اور گیارہ بار سورئہ اخلاص پڑھ کر شجرہ قادری ہجویریؒ میں شامل تمام ہستیوں کو ان کے نام کے ساتھ ہدیہ کرتا ہوں۔اللہ کا شکر ہے شیطانی چیزوں اور ان کے اثرات سے مکمل نجات مل چکی ہے۔زندگی میں سکون آگیا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں