Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیماریوں سے حفاظت کا قدرتی ہتھیار

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

فرمان حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ

 ’’عجوہ کھجور دافع سمیات(ٹاکسن،زہریلےمواد کو ختم کرتی) ہےاور بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کیلئے مفید ہے۔‘‘

جدید طبی تحقیق

 جدید طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھجور بالخصوص عجوہ کھجور انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے بہترین قدرتی ہتھیار ہے۔ حتیٰ کہ باقاعدہ عجوہ کھجور استعمال کرنے والے پر زہر بھی اثر انداز نہیں ہوتا۔وائرس کے لغوی معنی بھی زہر ہی کے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ تین سے پانچ یا سات عجوہ کھجوریں نہار منہ کھانا بھی ہر قسم کے زہریلے امراض سے قدرتی حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے۔جگر کی بیماریوں میں اکثر مختلف زہریلے اثرات سبب بنتے ہیں ، ان کے علاج کے لیے اگر نہار منہ عجوہ کھجورکھائی جائے تو اس میں زہریلے مادوں کا تریاق ہے ۔عجوہ کجھور میں ہر بیماری سے شفا  ہے۔کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق امریکی جرنل آف ایگریکلچر اور فوڈ کیمسٹری کے 61ویں شمارے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ عجوہ کھجورمیں ایسے اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوزش کے خلاف بہت اچھا کام کرتی ہے۔اس کے علاوہ عجوہ کھجور کا استعمال گلے میں خراش، بخار، سوزاک، ورم میں بھی کمی لاتا ہے، جگر اور پیٹ کی بیماریاں دور کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔عجوہ کجھور کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

دل کے لئے مفید

آپ کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ زیادہ تر اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہی واقع ہوتی ہیں۔ عجوہ کھجوروں میں معدنیات اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہماری مجموعی صحت کو اچھا بناتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں کسی قسم کا کولیسٹرول نہیں ہوتا جو ہماری دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہےاور قلبی بیماریوںکی نجات میں معاون ہے۔

بانجھ پن کا علاج

یہ دنیا بھر میں مرد اور عورت کا عام مسئلہ ہے۔ اگر مرد یا  عورت میں کمزوری ہے تو اس کا علاج ضروری ہے۔ عجوہ کھجور میں ایسی خصوصیات موجود ہوتیں ہیںجو اس مرض کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اگر مرد کے سپرم میں مطلوبہ مقدار موجود نہ ہو توبے اولادی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ایسے مرض میں مبتلا افراد کو کچھ عرصہ عجوہ کجھور حسب طبیعت کھانی چاہیے ‘اس سے کمی کا ازالہ ہو جاتا ہے۔حمل کے دوران کھجوروں کا استعمال رحم کے پٹھوں کو توانا رکھتا ہے۔

پیٹ کا کینسر

نظام ہضم کے مسائل حل کرنے کے علاوہ عجوہ کھجور کی مدد سے ہم پیٹ اور آنتوں کے مسائل کو بھی حل کر سکتے ہیں۔اس میں فائبر کا اچھا مواد موجود ہوتا ہے جو قبض سے بھی بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ پیٹ میں موجود بیکٹریا کو مارنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے عجوہ کجھور پیٹ کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

موٹاپے کا علاج

اضافی وزن بہت سے مسائل اور بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لئے عجوہ کھجور آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے خون میں چربی کی مقدار کو کم کرتی ہے۔عجوہ کھجور  میں ایسی پروٹین موجود ہوتی ہے جو زیادہ دیر تک آپ کو بھوک لگنے سے روک سکتی ہیں۔اس میں بہت سے وٹامنز اور معدنیات ہیں جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

فرمان حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ ’’عجوہ کھجور دافع سمیات(ٹاکسن،زہریلےمواد کو ختم کرتی) ہےاور بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کیلئے مفید ہے۔‘‘جدید طبی تحقیق جدید طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھجور بالخصوص عجوہ کھجور انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے بہترین قدرتی ہتھیار ہے۔ حتیٰ کہ باقاعدہ عجوہ کھجور استعمال کرنے والے پر زہر بھی اثر انداز نہیں ہوتا۔وائرس کے لغوی معنی بھی زہر ہی کے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ تین سے پانچ یا سات عجوہ کھجوریں نہار منہ کھانا بھی ہر قسم کے زہریلے امراض سے قدرتی حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے۔جگر کی بیماریوں میں اکثر مختلف زہریلے اثرات سبب بنتے ہیں ، ان کے علاج کے لیے اگر نہار منہ عجوہ کھجورکھائی جائے تو اس میں زہریلے مادوں کا تریاق ہے ۔عجوہ کجھور میں ہر بیماری سے شفا  ہے۔کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق امریکی جرنل آف ایگریکلچر اور فوڈ کیمسٹری کے 61ویں شمارے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ عجوہ کھجورمیں ایسے اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوزش کے خلاف بہت اچھا کام کرتی ہے۔اس کے علاوہ عجوہ کھجور کا استعمال گلے میں خراش، بخار، سوزاک، ورم میں بھی کمی لاتا ہے، جگر اور پیٹ کی بیماریاں دور کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔عجوہ کجھور کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔دل کے لئے مفیدآپ کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ زیادہ تر اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہی واقع ہوتی ہیں۔ عجوہ کھجوروں میں معدنیات اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہماری مجموعی صحت کو اچھا بناتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں کسی قسم کا کولیسٹرول نہیں ہوتا جو ہماری دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہےاور قلبی بیماریوںکی نجات میں معاون ہے۔بانجھ پن کا علاجیہ دنیا بھر میں مرد اور عورت کا عام مسئلہ ہے۔ اگر مرد یا  عورت میں کمزوری ہے تو اس کا علاج ضروری ہے۔ عجوہ کھجور میں ایسی خصوصیات موجود ہوتیں ہیںجو اس مرض کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اگر مرد کے سپرم میں مطلوبہ مقدار موجود نہ ہو توبے اولادی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ایسے مرض میں مبتلا افراد کو کچھ عرصہ عجوہ کجھور حسب طبیعت کھانی چاہیے ‘اس سے کمی کا ازالہ ہو جاتا ہے۔حمل کے دوران کھجوروں کا استعمال رحم کے پٹھوں کو توانا رکھتا ہے۔پیٹ کا کینسرنظام ہضم کے مسائل حل کرنے کے علاوہ عجوہ کھجور کی مدد سے ہم پیٹ اور آنتوں کے مسائل کو بھی حل کر سکتے ہیں۔اس میں فائبر کا اچھا مواد موجود ہوتا ہے جو قبض سے بھی بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ پیٹ میں موجود بیکٹریا کو مارنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے عجوہ کجھور پیٹ کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔موٹاپے کا علاجاضافی وزن بہت سے مسائل اور بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لئے عجوہ کھجور آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے خون میں چربی کی مقدار کو کم کرتی ہے۔عجوہ کھجور  میں ایسی پروٹین موجود ہوتی ہے جو زیادہ دیر تک آپ کو بھوک لگنے سے روک سکتی ہیں۔اس میں بہت سے وٹامنز اور معدنیات ہیں جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 657 reviews.