محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہر ماہ عبقری میگزین میں بے حد مفید اور زندگی بد ل دینے والے مضامین اور عبقری قارئین کے ذاتی تجربات پڑھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ اسلام کا غیر مسلموں سے رواداری کا پیغام میرا پسندیدہ مضمون ہے۔ ہمارے نبی پاک ﷺ نے غیر مسلموں کا اکرام کیا اور انہیں ان کے مکمل حقوق دیے ‘صحابہؓ اور اولیاءؒ نے غیرمسلموں کے حقوق کا خیال رکھا۔ اسلام کا یہ پہلو عبقری سے پہلے شاید ہی کسی نے اس انداز سے اجاگر کیا ہو کہ عام عوام کو بھی اسلام کی اس خوبصورتی اور وسعت ظرف کا علم ہو اور ہمارے دلوں میں بھی غیر مسلموں سے نفرت کی بجائے ان سے محبت کی جائے۔ میرے پاس بھی ایک کتاب تھی جس میںاولیاءؒ و اکابرؒ کے غیر مسلموں سے اچھے اخلاق‘ عزت اور اکرام کے واقعات درج تھے۔ میں نے یہ کتاب عبقری کے دفتر کے پتہ پر ہدیہ کی نیت سے بھیج دی تا کہ اس کار خیر میں میرا حصہ بھی شامل ہو جائے۔مجھے اس بات کا ادراک نہیں تھا کہ عبقری کے ساتھ کوئی غیبی نظام ایسا ہے کہ جو اس خیر میں حصہ ملاتا ہے وہ بھی رنگا جاتا ہے۔ جب میں نے اس کتاب کا ہدیہ عبقری کے پتہ پربھیجا اس وقت میرے والد ہسپتال میں داخل تھے اور کافی زیادہ بیمار تھے۔اس کتاب کے ہدیہ کی برکت سے والد محترم کے جسم میں زندگی کی رمک دکھنے لگی اور وہ بیماری سے نکلنے لگے۔ تھوڑا عرصہ گزا تھا کہ اللہ نے انہیںاس بیماری سے نکال دیا۔ یہ ایک کتاب کے ہدیے کی برکت کا آنکھوں دیکھا کرشمہ ہے۔( صباحت رضا، اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں