چند ماہ پہلے گھر والوں کے ساتھ سیر کے لئے گئی۔جب گھر واپس آئی تو رات سوتے وقت کمر پر ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی چیز چپک گئی ہو۔میں نے سوچا شاید تھکاوٹ کی وجہ سے ایسے محسوس ہورہا لیکن کئی دن گزر گئے اور مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ہر وقت الجھن سی رہنے لگی‘سر میں بھاری پن محسوس ہوتا۔اپنی ٹیچر سے اس متعلق بات کی تو انہوں نے مجھے لاہور شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ سے چند کلو میٹر اندر واقع ہجویری محل میں ’’آستانہ منت مراد‘‘ میں جا کر روحانی اعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اس سے پہلے بھی انہوں نے مجھے کئی بار عبقری رسالہ ہدیہ کیا تھا جس میں آستانہ منت مراد کے بارے میں پڑھ چکی تھی۔میں نے والدہ سے بات کی تو انہوں نے بھائی کو میرے ساتھ بھیج دیا۔وہاں جا کر اصحاب کہف کے نام‘اونٹ کی ہڈی‘طلسماتی ٹھوٹھی(مٹی کا برتن) ‘یا قہار‘اسمائے الحسنیٰ کے جلوئوں والے اعمال کیے۔چند منٹ بعد ہی مجھے ایک عجیب سا روحانی سکون محسوس ہوا۔بھائی نے بتایا کہ چند دن سے اسے کندھوں میں کھچائو محسوس ہو رہا تھا جو ان اعمال کر برکت سے ٹھیک ہو گیا۔جب صبح اٹھی تو پہلے کی طرح بالکل نارمل تھی‘جسم پر جو کسی چیز کا وجود محسوس ہوتا تھا وہ بھی ختم ہو گیا۔(عالیہ انجم‘گوجرانوالہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں