محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !عبقری قارئین کی خدمت میں بچوں کے امراض سے متعلق آزمودہ نسخے تحریر کر رہی ہوں‘ان شاءاللہ مخلوق کو اس سے فائدہ ہو گا۔ ایسے بچے جو تین سال کی عمر سے بھی اوپر ہوجاتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی وہ بولتے نہیں ہیں ، ان بچوں کو یَا مُقَدِّمُ یَااَللہ روزانہ ایک تسبیح کسی بھی نماز کے بعد پانی پر دم کرکے پلائیں تو ایسے بچے بہت جلد بولنا شروع ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر یہی دم شدہ پانی مستقل کچھ عرصہ بچوں کو پلائیں توبچے ذہین ہوتے ہیں۔ میرا بیٹا بھی سوا تین سال کاہوگیا تھا لیکن بات نہیں کرتا تھا یہی تسبیح دم کرکے پلاتی رہی اب ساڑھے تین سال کی عمر میں ساری باتیں کرلیتا ہے۔ ریشز کا خاتمہ بچوںکو جب موشن لگتے ہیں تو زیادہ ریشز ہوجاتے ہیں۔ اس کے لیے تھوڑا سا سرسوں کا تیل لیں اس میں کوئی بھی ٹالکم پائوڈر جو بچوں کو عام طور پر ہم گلے میں لگاتے ہیں وہ تیل میں اتنا ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔اس پیسٹ کو بار بار متاثرہ جگہ پر لگائیں تو ریشزکا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ عبقری کی تیارکردہ روحانی پھکی کا کرشمہ دیکھا، مجھے خاص ایام کا بہت زیادہ مسئلہ تھا ، مہینے میں بار بار آتے تھے۔ میںجب پاک ہوتی تو صبح، دوپہر اور شام یہی نیت کر کے روحانی پھکی کھانا شروع کر دی کہ مہینے میں ایک سے زیادہ بار نہ آئیں توخاص ایام کا مسئلہ حل ہو گیا۔ حالانکہ اس سے پہلے جب تک ڈاکٹر سے ہارمونز کی دوائی نہ لیتی تب تک سکون نہ آتا تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں