محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں آپ کی احسان مند ہوں‘ اللہ پاک نے آپ کے دواخانے کے ذریعے میری والدہ کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ انہیں سانس کی نالی میں انفیکشن تھا اور یہ بڑھتا بڑھتا پھیپھڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا۔ دن بدن ان کی صحت کمزور ہو رہی تھی ۔ جسم انتہائی کمزور ہو گیا تھا ۔ والدہ کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی ‘ ان کی حالت برداشت سے باہر تھی ۔ہسپتال میں ایڈمٹ کروا دیا‘ علاج شروع ہو گیا۔ میری خالہ دوسرے شہر میں رہتی ہیں وہ ملنے آئیں تو ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’جو ہر شفاء مدینہ‘‘ لے آئیں اور جتنے دن رہیں والدہ کو یہ دوا استعمال کرواتی رہیں۔ اس کی بہت تعریفیں کرتی تھیںاور کہتیں کہ اس دوا کی نسبت مدینہ سے ہے اس میں دنیا کی ہر بیماری کا علاج ہے۔ والدہ کی صحت میں بہتری دیکھ کر ہمیں بھی اس دوا کی تاثیر پر یقین آ گیا۔ والدہ کو اس دوا سے بہت سکون ملا۔ ان کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ خالہ نےوالدہ کو مسلسل جوہر شفاء مدینہ کا مختلف طرح سےاستعمال کروایا کبھی قہوہ بنا کر دیتیں اور کبھی ویسے ہی پانی کے ساتھ دوا دے دیتیں۔ اللہ نے کرم کر دیا اوروالدہ کا انفیکشن ختم ہو گیا۔ ڈاکٹر نے ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ آئی تو ڈاکٹر بھی دیکھ کر حیران تھے کہ اتنی جلد کیسے صحت یاب ہو گئیں۔ ہم نے انہیں بھی عبقری کی جوہر شفاء مدینہ کا بتایا‘ انہیں پہلے سے عبقری کا تعارف تھا وہ بھی کہنے لگے’’ عبقری کی ادویات کی شفاء یابی کے واقعات پہلے بھی سن چکے ہیں‘‘۔ میری خالہ نے واپس جاتے ہوئے ہمیں ہر ماہ عبقری پڑھنے کی تلقین کی‘ اب ہم بھی ہر ماہ یہ رسالہ پڑھتے ہیں اور احساس ہوتا ہے کہ حضرت حکیم صاحب کو اللہ پاک نے امت مسلمہ کے لئے مسیحا بنا کر بھیجا ہے۔ آپ نے دکھی انسانیت کے دکھوں کو چن لیا ہے ۔ عبقری کے پاس ہر مسئلے کا حل موجود ہے ۔اگر جسم کی بیماری ہے تب بھی اور روحانی مسائل ہیں تب بھی عبقری میں اس کا حل مل ہی جاتا ہے۔ اب تو جوہر شفاء مدینہ ہمارے گھر کی مستقل ضرورت بن گئی ہے۔ گھر میں کسی کا گلا خراب، بخار یا کوئی مسئلہ پیش آئے تو جوہر شفاء مدینہ کے استعمال سے ہی مسئلہ حل ہو جاتا ہے ہمیں کسی اور دوا کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ اگر جسم میں کمزوری، سستی اور کاہلی ہو یاکسی مسئلے کی سمجھ نہ آئے تو جوہر شفاء مدینہ کی چند خوراکیں جسم میں نئی قوت اور طاقت پیدا کرتی ہیں۔ (عبد الودود، میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں