محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کے والدینؒ‘مرشدؒ ‘ اہل و عیال اور آنے والی نسلوں کو دنیا وآخرت کی برکتیں عطا فرمائے‘آمین۔عبقری رسالہ میں جب اپنے تجربات تحریر کرنے کے حوالے سے پڑھا تو یہ تحریر لکھنے کا فیصلہ کیا۔طب سے ہمارے خاندان کا کئی نسلوں سے واسطہ ہے۔ہمارے خاندانی مجرب نسخہ جات سے بہت سے لوگ شفاء پا چکے اور پا رہے ہیں۔چنبل خشک ہو یا تر‘ خارش‘ دھدر وغیرہ کے لئےہمارا گولڈن لوشن کے نام سے نسخہ بہت معروف ہے۔ان امراض میں مبتلا بے شمار لوگ شفاء پا چکے ہیں۔ایک چھوٹا سا مشاہدہ پیش کر رہا ہوں۔
آج سے کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے ہمارے جاننے والے عزیز ایک ادھیڑ عمر بابا کو میرے پاس لائے‘لانے والے مسجد کے امام صاحب تھے جن کی ہم بہت زیادہ عزت کرتے تھے۔ وہ فرمانے لگے یہ میرے بزرگ دوست ہیں،بیماری سے سخت پریشان ہیں‘ ان کا علاج کریں۔ بابا جی کو جب دیکھا تو ان کے دونوں گھٹنوں کے پائوں اور کہنیوں سے انگلیوں تک تمام کالے سیاہ زخم تھے ‘ان سے پھٹ کر خون و پیپ نکلتا رہتا تھا جسے وہ صاف کرتے رہتے تھے۔ بابا جی بتانے لگے کہ میںگزشتہ 20 سال سے تیمم کر کے نمازیں ادا کرتا ہوں۔ باباجی کا باقی جسم صحت مند اور بہترین تھا بس بیماری کی وجہ سے ٹانگیں اور بازو متاثر ہوئے تھے۔ میں نےانہیں صبح و شام متاثرہ جگہ پر گولڈن لوشن لگانے کے لئے دیا اور بتایا کہ جب لوشن لگانے کے ایک گھنٹہ بعد بازو اور ٹانگیں یعنی لوشن جس جگہ لگایا تھا اسے دھو لیںاور اس کے ساتھ ساتھ ’’خون صاف کرنے والا سفوف‘‘ صبح شام ایک، ایک ماشہ کھانے کے لئے تجویز کیا۔میں نے انہیں گولڈن لوشن اور ’’خون صاف کرنے والا سفوف‘‘ دونوں کے نسخہ جات بنا کر دئیے۔بابا جی نے ان دونوں نسخوں کو بتائی گئی ترتیب کے مطابق باقاعدگی سے استعمال کرتے رہے۔ تھوڑے عرصہ بعد بابا جی رابطہ ہوا ‘وہ بہت خوش اور دعائیں دے رہے تھے‘بتانے لگے کہ میں نے تین ہفتے مسلسل یہ نسخہ استعمال کیا جس سے مکمل طور پر شفاء مل گئی۔انہوں نے مجھے بہت زیادہ اپنی دعائوں سے نوازا۔ قارئین دونوں نسخہ جات جو میرے خاندانی اور سینے کا راز ہے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ان امراض میںمبتلا ہے تو یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں‘ یقینی شفاء پائیں گے‘ان شاءاللہ۔
گولڈن لوشن: گندھک اڑھائی تولہ، چُونااڑھائی تولہ، پانی ایک لٹر‘گندھک اور چُونا‘ دونوں چیزوں کو الگ الگ پیس کر پانی میں ملا لیں اور آگ اچھی طرح پکائیں‘جب پانی آدھا رہ جائےتو اُتار کر اوپر اوپر سے نتھار کر دوسرے برتن میں ڈالیں۔ گرم گرم نہ ڈالیں، ٹھنڈا کر کے اوپر والا پانی لیں، نیچے والا ضائع کر دیں۔یہی گولڈن لوشن ہے۔
خون صفا پائوڈر: قلمی شورہ 8 تولہ، گندھک ڈنڈا 8 تولہ، گیرو 8تولہ، مرکری 6 ماشہ۔ترکیب: کڑاھی کا اندرونی حصہ گھی یا تیل سے تر کر لیں‘پھر اس میں گندھک ڈالیں‘ جب یہ پگھل جائے، مرکری ڈال کر ہلاتے جائیں پھر قلمی شورہ ڈال کر ہلاتے جائیں‘ جب یہ پگھل جائے تو گیرو ڈال کر تیزی تیزی سے ہلاتے جائیں۔ آگ انتہائی کم یعنی اس آمیزے کو ہلکی آنج پر پکائیں،پکتے ہوئے جودھواں نکلے اس سے آنکھوں کو بچائیں۔ جب تمام اجزاء پوری طرح مکس ہو جائیں، اُتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر خوب باریک پیس کر رکھیں۔ خوراک ایک ماشہ صبح اور رات ہمراہ پانی استعمال کروائیں۔
یہ نسخہ میں نے بے شمار ایسے مریضوں کو بھی استعمال کروایا جو عرصہ 20 سال سےان بیماریوں میں مبتلا تھے‘حتیٰ کے ان کے زخم گل سڑ چکے تھے‘اس کے علاوہ کئی ایسے مریض بھی تھے جن میں سے بعض خشک اور بعض کو تر خارش کا مسئلہ تھا یعنی پیپ زدہ زخم تھے‘انہیں مکمل شفاء نصیب ہوئی۔
حکیم عباس‘واہ کینٹ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کے والدینؒ‘مرشدؒ ‘ اہل و عیال اور آنے والی نسلوں کو دنیا وآخرت کی برکتیں عطا فرمائے‘آمین۔عبقری رسالہ میں جب اپنے تجربات تحریر کرنے کے حوالے سے پڑھا تو یہ تحریر لکھنے کا فیصلہ کیا۔طب سے ہمارے خاندان کا کئی نسلوں سے واسطہ ہے۔ہمارے خاندانی مجرب نسخہ جات سے بہت سے لوگ شفاء پا چکے اور پا رہے ہیں۔چنبل خشک ہو یا تر‘ خارش‘ دھدر وغیرہ کے لئےہمارا گولڈن لوشن کے نام سے نسخہ بہت معروف ہے۔ان امراض میں مبتلا بے شمار لوگ شفاء پا چکے ہیں۔ایک چھوٹا سا مشاہدہ پیش کر رہا ہوں۔آج سے کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے ہمارے جاننے والے عزیز ایک ادھیڑ عمر بابا کو میرے پاس لائے‘لانے والے مسجد کے امام صاحب تھے جن کی ہم بہت زیادہ عزت کرتے تھے۔ وہ فرمانے لگے یہ میرے بزرگ دوست ہیں،بیماری سے سخت پریشان ہیں‘ ان کا علاج کریں۔ بابا جی کو جب دیکھا تو ان کے دونوں گھٹنوں کے پائوں اور کہنیوں سے انگلیوں تک تمام کالے سیاہ زخم تھے ‘ان سے پھٹ کر خون و پیپ نکلتا رہتا تھا جسے وہ صاف کرتے رہتے تھے۔ بابا جی بتانے لگے کہ میںگزشتہ 20 سال سے تیمم کر کے نمازیں ادا کرتا ہوں۔ باباجی کا باقی جسم صحت مند اور بہترین تھا بس بیماری کی وجہ سے ٹانگیں اور بازو متاثر ہوئے تھے۔ میں نےانہیں صبح و شام متاثرہ جگہ پر گولڈن لوشن لگانے کے لئے دیا اور بتایا کہ جب لوشن لگانے کے ایک گھنٹہ بعد بازو اور ٹانگیں یعنی لوشن جس جگہ لگایا تھا اسے دھو لیںاور اس کے ساتھ ساتھ ’’خون صاف کرنے والا سفوف‘‘ صبح شام ایک، ایک ماشہ کھانے کے لئے تجویز کیا۔میں نے انہیں گولڈن لوشن اور ’’خون صاف کرنے والا سفوف‘‘ دونوں کے نسخہ جات بنا کر دئیے۔بابا جی نے ان دونوں نسخوں کو بتائی گئی ترتیب کے مطابق باقاعدگی سے استعمال کرتے رہے۔ تھوڑے عرصہ بعد بابا جی رابطہ ہوا ‘وہ بہت خوش اور دعائیں دے رہے تھے‘بتانے لگے کہ میں نے تین ہفتے مسلسل یہ نسخہ استعمال کیا جس سے مکمل طور پر شفاء مل گئی۔انہوں نے مجھے بہت زیادہ اپنی دعائوں سے نوازا۔ قارئین دونوں نسخہ جات جو میرے خاندانی اور سینے کا راز ہے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ان امراض میںمبتلا ہے تو یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں‘ یقینی شفاء پائیں گے‘ان شاءاللہ۔گولڈن لوشن: گندھک اڑھائی تولہ، چُونااڑھائی تولہ، پانی ایک لٹر‘گندھک اور چُونا‘ دونوں چیزوں کو الگ الگ پیس کر پانی میں ملا لیں اور آگ اچھی طرح پکائیں‘جب پانی آدھا رہ جائےتو اُتار کر اوپر اوپر سے نتھار کر دوسرے برتن میں ڈالیں۔ گرم گرم نہ ڈالیں، ٹھنڈا کر کے اوپر والا پانی لیں، نیچے والا ضائع کر دیں۔یہی گولڈن لوشن ہے۔ خون صفا پائوڈر: قلمی شورہ 8 تولہ، گندھک ڈنڈا 8 تولہ، گیرو 8تولہ، مرکری 6 ماشہ۔ترکیب: کڑاھی کا اندرونی حصہ گھی یا تیل سے تر کر لیں‘پھر اس میں گندھک ڈالیں‘ جب یہ پگھل جائے، مرکری ڈال کر ہلاتے جائیں پھر قلمی شورہ ڈال کر ہلاتے جائیں‘ جب یہ پگھل جائے تو گیرو ڈال کر تیزی تیزی سے ہلاتے جائیں۔ آگ انتہائی کم یعنی اس آمیزے کو ہلکی آنج پر پکائیں،پکتے ہوئے جودھواں نکلے اس سے آنکھوں کو بچائیں۔ جب تمام اجزاء پوری طرح مکس ہو جائیں، اُتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر خوب باریک پیس کر رکھیں۔ خوراک ایک ماشہ صبح اور رات ہمراہ پانی استعمال کروائیں۔یہ نسخہ میں نے بے شمار ایسے مریضوں کو بھی استعمال کروایا جو عرصہ 20 سال سےان بیماریوں میں مبتلا تھے‘حتیٰ کے ان کے زخم گل سڑ چکے تھے‘اس کے علاوہ کئی ایسے مریض بھی تھے جن میں سے بعض خشک اور بعض کو تر خارش کا مسئلہ تھا یعنی پیپ زدہ زخم تھے‘انہیں مکمل شفاء نصیب ہوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں