محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!خواتین کے ایک اہم طبی مسئلہ کا میرے پاس نہایت آزمودہ نسخہ ہے ۔خواتین کے رحم مین رسولیاں بن جائیں خاص ایام نہ آتے ہوں تو ان دونوں امراض کی وجہ سے مزید کئی مسائل آڑے آجاتے ہیں۔یہ نسخہ ایک بزرگ کے ذریعے ملا جو طب کے شعبہ سے وابستہ تھے۔میں نے یہ نسخہ آزمایا اور واقعی مجرب پایا۔ ہمار ے ایک قریبی رشتہ دار تھے‘ان کی اہلیہ کے رحم میں رسولی تھی۔انہوں نے ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا ‘جس کے بعد ڈاکٹر نے کچھ ادویات لکھ کر دیں‘آخر کار اس کا واحد حل آپریشن بتا دیا۔اس عورت کا شوہر بیچارہ سفید پوش آدمی تھا۔کافی پریشان ہوا کہ کس طرح آپریشن کے اخراجات پورے کرے گا‘اس نے بتایا کہ اہلیہ بھی آپریشن کا سن کر پریشان ہے ۔ان کو مخصوص ایا م کا بھی مسئلہ تھا ‘ کافی عرصہ سے بند تھے جس وجہ سے ان کی صحت دن بدن خراب سے خراب ہوتی چلی جار رہی تھی۔میں نے انہیں تسلی دی ‘نسخہ بتایا اور کہا کہ اب اس نسخہ کو ہی بطور دوا کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرو‘مجھے یقین ہے کہ ان شاءاللہ ضرور شفاء ملے گی۔ انہوں نے میرے مشورے پر عمل کیا‘نسخہ بنایا اور روزانہ اپنی اہلیہ کو استعمال کروانا شروع کر دیا۔چند ہی ہفتوں کے استعمال سے انہیں بہتری محسوس ہونا شروع ہوئی‘مخصوص ایام کا مسئلہ حل ہو گیا۔دو ماہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کرنےکے بعد انہوں نے جب دوبارہ لیڈی ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو وہ حیران رہ گئی کہ رسولی کا تو اب نام و نشان بھی نہیں ہے۔یہ کرشمہ آخر کیسے ہوا؟ان کی اہلیہ نے پھر ڈاکٹر صاحبہ کو نسخہ کے بارے میں بتایا جسے سن کر وہ خود بھی حیران رہ گئی۔نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی: ہلدی، ملٹھی، سونف، ہموزن باریک پیس کر چھان کر چنے کے دانے کے برابر صبح و شام نیم گرمی پانی کے ساتھ اس وقت تک استعمال کریں جب تک مسئلہ حل نہ ہو جائے۔ یہ خواتین کے پوشیدہ امراض کا مکمل خاتمہ کردیتا ہے۔ نوٹ ـ:دورانِ حمل یہ نسخہ ہرگز استعمال نہ کروائیں۔
مرید احمد، میانوالی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں