محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںگزشتہ چند سال عبقری رسالہ کی مستقل قاریہ ہوں۔ہر ماہ عبقری رسالہ شوق سے پڑھتی ہوں۔اس میں شائع ہونے والا کالم’’جنات کا پیدائشی دوست ‘‘ مجھے بہت پسند ہے۔
چند سال پہلے کی بات ہے گھر میں شیطانی جنات نے قبضہ کیا ہوا تھا جو باقاعدہ مجھے نظر آتے تھے۔ان کی وجہ سے گھر کا چین سکون برباد ہو چکا تھا۔رزق میں تنگی‘گھریلو پریشانیاں اور بیماریاں شروع ہو چکی تھیں۔ہماری زندگی اجیرن ہو چکی تھی‘خوشی کا کوئی پل میسر نہ تھا۔شیطانی حملے وقت کے ساتھ بڑھتے جارہے تھے‘ان سے نجات کی کوئی راہ نظر نہیں آرہی تھی۔میں نے عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی صاحب کے بارے میں پڑھا‘یا قہار سوا لاکھ پڑھا جس سے جنات نظر آنا تو بند ہو گئے مگر ان سے مکمل نجات نہ ملی۔چنانچہ میں نے ’’علامہ لاہوتی صاحب والا کوپن‘‘کوپن دی گئی ہدایات کے مطابق پُر کیا۔چند دن گزرنے کے بعد مجھے جواب موصول ہوا جس میں سات موتی دئیے گئے۔میں نے سات موتیوں والا عمل کیا۔مزید علامہ لاہوتی صاحب کا عمل جس میں ایک اول و آخر درود پاک کے ساتھ تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر پرندہ یا جانور کی روح کو ہدیہ کریں اور تصور میں کہیں کہ’’یااللہ! اس عمل کا ثواب میں نے اس جانور کی روح کو ہدیہ کر دیا اور اس جانور کو میرے لیے دعا میں لگا دے‘‘۔ یہ عمل دن میں بے شمار بار کیا اور آج بھی کر رہی ہوں۔علامہ لاہوتی صاحب کے بتائے گئے ان اعمال کی وجہ سے شیطانی جنات سے مکمل نجات مل چکی ہے۔پہلے کی طرح زندگی میں سکون اور چین نصیب ہو گیا ہے اور مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرا مشورہ ہے جو شخص بھی مسائل میں مبتلا ہو وہ علامہ لاہوتی صاحب کا کوپن پُر کر کے چند دن، چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں۔ ان شاءاللہ مسائل حل ہوں گے‘ پریشانیاں اور مصائب ختم جائیں گے۔میں آج بھی ان اعمال سے استفادہ حاصل کر رہی ہوں۔
ا‘ قریشی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںگزشتہ چند سال عبقری رسالہ کی مستقل قاریہ ہوں۔ہر ماہ عبقری رسالہ شوق سے پڑھتی ہوں۔اس میں شائع ہونے والا کالم’’جنات کا پیدائشی دوست ‘‘ مجھے بہت پسند ہے۔چند سال پہلے کی بات ہے گھر میں شیطانی جنات نے قبضہ کیا ہوا تھا جو باقاعدہ مجھے نظر آتے تھے۔ان کی وجہ سے گھر کا چین سکون برباد ہو چکا تھا۔رزق میں تنگی‘گھریلو پریشانیاں اور بیماریاں شروع ہو چکی تھیں۔ہماری زندگی اجیرن ہو چکی تھی‘خوشی کا کوئی پل میسر نہ تھا۔شیطانی حملے وقت کے ساتھ بڑھتے جارہے تھے‘ان سے نجات کی کوئی راہ نظر نہیں آرہی تھی۔میں نے عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی صاحب کے بارے میں پڑھا‘یا قہار سوا لاکھ پڑھا جس سے جنات نظر آنا تو بند ہو گئے مگر ان سے مکمل نجات نہ ملی۔چنانچہ میں نے ’’علامہ لاہوتی صاحب والا کوپن‘‘کوپن دی گئی ہدایات کے مطابق پُر کیا۔چند دن گزرنے کے بعد مجھے جواب موصول ہوا جس میں سات موتی دئیے گئے۔میں نے سات موتیوں والا عمل کیا۔مزید علامہ لاہوتی صاحب کا عمل جس میں ایک اول و آخر درود پاک کے ساتھ تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر پرندہ یا جانور کی روح کو ہدیہ کریں اور تصور میں کہیں کہ’’یااللہ! اس عمل کا ثواب میں نے اس جانور کی روح کو ہدیہ کر دیا اور اس جانور کو میرے لیے دعا میں لگا دے‘‘۔ یہ عمل دن میں بے شمار بار کیا اور آج بھی کر رہی ہوں۔علامہ لاہوتی صاحب کے بتائے گئے ان اعمال کی وجہ سے شیطانی جنات سے مکمل نجات مل چکی ہے۔پہلے کی طرح زندگی میں سکون اور چین نصیب ہو گیا ہے اور مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرا مشورہ ہے جو شخص بھی مسائل میں مبتلا ہو وہ علامہ لاہوتی صاحب کا کوپن پُر کر کے چند دن، چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں۔ ان شاءاللہ مسائل حل ہوں گے‘ پریشانیاں اور مصائب ختم جائیں گے۔میں آج بھی ان اعمال سے استفادہ حاصل کر رہی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں