محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عرصہ دراز سے طب کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔جب سے عبقری کو پڑھنا شروع کیا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مجرب نسخہ جات بھی قارئین کی خدمت میں پیش کرتا رہوں تاکہ آپ کے اس عظیم خدمت کے مشن میں کچھ میرا حصہ بھی شامل ہو جائے ۔اس لئے وقتاً فوقتاً اپنے مجربات تحریر کرتا رہتا ہوں۔
آج بھی ایک مجرب نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں جو جگر کے امراض، دَمہ کے مرض اور کالی کھانسی کے لئے بے حد مفید ہے۔ان امراض میں مبتلا افراد کو بارہا یہ نسخہ استعمال کروا چکا ہوں جس سے بہت سے لوگوں نے شفاء پائی ہے۔آج عبقری قارئین کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ قارئین! اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز جگر کے مختلف امراض‘کالی کھانسی اور دمہ جیسے مرض کا شکار ہو تو یہ نسخہ نوٹ کر لیں‘اسے بنائیں اور مریض کو استعمال کروائیں‘ان شاءاللہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنےسے ان تمام مذکورہ امراض سے شفاء ملے گی۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی: کوڑتمہ اڑھائی تولہ، لوٹا سجی 5تولہ، چھوٹی الائچی 5تولہ، کالی مرچ 5تولہ اور کالا نمک 5 تولہ۔ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر 500 ملی گرام کےکیپسول بھرلیں۔ صبح و شام ایک ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔مزید اس نسخہ کے ساتھ درج ذیل ایک نسخہ بنائیں اور اسے صبح ‘ دوپہر اور شام چاٹیں تاکہ نسخہ کا مکمل فائدہ ہو ۔چاٹ کا نسخہ یہ ہے۔پٹھ کنڈا ایک تولہ، سہاگہ ایک تولہ، چھوٹی الائچی ایک تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ‘ ان تمام اجزاء کا سفوف لیں اور شہد خالص حسبِ ضرورت ملا کر استعمال کریں۔یہ نسخہ کافی عرصہ سے استعمال میں ہے‘بے شمار لوگوں کو دے چکا ہوں جنہوں نے استعمال کیا اور شفاء پائی۔ مجھے یقین ہے ان شاءاللہ جو بھی یہ نسخہ استعمال کرے گااسے فائدہ ہوگا۔
محمد ارشد زبیر‘سرگودھا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عرصہ دراز سے طب کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔جب سے عبقری کو پڑھنا شروع کیا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مجرب نسخہ جات بھی قارئین کی خدمت میں پیش کرتا رہوں تاکہ آپ کے اس عظیم خدمت کے مشن میں کچھ میرا حصہ بھی شامل ہو جائے ۔اس لئے وقتاً فوقتاً اپنے مجربات تحریر کرتا رہتا ہوں۔آج بھی ایک مجرب نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں جو جگر کے امراض، دَمہ کے مرض اور کالی کھانسی کے لئے بے حد مفید ہے۔ان امراض میں مبتلا افراد کو بارہا یہ نسخہ استعمال کروا چکا ہوں جس سے بہت سے لوگوں نے شفاء پائی ہے۔آج عبقری قارئین کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ قارئین! اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز جگر کے مختلف امراض‘کالی کھانسی اور دمہ جیسے مرض کا شکار ہو تو یہ نسخہ نوٹ کر لیں‘اسے بنائیں اور مریض کو استعمال کروائیں‘ان شاءاللہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنےسے ان تمام مذکورہ امراض سے شفاء ملے گی۔نسخہ درج ذیل ہے۔ھوالشافی: کوڑتمہ اڑھائی تولہ، لوٹا سجی 5تولہ، چھوٹی الائچی 5تولہ، کالی مرچ 5تولہ اور کالا نمک 5 تولہ۔ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر 500 ملی گرام کےکیپسول بھرلیں۔ صبح و شام ایک ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔مزید اس نسخہ کے ساتھ درج ذیل ایک نسخہ بنائیں اور اسے صبح ‘ دوپہر اور شام چاٹیں تاکہ نسخہ کا مکمل فائدہ ہو ۔چاٹ کا نسخہ یہ ہے۔پٹھ کنڈا ایک تولہ، سہاگہ ایک تولہ، چھوٹی الائچی ایک تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ‘ ان تمام اجزاء کا سفوف لیں اور شہد خالص حسبِ ضرورت ملا کر استعمال کریں۔یہ نسخہ کافی عرصہ سے استعمال میں ہے‘بے شمار لوگوں کو دے چکا ہوں جنہوں نے استعمال کیا اور شفاء پائی۔ مجھے یقین ہے ان شاءاللہ جو بھی یہ نسخہ استعمال کرے گااسے فائدہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں