Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کزن کی شادی پر ہیل والاجوتا پہنا اور معذورہوگئی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! چند سال پہلے کی بات ہے میری کزن کی شادی کے دن تھے انہی دنوں میں نے ڈسپنسر کی پانی سے بھری ہوئی بوتل اُٹھائی اور ڈسپنسر پر لگائی‘ تب سے کمر میں شدید درد شروع ہو گیا ۔انہی دنوں کی بات ہے کزن کی شادی پر میں نے ہیل والے شوز پہنے ‘بس جب گھر پہنچی تو درد سے میرا برا حال تھا اورمجھ سے ایک قدم بھی نہیں چلا جا رہا تھا ۔اس دن سے میری ہر نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھی جاتی تھی کیونکہ درد کی وجہ سے بالکل بھی جھک نہیں سکتی تھی۔مجھے اس بات کا بہت دکھ تھا کہ جوانی کی عمر میں ہی نماز زمین پر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتی تھی۔میں نے بہت ساری جگہ علاج کروایا۔ شہر کے مختلف بڑے بڑے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے چیک اپ کروانے جانا پڑتا‘ ادویات استعمال کیں‘ ہر طرح کی احتیاط اور پرہیز بھی کیا لیکن کہیں سے بھی آرام نہیں آ رہا تھا۔ہمارے ایک عزیز نے دوسرے شہر میں ایک معروف طبیب کے بارے میں بتایا ‘درد کی وجہ سے سخت پریشان تھی‘بہت مشکل سے لمبا سفر کیا تاکہ آرام آجائے۔وہاں پہنچے‘علاج کروایا مگر عارضی طور پر افاقہ ہوااور چند دن گزرنے کے بعد پھر وہی شدید درد شروع ہو گئی۔ پھر دوبارہ گئے پھر وہی پورا دن ضائع کیا یعنی دوبارہ علاج کروانے سے پھر وقتی طور پر ہی آرام ملا۔اس کے بعد میں مایوس ہو گئی اور روتی رہتی تھی۔ اللہ سے دعائیں کرتی تھی کہ مجھے اللہ تو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا۔

تین سو اونٹ کا صدقہ

 ایک دن یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے اچانک عبقری کی ویڈیو سامنے آئی جس میں شیخ الوظائف نے فرمایا کہ حدیث کے مفہوم کے مطابق ایک بار اللہ اکبر پڑھنے کا ثواب اتنا ہے کہ ایک اونٹ کو ذبح کرنا اور اس کا گوشت تقسیم کرنا ہے۔آپ نے فرمایا کہ بیماری کی حالت میںاول و آخر درود پاک کے ساتھ 300 بار اللہ اکبر تین سو اونٹ صدقہ کی نیت سےصبح و شام پڑھیں تو ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے بیماری سے نجات مل جاتی ہے۔ میں نے صدقہ کی نیت سے 300 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر اپنی کمر درد کو ہدیہ کرنا شروع کر دیا اور اللہ سے دعا کی اے اللہ! تو ہی تو کہتا ہے کہ صدقہ ہر بیماری، ہر پریشانی، مصیبت کو ختم کر دیتا ہے۔ اے اللہ! میں نے 300 اونٹ کا صدقہ دیا۔یا اللہ میری اس بیماری کو ٹھیک کر دیں جس کا علاج ناممکن ہو چکا ہے۔ بس یہ پڑھنا تھا کہ ایک دن میں ہی بہتری محسوس ہوئی۔میں نے اس عمل کو صبح و شام اپنی ترتیب میں شامل کر لیا‘ الحمدللہ بہتر سے بہتر ہوتی گئی‘کمر درد کی تکلیف ختم ہونے لگی اور آخر میں زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کے قابل ہو گئی۔الحمدللہ کمر کی تکلیف بالکل ختم ہو چکی ہے اور روزمرہ کے کام کاج کرنے اور نماز پڑھنے میں بھی کوئی دقت پیش نہیں آتی۔اس عمل سے پہلے تین ماہ بہت مشکل سے محتاجوں کی طرح بستر پر گزارے۔آپ کے بتائے ہوئے ایک آسان سے عمل سے میری یہ لا علاج بیماری ختم ہو گئی۔میں سدا آپ کے لئے دعا گو ہوں‘اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور تسبیح خانے سے قیامت تک ہمیشہ خیر پھیلتی رہے۔ آمین!

لائبہ، دینہ

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! چند سال پہلے کی بات ہے میری کزن کی شادی کے دن تھے انہی دنوں میں نے ڈسپنسر کی پانی سے بھری ہوئی بوتل اُٹھائی اور ڈسپنسر پر لگائی‘ تب سے کمر میں شدید درد شروع ہو گیا ۔انہی دنوں کی بات ہے کزن کی شادی پر میں نے ہیل والے شوز پہنے ‘بس جب گھر پہنچی تو درد سے میرا برا حال تھا اورمجھ سے ایک قدم بھی نہیں چلا جا رہا تھا ۔اس دن سے میری ہر نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھی جاتی تھی کیونکہ درد کی وجہ سے بالکل بھی جھک نہیں سکتی تھی۔مجھے اس بات کا بہت دکھ تھا کہ جوانی کی عمر میں ہی نماز زمین پر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتی تھی۔میں نے بہت ساری جگہ علاج کروایا۔ شہر کے مختلف بڑے بڑے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے چیک اپ کروانے جانا پڑتا‘ ادویات استعمال کیں‘ ہر طرح کی احتیاط اور پرہیز بھی کیا لیکن کہیں سے بھی آرام نہیں آ رہا تھا۔ہمارے ایک عزیز نے دوسرے شہر میں ایک معروف طبیب کے بارے میں بتایا ‘درد کی وجہ سے سخت پریشان تھی‘بہت مشکل سے لمبا سفر کیا تاکہ آرام آجائے۔وہاں پہنچے‘علاج کروایا مگر عارضی طور پر افاقہ ہوااور چند دن گزرنے کے بعد پھر وہی شدید درد شروع ہو گئی۔ پھر دوبارہ گئے پھر وہی پورا دن ضائع کیا یعنی دوبارہ علاج کروانے سے پھر وقتی طور پر ہی آرام ملا۔اس کے بعد میں مایوس ہو گئی اور روتی رہتی تھی۔ اللہ سے دعائیں کرتی تھی کہ مجھے اللہ تو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا۔تین سو اونٹ کا صدقہ ایک دن یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے اچانک عبقری کی ویڈیو سامنے آئی جس میں شیخ الوظائف نے فرمایا کہ حدیث کے مفہوم کے مطابق ایک بار اللہ اکبر پڑھنے کا ثواب اتنا ہے کہ ایک اونٹ کو ذبح کرنا اور اس کا گوشت تقسیم کرنا ہے۔آپ نے فرمایا کہ بیماری کی حالت میںاول و آخر درود پاک کے ساتھ 300 بار اللہ اکبر تین سو اونٹ صدقہ کی نیت سےصبح و شام پڑھیں تو ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے بیماری سے نجات مل جاتی ہے۔ میں نے صدقہ کی نیت سے 300 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر اپنی کمر درد کو ہدیہ کرنا شروع کر دیا اور اللہ سے دعا کی اے اللہ! تو ہی تو کہتا ہے کہ صدقہ ہر بیماری، ہر پریشانی، مصیبت کو ختم کر دیتا ہے۔ اے اللہ! میں نے 300 اونٹ کا صدقہ دیا۔یا اللہ میری اس بیماری کو ٹھیک کر دیں جس کا علاج ناممکن ہو چکا ہے۔ بس یہ پڑھنا تھا کہ ایک دن میں ہی بہتری محسوس ہوئی۔میں نے اس عمل کو صبح و شام اپنی ترتیب میں شامل کر لیا‘ الحمدللہ بہتر سے بہتر ہوتی گئی‘کمر درد کی تکلیف ختم ہونے لگی اور آخر میں زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کے قابل ہو گئی۔الحمدللہ کمر کی تکلیف بالکل ختم ہو چکی ہے اور روزمرہ کے کام کاج کرنے اور نماز پڑھنے میں بھی کوئی دقت پیش نہیں آتی۔اس عمل سے پہلے تین ماہ بہت مشکل سے محتاجوں کی طرح بستر پر گزارے۔آپ کے بتائے ہوئے ایک آسان سے عمل سے میری یہ لا علاج بیماری ختم ہو گئی۔میں سدا آپ کے لئے دعا گو ہوں‘اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور تسبیح خانے سے قیامت تک ہمیشہ خیر پھیلتی رہے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 631 reviews.