محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج سے تقریباً چار سال پہلے میں نے عبقری رسالہ میںایک عمل آیت کریمہ کے نوافل پڑھے کہ اس کی برکت سےاللہ تعالیٰ حاجات پوری کرتا ہے اورمشکل سے مشکل مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ہم کافی سالوں سے ایک مسئلہ کا شکار تھے وہ یہ کہ جس جگہ میرے شوہر نوکری کرتے تھے‘ کافی عرصہ ان کی تنخواہ نہیں بڑھ رہی تھی جبکہ ہر سال خرچ میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا تھا۔انہوں نے کافی کوشش کی مگر اس کے باوجود بھی کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔میں نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر عمل شروع کیا‘ تقریباً تین سے چار دن مسلسل عمل کرنے کی برکت سے واقعی حیرت انگیز طور پر حاجت پوری ہو گئی اور مسئلہ حل ہو گیا۔میرے شوہر کی تنخواہ توقع کے مطابق بڑھ گئی‘ صرف انہی کی نہیں بلکہ اس عمل کی برکت سے ان کے ساتھ کام کرنے والے باقی لوگوں کی تنخواہیں بھی بڑھ گئیں جبکہ پہلے یہ مسئلہ کافی عرصہ تاخیر کا شکار تھا۔آیت کریمہ کے نوافل کا طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نفل حاجات کی نیت کریں اور ہر سجدے میں سبحان ربی الاعلیٰ کے بعد چالیس مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنoکا ورد کریں اور سلام پھیرنے کے بعد 300 مرتبہ آیت کریمہ پڑھیں اور اپنی حاجت کا اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا کریں‘ ان شاءاللہ چند دن عمل کرنے کی برکت سےمشکلات حل ہو جاتی ہیں‘ دعائیں قبول ہوتی اور آفات ٹل جاتی ہیں۔
اتنا ملا کے ہم راضی ہو گئے
اس کے علاوہ ایک اور عمل جو میں نے آزمایا وہ سورئہ اخلاص کے دو نوافل کا ہے جس میں ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد پچاس مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھتے ہیں۔اس عمل کا بھی بارہا کا مشاہدہ ہے‘اس عمل کی وجہ سے معاشی مشکلات ختم ہوئیں‘ ایک سال بعد توقع سے زیادہ شوہر کی تنخواہ میں اضافہ ہوا‘ مزید انہیں ترقی بھی ملی۔اللہ تعالیٰ نے روزگار کے اسباب بڑھا دئیے‘اتنا ملا کے ہم راضی ہو گئے۔جب بھی کوئی مصیبت نظر آئے تو سورئہ اخلاص کے نوافل والا یہی عمل کرتی ہوں‘ اللہ کا شکر ہے مصائب دور ہو جاتے ہیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں