محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عید الفطر کے بعد عبقری حویلی سورہ کوثر کا چلہ ہوا۔اس کے بعد آپ نے سب کو اجازت عام مرحمت فرمائی کہ اب بھی جو عبقری حویلی جا کر 129 مربتہ سورہ کوثر کا عمل کرے گا اس کو بہت جلد اس کی تاثیر ملے گی۔میں نے اپنے کاروبار میں برکت کے لئے حویلی جا کر یہ عمل کیا، مجھے نقد اس کا رزلٹ کاروبار میں وسعت کی صورت میں ملا۔(ہارون مجید، بہاولپور)ٍ
سسرال کی سختی نرمی میں تبدیل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ہمشیرہ کے گھریلو حالات خراب تھے، اس کے شوہر اور ساس کی طرف سے اس پر بہت سختی کی جا رہی تھی، میںنے اس کی نیت سے عبقری حویلی جا کر ہانڈی کا عمل کیا، اللہ کا کرم ہو گیا اور ہمشیرہ کے گھر کے حالات تبدیل ہوگئے ، ان کی تلخی ختم ہو گئی اور اب وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔ (ظہیر الیاس، ملتان)
خود کشی کا فیصلہ کر چکا تھا
عبقری نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ مسائل میں اتنا الجھا تھا کہ خود کشی کا سوچتا تھا، عبقری حویلی آیا یہاں مجھے پیپل کےپتےکاعمل کروایا گیاجس کے بعد میں مسائل سے ایسے نکلا جیسے مکھن سے بال، (معظم بیگ، خانیوال)
بیماری سے شفاء کا عمل
مجھے دل کا عارضہ ہے ۔ میںعبقری حویلی جاتا ہوں ،وہاں صفائی اور انتظامات کی جو خدمت ملے کرتا ہوں اور حویلی کے خاص نوافل پڑھ کر دعا کرتا ہوں جس کی وجہ سے بیماری سے شفاء مل گئی ہے۔نفل کا طریقہ : پہلی رکعت میں سورہ اخلاص اور دوسری رکعت میں سورہ کوثر پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد سجدے میں جاکر 21 باریَاوھَّابُ پڑ ھیں(محمد شہباز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں