Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اگست کے جوابات

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

1) السلام علیکم! میں نے غربت ، فقرو فاقہ اور تنگدستی کے بعد تونگری اور مال و دولت جس عمل سے حاصل کی وہ آپ کو بتا رہا ہوں۔میںنےعبقری کے نومبر 2023 کے شمارہ میں شائع ہونے والے دریائے نیل کے نقش کا عمل کیا تھا۔آپ بھی اس نقش کا عمل کریں۔ ہر اسلامی ماہ کی یکم کو یہ نقش لکھ کر نہر،دریا ، سمندر میں بہا دیں یا پانی میں گھول کر کیاری میں بہا دیں۔آپ کو رزق برکت رحمت اورنعمتیں ایسے ملیں گی جیسے دریائے نیل آج تک بہہ رہا ہے۔ (دانیال شاہد، لاہور)
2)السلام علیکم!میری گھریلو زندگی بہت پریشان کن تھی۔ میںنے بہت سے اعمال کیے اوررشتوں کو بہتر بنانے کی نصیحتوں پر بھی عمل کیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔میرے اور اہلیہ کے درمیان بہت سرد مہری تھی ۔ شادی کے بعد سے ہمارے درمیان بے رخی اور بے مروتی تھی۔ میں اکثر اس زندگی سے تنگ آجاتا۔ پھر مجھے کسی نے ایک عمل دیا کہ صبح و شام ایک تسبیح قَدْشَغَفَهَا حُبًّا یَاوَدُوْدُ پڑھنا ہے۔اس عمل نے میری زندگی کی تلخی کو ختم کر کے محبت اور سکون سے بھر دیا۔ کچھ ہی عرصے میں دل سے نفرت اور بے رخی کی کیفیت ختم ہو کر محبت پیدا ہو گئی۔(فہیم ناصر، کراچی )
3) محترم!معدہ کی تکلیف اور معدہ کا پھول جانا، بلڈ پریشر کے مسئلے کے لئےمیںنے عبقری دواخانہ کی فیملی شفاء کا استعمال کیا اور اسے ہر علاج سے بہتر پایاہے۔ میںاس دوا کی وجہ سے بے شمارامراض سے نکلا ہوں ، اس ایک دوا میں معدہ اور جسمانی نظام کا بہترین علاج ہے۔ اس سےبلڈ پریشر کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔(خاور ندیم، میانوالی)
4) آپ اپنے شوہر کو واپس بلانے اور ان کوذمہ داری کا احساس دلانے کے لئے سورہ الضحیٰ صبح و شام چالیس مرتبہ پڑھیں۔اس عمل سے بچھڑے رشتے مل جاتے ہیں،یہ عمل گمشدہ کے لئے بھی مجرب ہے۔(صحیفہ یاسر، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 561 reviews.