م شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! ایک چٹنی کئی سالوں سے بناتی ہوں جوکہ مختلف بیماریوں سے نجات اور صحت کے لئے بے مثال ہے۔ معدے کے مریض ، گیس، تبخیر، بادی‘بدہضمی‘ ہاضمہ کی خرابی یعنی پیٹ اور معد ے کے تمام امراض میں مبتلا افراددو سے تین دن اس چٹنی سے روٹی کھائیںیا چمچ سے یہ چٹنی کھالیں اور کمال دیکھیں۔
شوگر‘ بلڈ پریشر اوردل کے امراض کا علاج
یہ چٹنی میں نے دل کے مریضوں کو بھی استعمال کروائی‘ اس سے انہیں بہت فائدہ ہوا۔اس کے استعمال سے بھوک کھل کر لگتی ہے‘ معدے کو طاقت ملتی ‘ دل مضبوط ہوتا ہے اور ہاضمہ لاجواب ہوجاتا ہے۔ یہ چٹنی شوگر، بلڈ پریشر کے امراض میں بےحد مفید ہے۔اس کے استعمال سے کبھی قبض نہیں ہوتی۔ اگر کھٹی ڈکاریں آتی ہوں یا منہ میں کھٹا پانی آتا ہو تو یہ چٹنی اس کا علاج ہے۔مختصر یہ کہ اس میں تقریباً ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ گرمیوں میں اس کے اجزاء میں ایک چیز بھی ملا دیتی ہوں جسے جنگلی پودینہ بھی کہتے ہیں۔ ہم لوگ یہ خشک کرکے سنبھال کر رکھتے ہیں‘ پائوڈر بنالیتے ہیں۔ پھر اس پائوڈر کو چٹنی میں ملا تے ہیں اور ثابت خشک قہوہ میں ڈالتے ہیں ۔ گرمیوں میں قے، دست، ہیضہ کے لیے ہم ایک قہوہ بناتے ہیں ۔ یہ اس میں قہوہ کے پتوں کی جگہ ڈالتے ہیں۔ ذائقہ لاجواب ہوتا ہے یہ بھی ہاضمے کے لیے بے مثال ہے۔
گھر کی بہترین غذا اور دوا
یہ چٹنی جسم کو طاقت کے علاوہ ٹھنڈک بھی دیتی ہے۔ ہم یہ چٹنی گرمیوں میں روز تازہ بناکر کھاتے ہیں۔ بغیر بیماری کے یعنی ضروری نہیں کہ بیماری کی صورت میں اس کا استعمال کیا جائے بلکہ ہم اسے عام استعمال کرتے ہیں جس وجہ سےہم بیمار نہیں ہوتے اور گھر کے تمام افرادسارا سال صحت مند رہتے ہیں۔ یہ چٹنی سالن کی جگہ بھی کھاسکتے ہیں۔ روٹی نان کے ساتھ علیحدہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔بغیر روٹی کے چمچ سے بھی کھاسکتے ہیں۔ سب چیزیں ضرورت اور حسب ضرورت استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ہر بیماری کا علاج ہے۔ بیمار کھا کر صحت پاتا ہے یہ میں نے کئی سالوں سے آزمایا ہے۔ اب تک ہم یہ استعمال کرتے ہیں۔یہ جسم کو ٹھنڈک اور طاقت دیتی ہے۔ یہ ٹینشن اور ڈپریشن کا مفید علاج ہے۔ اگر مریض یہ چند روز استعمال کریں یہ اتنا فائدہ دیتی ہے کہ انسان خود فرق محسوس کرتا ہے۔ چٹنی بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
سبز دھنیا، سبز پودینہ حسب ضرورت‘ ایک عدد سبز مرچ دو جوئے لہسن، ایک ٹکڑا چھوٹا ادرک، ایک عدد تازہ لیموں ، ایک چمچ سفید زیرہ ، نمک حسب ضرورت، ایک چمچ انار دانہ ،ان سب اجزاء کو پیس کر ایک پائو دہی میں ملا دیں‘بس چٹنی تیار ہے۔ذائقہ اتنا لاجواب کہ سب پیکٹوں اور ڈبوں والی بازاری چٹنی پائوڈر آپ بھول جائیں گے۔ اپنی پسند کے مطابق آپ کالا نمک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم لیموں چھلکوں سمیت ڈالتے ہیں۔ایک بار یہ چٹنی استعمال کریں‘ ان شاءاللہ دعائیں دیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں