Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سوزاک موذی مرض اور علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

قارئین میں حکمت کا کام کرتا ہوں۔ میںنےعبقری سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب کچھ امانتیں لوٹا رہا ہوں۔ مردو خواتین کے وہ امراض جو اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں۔ ان کے لئے تجربہ شدہ علاج قارئین کی نذر کر رہا ہوں۔ سوزاک آتشک مر د حضرات کی بہت پیچیدہ بیماری ہے۔ جو غیر فطری طرز زندگی کا نتیجہ ہے۔اس خطرناک مرض سے انسان اپنی قوت خاص سے محروم ہو جاتا ہے، عضو خاص کے اندر پیپ پڑ جاتی ہے۔اکثر بخار رہنے لگتا ہےاور یہ بیماری آسانی سے جان نہیں چھوڑتی ،انسان کسی کام کرنے کے قابل نہیں رہتا یہ بیماری بے حد تکلیف دہ ہوتی ہے۔ انسان کو تند رستی کا احسا س اسی وقت ہوتا ہے جب تندرستی ختم ہو جائے اس لئے صحت کی قدر کرنی چاہیے اس سے پہلے کہ بیماری انسان کو لاچار اوربے بس کردے ۔ درج ذیل نسخہ اس بیماری کا مکمل علاج ہے۔اس کے استعمال سے سوزاک کی تمام علامتیں ختم ہو جائیں گی۔ اس نسخہ کو استعما ل کرنے سےانسان کے اندر صحت کی رونقیں بحال ہوں گی اورخوش اخلاقی پیدا ہو گی ۔
جہاں لاکھوں کا علاج ناکام ہوا یہ نسخہ کام کر گیا
ھو الشافی :تالمکھانہ 1تولہ ، رال سفید 1تولہ ، گوند کتیر1 تولہ اور شکر 3تولہ لیں۔ ترکیب : ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں اور کوٹ چھان کر سات برابر خوراکوں میں تقسیم کر لیں ۔ ایک خوراک روزانہ کھانے کے دو گھنٹے بعد گائے کے تازہ دودھ کی لسی کے ساتھ استعمال کریں ایک ہفتہ میں آرام آجائے گا، ورنہ یہی نسخہ بنا کر اگلے سات دن استعمال کریں۔ایسے مریض جو لاکھوں کا علاج کروا کر نا امید ہو چکے تھے انہیں اس بے ضرر نسخے سے مکمل شفاء مل گئی۔قارئین اس نسخے کو ضرور پھیلائیں تاکہ دکھی انسانیت کے غم کم ہو جائیں۔
سیلان الرحم ختم جسم صحت مند اور تندرست
خواتین کے پوشیدہ مسائل ، سفید مواد کا بہنا، کپڑوں پر ایسے داغ لگ جاتے ہیں کہ داغ صاف نہیں ہوتا لیکن کپڑا پھٹ جاتا ہے، کسی کام میں جی نہیں لگتا، خواتین اولاد کے قابل نہیں رہتیں ، شدید کمزوری ہوجاتی ہے۔نوجوان لڑکیوں سے لے کر بڑی خواتین تک جسے بھی یہ بیماری لھتی ہے اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے،جسم ناکارہ ہو جاتاہے اور کسی کا م کے قابل نہیں رہتا۔ خواتین کی ان بیماریوں کے لئے بہترین نسخہ ہے اس کے استعمال سے صحت کو چار چاند لگ جائیں گے ۔ھو الشافی:سنگ جراحت 2 تولہ ، مائیں خورد 1 تولہ ، لودھ پٹھانی 6 ماشہ، چینا گوند ھ( کمر کس) 2 ماشہ ، مصری ملتانی 2 تولہ لے کر ان سب کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں اور ململ کے کپڑے سے اچھی طرح چھان لیں تاکہ بہت صاف ستھرا پاؤڈر حاصل ہو۔ مقدار خوراک: ایک چٹکی تا آدھا چمچ تازہ پانی سے صبح و شام استعمال کریں۔ بہت جلد شفاء ہو گی ، اللہ کرم کر دے گا۔(محمد اعظم ، سیالکوٹ )

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 558 reviews.