Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیوی کی محبت نفرت میں تبدیل!دل سوز واقعہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آج سے آٹھ نو سال قبل آپ کا انمول خزانہ ملا تھا۔ اس عمل نے میری زندگی کی بہت بڑی پریشانی دور کر دی ۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ 1999 ء میں پسند کی شادی ہوئی ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے آٹھ سال بے حد خوشگوار اور قابل رشک گزرے ۔ اللہ نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں عطا کیں ۔
اچانک ساری خوشیاں لٹ گئیں
2007ء میں اچانک میری بیوی کا ذہنی توازن خراب ہو گیا اور وہ بلا وجہ مجھ سے طلاق مانگنے لگی ، مجھ پر دوسری شادی کا الزام لگانے لگی۔آخر میری بیوی مجھے چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔ وہ وہاں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہنے لگی اور میں اسے ہر ماہ خرچہ بھیجتا رہا لیکن وہ بضد تھی کہ اس نے میرے ساتھ نہیں رہنا، میری بیوی کہنے لگی کہ میرے اندر کوئی چیز ہے میں اس سے شادی کروں گی کیونکہ وہ خواب میں مجھے بنگلہ گاڑی سونا پیسے وغیرہ دکھاتے ہیں لہٰذا مجھے طلاق چاہیے، عامل حضرات اور کئی علماء نے کہا کہ اس عورت پر طلاق والا جادو ہے، اس کا حل بہت مشکل ہے۔ میںنے اس کے علاج کے لئے لاکھوں روپے عاملین کو دیے لیکن سب بے سود ، ڈاکٹر اور سائیکالوجسٹ نے اس کو شیز وفرینیا جیسا مہلک مرض قرار دیا جو کہ تقریباً لا علاج ہے۔
آخر ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے انمول خزانہ لا کر دیا، میں نے انمول خزانہ نمبر 1 صبح و شام 21 مرتبہ پڑھا جبکہ انمول خزانہ نمبر 2 لاکھوں کی تعداد میں پڑھ چکا ہوں اور اب بھی پڑھ رہا ہوں ۔ انمول خزانہ نمبر 2 میں روزانہ پانچ ہزار کی تعداد میں پڑھ لیتا ہوں۔ اس انمول خزانے نے وہ کمال کیا کہ میں بھی حیران میرےگھر والے بھی حیران میرے سسرال والے بھی حیران ہو گئے ، وہی بیوی جو کہ ہر وقت طلاق مانگتی تھی ، اس پر جو چیزیں حاوی تھیں سب ختم ہو گئیں اور میری بیو ی نے اپنے گھر والوں کو کہا کہ میںنے اپنے شوہر کے پاس جانا ہے، انہوںنے مجھ سے رابطہ کیا اور خود میری اہلیہ کو چھوڑ کر گئے ۔ اب اسے کوئی مسئلہ نہیں ہے اب پہلی کی طرح خوشحال رہ رہی ہے۔(شرافت، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 555 reviews.