Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

انگیریز عامل کے جنات سے سوال و جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

کیا انگریز پر جادو‘ جنات نظربد اوربندش کے وار ہوتے ہیں؟حقائق سے پردہ اٹھ گیا!

آج سے تقریباً بتیس سال پہلےجینا (Gina) کے نام سے ایک لڑکی کا کیس سامنے آیا۔اس لڑکی پر ایک سے زیادہ جنات کا سایہ تھا ۔1979کی بات ہے جب امریکہ کی ایک ریاست فلوریڈا میں دو میاں بیوی رہتے تھے۔ان کی چارسال کی ایک بیٹی تھی جس کا نام جینا تھا ۔لیکن بہت جلد ان دونوں میاں بیوی کی طلاق ہو گئی ۔والدین کی علیحدگی کے بعد عدالت نے جینا کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا۔لیکن جینا کی زندگی میں ایک عجیب موڑ آیا۔جینا کی ماں کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے بعد اس کی بیٹی جینا کے ساتھ عجیب و غریب حرکتیں ہونے لگی ۔جیسے کہ یہ لڑکی کسی جانور کی طرح غراتی رہتی تھی اور جب اس کی والدہ اس کو ایسا کرنے سے منع کرتی تو یہ اپنی ماں سے ہی لڑنے جھگڑنے لگ جاتی ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جینا کے ساتھ ایسے بہت سے واقعات ہوتے رہے لیکن کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس لڑکی کے ساتھ آخر ہو کیا رہا ہے۔جینا کہتی تھی کہ جب یہ رات کوسونے کے لئے جاتی ہےتو اس کو اپنے کان میں خوفناک سی آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔جینا کی والدہ کو لگا کہ شاید اس کی بیٹی کے ساتھ کوئی دماغی مسئلہ ہے ۔اسی لئے یہ اسے ایک ماہر نفسیات کے پاس لے گئی۔کافی عرصہ اس کا علاج چلتا رہا۔لیکن جینا کی حالت تبدیل نہیں ہوئی ۔1990 کی بات ہے کبھی جینا کو کوئی بیڈ سے نیچے گرا دیتا تھا تو کبھی کوئی اس کے بال کھینچ رہا ہوتا تھا ۔اس کے ساتھ ایسا جو کر رہا ہوتا تھا وہ نظر نہیں آتا تھا ۔جینا کی ماں اپنی بیٹی کے لئے بہت ڈر چکی تھی ۔لیکن ابھی تو صرف ان واقعات کا آغاز تھا ۔
امریکن لڑکی پر جنات کا قبضہ
1991 میں جینا کو ایک آدمی کے پاس لے جایا گیا۔اس کا نام جارج جوزف تھا یہ آدمی جادو جنات کا کام کرتا تھا ۔یعنی جن لوگوں پر جنات کا سایہ ہوتا تھا یہ آدمی ان کا علاج کرتا تھا۔جارج نے جینا کا علاج شروع کر دیا اس نے اس کی ماں کو ایک خوفناک بات بتائی اس نے بتایا کہ جینا ایک سے زیادہ جنات کے قبضے میں ہے ۔یہ جن ہر وقت جینا کے ساتھ رہتے ہیں اور جینا کو کسی صورت میں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں، جارج جوزف چاہتا تھا اس کا علاج کیا جائے لیکن اس کی ماں نے اس بات سے انکار کر دیا ۔جارج جوزف نے کچھ ہی دنوں میں جینا کی ماں کو رضا مند کر لیا۔اس دوران یہ بات بھی طے پائی کہ جینا کے علاج کا کچھ حصہ ایک ٹی وی چینل پر بھی دیکھایا جائے گا ۔اس ٹی وی چینل پرپر وگرام آتا تھا جو لوگوں کی عجیب کہانیاں نشر کرتا تھا ،اسی پروگرام میں جینا کی کہانی دیکھائی جا رہی تھی ۔
4اپریل 1991 کا دن تھا جب جینا کے ساتھ جادو جنات سے نجات کا عمل شروع کیا گیا اس وقت اس لڑکی کی عمر 16 سال تھی جارج اور اس کے ساتھی نے جینا پر عمل شروع کر دیا ۔کچھ ہی لمحوں میں اس لڑکی کی حالت تبدیل ہونا شروع ہو گئی ۔یہ لڑکی ایک ایسی زبان میں بات کر رہی تھی جو وہاں پر کوئی نہیں جانتا تھا ۔اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جینا کا غصہ شدید ہوتا گیا اور اسی لئے اس کو ایک رسی سے باندھ دیا گیا تھوڑی دیر کے بعد جینا باقاعدہ سوالات کا جواب دینا شروع ہو گئی۔جینا نے خود بتایا اس کے ساتھ دو جنات رہتے ہیں ۔ اس نے ان دونوں جنات کا نام بھی بتایا ۔خیر اس کا علاج کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔عمل کے بعد جینا کی آنکھیں بند ہو گئیں ۔ اس کے بعد یہ لڑکی دو مہینے ہسپتال داخل رہی کیونکہ یہ واقعات اس کے دماغ پر کافی گہرا اثر چھوڑ چکے تھے ۔اس لڑکی کی کہانی پر کئی کتابیں لکھی گئیں ۔آج بھی لوگوں کو اس کی کہانی یاد ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 554 reviews.