یہ واقعہ ہمارے ایک نہایت قریبی رشتہ دار کا ہے ۔ان کی جوانی میں شہر کے سب سے معروف و مشہور بازار میں ان کی چھاپ تھی اور ان کی زندگی رعب و دبدبہ میںگزری تھی۔
ہوا یوں کہ ایک مرتبہ ان کے بڑے بیٹے نے کسی کام کے لئےبینک سے کچھ رقم نکلوا کر اپنے والد کو دے دی ۔ان کے والد جیسے ہی باہر نکلےتو پیچھے سے دو ڈاکو آئے اور ان میں سے ایک نے ان کا گریبان پیچھے سے پکڑا اور کہا یہ پیسے ہمارے حوالے کر دو۔ اب ان کی ساری زندگی کسی نے ان سے اس طرح بات نہیں کی تھی، سب ان سے ڈرتے تھے ان کا اپنا ایک رعب تھا۔ جب انہوںنے یہ بات سنی تو انہوںنے بغیر یہ دیکھے کہ میرے پیچھے ڈاکو ہیں اور ان کے پاس ہتھیار ہیں انہوںنے اپنی کہنی ڈاکو کی ناک پر دے ماری اور اس کا ناک پھاڑ دیا، وہ زمین پر گر گیا جیسے ہی وہ زمین پر گرا تو اس نے دو گولیاں چلائیں اور وہ ان کی ٹانگ پر لگ گئیںاور ڈاکو بھاگ گئے ۔
اب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تو ان کی ٹانگ کا آپریشن ہوا اور شکنجہ ڈال دیا لیکن وہ آپریشن کامیاب نہ ہوا، ٹانگ کی ہڈی تھی کہ جڑتی ہی نہ تھی۔ الغرض کہ وہ تقریباً ہر سال ٹانگ کا آپریشن کرواتے تھے اور بڑے قابل ڈاکٹروں سے کرواتے تھے لیکن ٹانگ ٹھیک نہیں ہوتی تھی۔ اس طرح کرتے کرتے تقریباً 12 سال کا عرصہ گزر گیا اور وہ اسی طرح ایک ٹانگ سے معذوری کی حالت میں رہے اور ٹھیک نہ ہو سکے۔ میںنے ان کی بیگم کو آپ کے درس سننے کا کہاا ور انہیں تین سو مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر انہیں ہدیہ کرنے کا عمل بتایا۔اب جب ان کے آپریشن کا وقت قریب آیا تو میں بھی ان کے ساتھ گیا جب ان کو آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا تو میںنے خود اور ان کے سب گھر والوں کو تین تسبیح اللہ اکبر کی اس نیت سے کہ ہم تین سو اونٹ صدقہ کر رہے ہیں ، پڑھنے کے لئے کہا۔ ان کے گھر والوںنے مل کر ہسپتال میں یہ عمل پڑھا اورمیں نے اس کے ساتھ سور ہ مومنون کی آخری چار آیات کا ورد بھی کیا، آپریشن کامیاب ہوگیا۔عجیب بات یہ ہے کہ یہ آخری آپریشن اس ڈاکٹر نے کیا تھا جس کے پاس وہ تیسری مرتبہ آپریشن کے لئے گئے تھے اور ڈاکٹر کو گالیاں دے کر اس سے لڑ کر بغیر آپریشن ہوئے واپس آگئے تھے۔ اب آخری آپریشن اسی ڈاکٹر نے کیا اور وہ بھی دیکھ کر انہیں مسکرا پڑا ۔ اللہ نے تین تسبیح اللہ اکبر والے عمل کی برکت سے ان کی ٹانگ جو کہ ٹھیک ہونا نا ممکن تھی وہ ٹھیک کر دی اور 12 سال کے بعد وہ اپنی ٹانگوں پر کھڑے ہوئے تھے۔ یہ سب تسبیح خانہ کا فیض ہے۔ (حنظلہ شاہد ،گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں