محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا یہ مسئلہ تھا کہ میں جب بھی اپنی ہمت سے بڑھ کر کوئی کام کرتا تو گھر تھکا ٹوٹا آتا اور جسم کی حالت یہ ہوتی کہ پورا جسم درد سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔ آنکھوں میں درد سر میں خصوصاً ٹانگوں کی پنڈلیوں اور کندھوں میں تو بے تحاشہ درد ہوتا، تو میںنے آپ کی محفل میں ہلدی کے کمالات سنے، اس کو استعمال کرنے کا ارادہ کیا۔جب ایسی صورتحال میں مبتلا ہوتا اور میرا جسم درد سے بھرا ہوا ہوتا تو میں گھر میں نیم گرم دودھ کر کے اس میں ایک چنے کے برابر ہلدی ملا کر گرم گرم دودھ چھوٹے چھوٹے گھونٹ پی کر لیٹ جاتا ہوںتو پانچ منٹ میں نیند آ جاتی ا ور صبح میں بالکل ترو تازہ اور چاق و چوبند اٹھتا ہوں یہ ٹوٹکہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔
طاقتور بننے کا قدرتی کیپسول
اس ٹوٹکے سے مجھے تھکاوٹ دور ہونے کے علاوہ جو کمال ملا وہ بہت حیرت انگیز تھا۔ میںنے چند دن میں محسوس کیا جو کام میں پہلے بڑی مشکل اور طاقت لگا کرکیا کرتا تھا وہ کام اب بہت آسانی سے کر لیتا ہوں۔ میرے جسم میں طاقت اتنی زیادہ ہو گئی تھی کہ مجھے خود بھی یقین نہیں ہورہا تھا۔ جسم میں صحت اور تندرستی بہت بڑھ گئی تھی۔یہ قدرتی ٹانک طاقت کا بےبہا خزانہ ہے۔ وزنی چیزیں اٹھانا اب میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، میری ہڈیاں مضبوط میری کمر مضبوط میرا حافظہ مضبوط ہو گیا ہے، ہلدی دودھ کا نسخہ آب حیات ہے۔(شاہد، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں