Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تمام راستے کھل گئے اور آفتیں ٹل گئیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! معاش کے سلسلے میں میرے والد صاحب بیرون ملک رہتے ہیں ۔وہاں انہیں عبقری کے طبی روحانی ٹوٹکوں سے بہت فائدہ ہوتا، جس کے بارے میں وہ خود ہمیں بتاتے ہیں۔ایک مرتبہ انہوںنے عجیب واقعہ بتایا ۔
جناتی مخلوق سے محفوظ
میرے والد وہاں معدنی ذخائر میں کام کرتے ہیں،ایک مرتبہ ایک غار میں کام کررہے تھے ، کام کے دوران گہرائی میں غار میں جانا پڑتا تھا، جو جاتا تھاوہ ڈرتا تھا اور کہتا تھا کہ اندر کوئی غیر مرئی چیزیں ہیں ،وہاں جانے سے کئی لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی تھی۔ میرے والد سورہ کافرون پڑھتے گئے ا ور اس غار میں داخل ہو گئے۔ الحمد للہ میرے والد صاحب کی حفاظت ہوئی اور خیر و عافیت سے کام مکمل کر کے واپس آگئے۔دیکھنے والے سب حیران رہ گئے، یہ سب قرآن پاک کی برکتوں اور سورہ کافرون کی بدولت ہوا ہے۔
منزلیں آسان ہو گئیں 
اس کے علاوہ وہاں کسی بھی کام کے لئے ٹرین سے سفر کرنا پڑتا ہے اور کئی دفعہ رش بھی ہوتا ہے ۔والد صاحب سورہ الم نشرح پڑھتے ہیں تو ان کی ٹرین فوری آ جاتی ہے اور رش میں ہوں تو رش کم ہو جاتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کئی بار ایسا ہوا کہ کوئی سواری نہیں ہوتی تو سورہ الم نشرح پڑھنے سے کوئی غیبی نظام بن جاتا ہے اور سواری مل جاتی ہے۔ میرے لئے نئے راستے کھل جاتے ہیں

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 548 reviews.