محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !جس انسان کا کوئی راہنما نہ ہو جو اسے سچی راہیں بتائے اور ان پر چلنا سکھائے تو وہ زندگی بھربھٹکتا رہتا ہے ۔ جن پر اللہ کا کرم ہو جاتا ہے انہیں کوئی سچا راہنما مل جاتا ہے ورنہ کچھ لوگ اپنا وقت پورا کر کے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ میری دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر انسان کو دنیا آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ میرے دل سے یہ دعا اس لئے نکلی ہے کہ میں نے خود بہت بھٹکی ہوئی زندگی گزاری ہے اب مجھے اللہ کے فضل سے تسبیح خانہ کا سچا در نصیب ہوا ہے۔آج کے دور میں ہر کسی کو دنیا سے ہی مطلب ہے اور آپ نے ہمیں دنیا اس انداز سے دی ہے کہ ہمیں اللہ اور اس کے حبیبﷺ سے جوڑ دیا ہے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی غلاموں میں شامل ہونے کی سعادت بخشی ہے۔ میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی تو وہ ابنارمل بچہ تھا جو کچھ دن بعد فوت ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ آپ کا ہر بچہ ابنارمل ہی پیدا ہو گا ۔ میں بے حد پریشان تھا مجھے اس وقت کسی نے عبقری رسالہ دیا۔ رسالہ پڑھتے ہوئے میری نظر سےایک تحریر گزری جس میں ہجویری محل کے روحانی نظام کا تذکرہ تھا ، میںنے فیصلہ کیا کہ میں اس جگہ ضرور جاؤں گا۔ مجھے امید تھی کسی اللہ والے نے یہ روحانی نظام بنایا ہے اس سے میرا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ مصروفیت کی وجہ سے کچھ دن نہ جا سکا، ایک دن دل پر اتنی اداسی چھائی اور میں سوچوں میں گم تھا کہ کیا میں کبھی باپ نہیں بنا سکتا میر ی نسل آگے نہیں بڑھ سکتی مجھے صحت مند اولا د نہیں مل سکتی ، اللہ کے خزانوں میں کیا کمی ہے ۔ میںاس دن کسی کو بتائے بغیر سیدھا ہجویری محل پہنچ گیا ، وہاں ایک انوکھا روحانی نظام دیکھ کر بہت تعجب ہوا ، میں نے وہاں خدمت والوں سے پوچھ پوچھ کر اعمال کیے اور برکت کے لئے کچھ دیر صفائی کی خدمت میں حصہ ملایا۔ جب میں واپس آیا تو دل میں ایک تسلی اور اطمینان تھا کہ بس اللہ پاک نے تیرے لئے فیصلہ کر دیا۔ میں گھر آیا ،پھر زندگی معمول کے مطابق گزرتی رہی پھر اللہ نے اولاد کی امید لگا دی۔ جب بھی میرے دل میں کوئی خوف آتا کہ اولاد ابنارمل ہو ئی تو کیا ہو گا تو فوراً میرے اوپر ایک سکون کی تجلی پڑتی اور میں بالکل مطمئن ہو جاتا۔ ڈلیوری سے کچھ دن پہلے بھی میں ہجویری محل گیاوہاں روحانی اعمال، نقش پر حاجات لکھنے کا عمل اور خدمت بھی کرکے آیا۔ اللہ نے جب مجھے اولاد دی تو وہ مکمل صحت مند تھی۔ میںنے شکرانے کے نفل پڑھے۔میرے دل میں تسبیح خانے کی عقیدت پیوست ہو گئی ، اب میرا بچہ دو سال کا ہے، اسے بھی اپنے ساتھ ہجویری محل لے کر جاتا ہوں۔ وہاں اعمال اور ہلکی پھلکی خدمت کرتا ہوں ۔اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر جمعرات تسبیح خانہ روحانی محفل میں شامل ہوتاہوں ۔ ہمیں یہاں سے زندگی کا حقیقی مقصد سمجھ آیا ہے، اللہ اور اس کے حبیبﷺ کے وعدوں کا یقین ملا ہے۔(عبد الرحمٰن، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں