Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سینوں کے خاص رازاور تیر بہدف آزمودہ طبی و روحانی نسخے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

پرانے حجام سے گنجے پن کا علاج مل گیا
السلام علیکم!تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے کاروبار میں بہت ترقی عطا فرمائی ہے‘بہت سے ناممکن مسائل حل ہو گئے ہیں‘زندگی سے شکوہ ختم ہوئے اور الحمدللہ اب شکر والی زبان ملی ہے۔میں پیشہ ور حجام ہوں ‘ شروع سے یہی کام کر رہا ہوں۔آج رمضان مقیمین کے لئےاپنا سالہا سال سے پرانا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں۔اگر کسی شخص کے بال کمزوری کی وجہ بہت زیادہ ٹوٹ رہے ہوں اور گنجے پن میں مبتلا ہو رہا ہو تو اسے چاہیے کہ سفید پیاز کا پانی اور سرسوں کا تیل ہم وزن لیں اور ان کو آپس میں مکس کر کے سر پر لگائیں ۔یہ نسخہ مسلسل کچھ عرصہ استعمال کریں‘ایک مہینےمیں واضح فرق محسوس ہوگا ۔ یہ نسخہ کئی لوگوں پر آزما چکا ہوں۔ جن کے بال جھڑ چکے تھے‘ ان کے بال بھی دوبارہ نکل آتے ہیں۔ ذہن نشین رہے کہ سفید پیاز کا پانی سرسوں کے تیل میں جلانا نہیں ہے بلکہ صرف مکس کرنا ہے ۔
اس کے علاوہ بالوں کی کمزوری کے لئے ایک اور ٹوٹکہ ہے کہ کھٹی لسی لیں اور اس میں رات کو سرسوں کاتیل ملا کر رکھ دیں۔ دن کے وقت دھوپ میں بیٹھ کر یہ آمیزہ سر پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد نہا لیں اس سے بھی بہت فائدہ ہوگا۔
ایسے افراد جن کے بال وقت سے سفید ہو چکے ہوں وہ اگر درج ذیل نسخہ آزمائیں تو ان شاءاللہ جو بال وقت سے پہلے سفید ہو جاتے ہیں وہ بھی سیاہ ہوجائیں گے اور نئے بال بھی اگ آئیں گے ‘یہ بھی کامیاب نسخہ ہے ۔
ھوالشافی ـ:سرسوں کا تیل ایک پاؤ ،آملہ سفوف دو چمچ ،میتھی دانے کا سفوف دو چمچ،مہندی کاسفوف ایک چمچ لے کرلوہے کی کڑاہی میں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب ساری چیزیں تیل میں اچھی طرح جل جائیںتو آگ سے اتار کر چوبیس گھنٹے کےلیے پڑا رہنے دیں اورپھر چھان کر یہ تیل محفوظ کر لیں۔اگراس میں وٹامن ای کےدو کیپسول ڈال دیںتو فائدہ زیادہ ہو گا۔ اب اس تیل کو روزانہ سر کے بالوں میں لگائیں۔
شرمندہ کردینے والامرض
شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اپنا ایک تجربہ پیش کرنا چاہوں گا۔مجھے گیس کا بہت زیادہ مسئلہ تھا۔ کسی بھی محفل میں‘ لوگوں میں بیٹھنا مشکل تھا۔ اتنی آواز سے گیس خارج ہوتی جس کی وجہ سے کئی جگہ مجھے شرمندگی اٹھانی پڑتی۔ مجھے ایک عزیز نے ایک نسخہ دیا جس کے استعمال سے میرا یہ مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔ گیس بادی کے علاوہ ہاضمہ کا مسئلہ تھا وہ بھی اسی نسخہ سے حل ہو گیا۔نسخہ یہ ہے : ھو الشافی:نوشادر، کالا نمک اور سونٹھ پچاس پچاس گرام لے لیں۔ ان کو کوٹ کر شیشے کےجار میں رکھ لیں۔چنے کے برابر یا آدھا چمچ چائے والا پانی کے ہمراہ دن میں تین بار لیں ۔چند دن کے استعمال سے ہی ان شاءاللہ واضح افاقہ محسوس ہو گا۔
جوڑوں کے دردسے پریشان افراد کیلئےخوشخبری
السلام علیکم!میں گزشتہ چند سالوں سے رمضان کا پورا مہینہ تسبیح خانہ میں گزارتا ہوں۔یہاں کی مہمان نوازی سے بہت مطمئن ہوں۔دن رات بجلی کی بلا تعطل فراہمی‘ سحری و افطاری میںلذیذ اور کشادہ لنگر عزت و احترام کے ساتھ دیا جاتا ہے۔اجتماعی طور پر ایسے طاقتور روحانی اعمال کروائے جاتے ہیں جس سے دکھوں اور بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ایک طبی تجربہ پیش کر رہا ہوں۔
میں ایک حکیم صاحب کےپاس بیٹھا تھا ‘ جن کے پاس جوڑوں کے درد اور قوت خاص کی کمی کا بہت آزمودہ نسخہ تھا۔انہوں نے بہت سے لوگوں کو بنا کردیا جس سےانہیں شفاء ملی۔میری درخواست پر انہوں نے یہ نسخہ مجھے دے دیا۔
ھوالشافی: ایک کلو مصری پیس لیں ‘ ایک کلو دیسی گھی ‘ ایک کلو شہد اور ایک کلو گوند کیکر لے کر ان سب کو مدھانی میں ڈال کے بارہ گھنٹے کےلیے بلوتے رہیں (مشین والی مدھانی میں بھی ڈال سکتے ہیں )۔ اس کوبارہ گھنٹے کےبعد نکال کر محفوظ کرلیں۔ حسب طبیعت ایک یا دو چمچ صبح شام دودھ یا پانی کے ہمراہ ستعمال کریں۔ جوڑوںکے درد سے نجات اور قوت خاص کی کمزوری کے لئے بہت لاجواب چیز ہے ۔
مزدور سے دکان کا مالک بن گیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں گیس کی دوکان پر مزدوری کرتا تھا ۔چند سال قبل عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔ اس میں سےدیکھ کر سورئہ والضحیٰ کی آیت نمبر 5 وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىکا وظیفہ پڑھنا شروع کیا ‘تھوڑے ہی عرصہ بعد اچانک دبئی سے ایک دوست نے ایک خطیر رقم بھیجی کہ کاوربار کر لو اپنی دوکان بنا لو۔ لیکن پھر پیسے کم پڑ رہے تھے۔ کچھ دنوں میں جس سیٹھ کی دوکان پر میں کام کرتا تھا اس نے میری ایمانداری دیکھ کرمجھےمطلوبہ رقم دے دی جس سے میں نے کاروبار شروع کر لیا۔دبئی والا دوست جب واپس آیا تو دکان پہ آکر مجھ سے پچھلے تین مہینے کا حساب مانگنے لگا اور مجھ پر ہیر ا پھیری کا شک کرنے لگا۔میں نےدکان اس کے حوالے کر دی کہ آپ سنبھال لو۔ اس دوران میں نے یہی وظیفہ خوب دل لگا کر کیا۔ایک مہینہ اس نے چلائی ‘ایک ماہ بعد میرا دوست ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا کہ دکان تیری ہے جب پیسے ہوں مجھے دے دینا۔اب میں دکان چلا رہا ہوں اور اس وظیفے کا معمول ہے آمدن بہت اچھی ہو رہی ہے۔
ہیپاٹائٹس سے نجات کا آزمودہ نسخہ
السلام علیکم!میں دن رات شیخ الوظائف کو دعائیں دیتا ہوں جن کے بتائے ہوئے روحانی اعمال کی وجہ سے غم ختم ہوئے ‘ خوشیاں نصیب اور بیماریوں سے نجات ملے۔آج اپنا بھی ایک آزمودہ نسخہ تحریرکر کر رہا ہوں جوجگر کے امراض اور ہیپا ٹائیٹس کے لئے ہے۔ اونٹ کٹارے کے بیج ایک چھوٹا چمچ صبح وشام استعمال کریں۔ ہیپا ٹائیٹس اور جگر سے متعلقہ جتنی بھی بیماریاں اس سے ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل میں اس مرض میںمبتلا ہوا‘ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کھانے سے معدہ بھی خراب ہو گیا۔پھر میں نے کچھ عرصہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کیا‘ہیپاٹائٹس ختم اور معدہ بھی بالکل ٹھیک ہو گیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 539 reviews.