لسلام علیکم!عبقری رسالہ سے میرا تعلق تقریباًدس بارہ سال پرانا ہے لیکن تسبیح خانہ میں آنا تقریباً تین چار سال سے شروع ہوا ہوں۔ جب پہلی بار تسبیح خانہ حاضری دی تو یہاں تین دن روحانی چلہ میں شریک ہوا،جب یہاں سے واپس گھر پہنچا تو اللہ تعالیٰ نے مہربانی فرمائی اور غیب سے اتنی رقم کا بندوبست فرمایا کہ میں موٹر سائیکل سے گاڑی پر آ گیا ۔کچھ لوگوں کو بہت عرصے سے قرض واپس کرنا تھا لیکن اتنی رقم نہیں ہوتی تھی کہ واپس کر سکوں انہیں قرض واپس کر دیا۔ تین دن روحانی چلہ کی برکت سے رزق کی کثرت ہو گئی ہے۔یہ سب اعمال کی برکت اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ہوا ۔ (راجہ امجد متین ، اسلام آباد )
حیرت انگیز طور پر حالات کی کایا پلٹ گئی
میں ایک سال سے پریشان تھا روز گھر سے باہر جاتا نوکری کے لئے اور نوکری نہیں ملتی تھی اور مجھ پر بہت زیادہ قرضہ چڑھ چکا تھا۔کئی رشتہ داروں سے اور باہر جان پہچان رکھنے والوں سے بھی قرض لیا ہوا تھا۔جب بہت وقت گزر گیا تو قرض لینے والے اتنا غصہ ہو گئے کہ مجھے مارنے کے لئے میرے گھر آرہے تھے۔میںباہر جاتا تو لڑائی کرنے آ جاتے ، ہر ایک مجھے چور اور فراڈیا کہہ رہا تھا۔ میرے اپنے مجھے غلط کہہ رہے تھے۔ میں ایک دن عبقری تسبیح خانہ آیا یہاں تین دن روحانی چلہ میں شامل ہوا، یہاں روحانی آپریشن کا بورڈ پڑھا تو روحانی آپریشن بھی کروایا۔ اس دن سے لے کر آج تک مجھے کوئی پریشانی نہیں آئی اگر آتی بھی ہے تو خود حل ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد میںنے پولیس کی نوکری کا امتحان دیا جس میں پاس ہو گیا اور میری نوکری لگ گئی۔ اب وہی لوگ جو مجھے بے عزت کرتے تھے وہ میری عزت کرتے ہیں ۔(محمد عبد اللہ ،لاہور)
شیطانی چیزوں کا خاتمہ صرف 3 دن میں
میں پہلی بار تسبیح خانے ڈیڑ ھ سال قبل آیا تھا۔ مجھے لے کر آنے والے ایک رشتہ دار تھے۔ وہ مجھ سے پہلے یہاں آ چکے تھے ۔ ان کے ساتھ جناتی شیطانی چیزوں کے اثرات تھےاور ان کا کاروبار نہیں چلتا تھااور ہمارے حالات بھی کچھ ایسے ہی تھے۔ جب ان کو یہاں سے فیض ملا ، ہم نے دیکھا کہ دنوں میں ان کے حالات بدل گئے ، انہوں نے ہمیں بھی عبقری رسالہ دیا ۔ پھر ہمیں تین دن روحانی چلہ کا بتایا کہ میںنے بھی تسبیح خانہ میں یہ چلہ کیا تھا جس کے بعد میری زندگی میں سکون آیا۔ہم بھی تسبیح خانہ تین دن روحانی چلہ کے لئے آئے اور یہاں روحانی چلہ کے خاص عملیات کروائے گئے جس میں سوٹ کا عمل بھی شامل تھا۔اب ہمارے حالات کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ جو زمین ہمارے پاس ٹھیکے پر تھی اب ہم نے وہ زمین خرید لی ہے۔ ہماری شادیوں میں رکاوٹ تھی اب سب کے رشتے ہو چکے ہیں۔ تسبیح خانہ اجڑے گھرانوں کو بسانے والا ہے۔ جب ہم شیخ الوظائف کا درس سنتے ہیں تو یقین کریں ہمارا دل خوشی کے آنسو روتا ہے اور ہم جب تسبیح خانہ میں آتے ہیں تو ہمیں دلی سکون ملتا ہے۔ آپ کے بتائے اعمال سے ہمیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔فصلوںکے پانی میں وضو والا پانی شامل کرنے سےہماری فصل کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ تسبیح خانہ کے اعمال نے ہمیں دنیا اور آخرت میں غنی کردیا ہے ۔ تسبیح خانہ کے لنگر سے ہزاروں لوگ مستفید ہوتے ہیںاس مہنگائی کے دور میں یہ سخاوت کی بڑی مثال ہے۔ اللہ پاک حضرت جی کے علم و عمل ،زندگی و صحت اور دین کے کام میں مزید برکتیں عطا فرمائے ۔ ہم آپ کے بہت شکر گزار ہیں اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تا قیامت شادو آباد رکھے‘ آمین ثم آمین۔ (ذیشان علی، بہاولپور )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں