Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے تجربات

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

آج کل کے دور میں بچے کی ولادت کے لئے آپریشن کا رواج عام ہو چکا ہے۔تقریباً ہر دوسرے گھر میں بچہ آپریشن سے پیدا ہو رہا ہے۔کئی خواتین جن کی آپریشن کے ذریعہ اولاد ہوئی‘ان کے جب حالات اور زندگی دیکھتی ہوں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔زیادہ تر خواتین ڈیپریشن، نفسیاتی مسائل، کمر درد، جسم کے نچلے حصے میں درد، پیشاب اور پاخانے میں مشکلات یا بےقاعدگی،پیٹ کا پھول جانا جیسی پیچیدگیوں اور کئی مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔
خواتین میںصبر ختم ہو چکا
آج سے تقریباً پندرہ سے بیس سال پہلے تو ہم کبھی کبھار ڈلیوری کے لئے آپریشن کا سنتے تھے مگر آج کے دور میںیہ بات عام ہو چکی ہے‘فطری طریقہ سے بچہ کی پیدائش بہت کم دیکھنے میں آرہی ہے۔ایسا کیوں ہے؟اس لئے کہ آج کل کے خواتین میں صبر کا مادہ نہیں۔پہلےدردِ زہ پر عورتیں صبر کرتی تھیں مگر آج کل وقت سے پہلے ہی شور مچا کر فوراً ہسپتال چلی جاتی ہیں‘360 دردوں کا انتظار ہی عورتوں نے چھوڑ دیا۔ معالجین کی اپنی ترجیحات ہیں۔مزید آج کل کی خواتین کو جب اولاد کی امید لگتی ہے تو وہ گھر کے عام کام کاج کرنا چھوڑ دیتی ہیں جبکہ پہلے ایسا نہ تھا۔بڑی بوڑھی خواتین سے پوچھیں تو وہ بتاتی ہیں کہ اس دوران وہ اپنے معمول کے کام کاج باقاعدگی سے کرتی تھیں‘جسم ترو تازہ رہتا تھا اور ڈلیوری کے وقت زیادہ پریشانی بھی نہیں ہوتی تھی۔
فطری زندگی جینے کا فیصلہ کر لیں
خواتین سے یہی گزارش کروں گی کہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپریشن کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں‘فطری طریقہ سے ماں بنیں تو پھر فطری زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیں۔فطری غذائوں کو اپنے معمول میں شامل کر لیں‘فطری زندگی جئیں۔ بے جا ‘بے دریغ ادویات کا استعمال مت کریں۔ ضروری ہے کہ اس شعبہ سے متعلق کسی اچھے معالج سے رابطہ میں رہیں۔صحت سے متعلق دنیاوی اسباب استعمال کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسا روحانی عمل بتا رہی ہوں جو بہت آزمودہ ہے‘عبقری میں بھی اس عمل کے کئی فوائد شائع ہو چکے ہیں مگر بغیر آپریشن ڈلیوری کے لئے اس عمل کا کئی بار تجربہ کیا ہے ہر مرتبہ سو فیصد نتیجہ ملا ہے۔حتیٰ کہ کئی ایسے لوگ جو مویشی پال پیشے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اپنے جانوروں پر بھی عمل آزمایا اور خوب پایا۔عمل درج ذیل ہے۔
سورئہ یٰسین میں سات دفعہ لفظ ’’مبین ‘‘ آیا ہے ‘ جب بھی اس لفظ پر پہنچیں تو سورئہ یٰسین دوبارہ سے شروع کر لیں‘ پھر جب دوسرے مبین پر پہنچیں تو اسی ترتیب سے دوبارہ شروع کر لیں‘سات ’’مبین ‘‘پر اسی ترتیب کے ساتھ سورئہ یٰسین پڑھ کر مکمل کر لیں۔جب عمل مکمل ہو جائے تو حاملہ خاتون یا کوئی اور اس پر اور پانی پر دم کریں‘پھر یہی پانی حاملہ پئے۔
آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی
میرے جاننے والی کسی بھی خاتون کو جب اولاد کی امید لگتی ہے تو اسے یہی عمل بتاتی ہوں‘ الحمدللہ آپریشن کی نوبت نہیں آتی۔ہماری پڑوسن کی بھینس گھابن ہوئی تو اتنا سخت بوجھ پڑا کہ اس کی آنتیں باہر آنے لگیں جسے پھر ڈاکٹر پاس لے گئے اور علاج کروایا۔ چند سال بعد جب دوبارہ وہی بھینس گھابن ہوئی تو ان کے گھر کی خاتون میرے پاس آئی کہ آپ بچہ کی ولادت میں آسانی کے لئے خواتین کو عمل بتاتی ہیں‘ کوئی ایسا عمل بتائیں کہ اس بار ہماری بھینس کو پہلے جیسی تکلیف نہ ہو۔میں نے انہیں سورئہ یٰسین کامبین والا عمل ہی کرنے کو کہا۔اگلے ہی دن وہ خاتون میرے پاس آئی‘ وہ خوشی سے پھولے نہ سما رہی تھی‘اس نے بتایا کہ اس بار کوئی مشکل پیش نہیں آئی‘اس عمل سے اللہ تعالیٰ نے فوری کرم کیا ہے‘بھینس بھی بالکل ٹھیک ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 533 reviews.